اسلامی بہنوں کی مجلس فنائنس کے زیر اہتمام پچھلے دنوں حیدر آبادکےعلاقے ڈیفنس میں فنائنس ریجن مشاورت اور مجلس رابطہ کابینہ مشاورت نے نیکی کی دعوت کے دوران  ”The Beauty bar “سیلون کی اونر سے ملاقات کی اور انہیں ڈیفنس میں ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع برائے شخصیات میں شرکت کی دعوت دی۔

ذمہ دار اسلامی بہنوں نے سیلون میں مکتبہ المدینہ کا رسالہ ریک بھی رکھوایااور گائنا کولجسٹ آف سول ہاسپٹل سے بھی ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران انہیں دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور مکتبۃ المدینہ کا رسالہ تحفے میں پیش کیا۔