پچھلے دنوں غلام مصطفیٰ   کے والد رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے

انتقال کی خبر ملنے پر امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مرحوم کے گھر والوں سے تعزیت کی اور لواحقین کو صبر کی تلقین فرمائی۔امیر اہل سنت نے مرحوم کو ایصالِ ثواب کرتے ہوئے دعائیں بھی کیں۔ امیر اہل سنت نے لواحقین کو مدنی قافلوں میں سفر کرنے، سنت کے مطابق زندگی گزارنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب بھی دلائی۔

امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا آڈیو پیغام سننے کے لئے Watch Video کے بٹن پر کلک کیجئے


امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اپنے آڈیو پیغام کے ذریعے مدنی منی سیدہ انشراح کی صحت یابی کے لئے دعائیں کیں اور والدین کو صبر کرنے کی تلقین فرمائی۔ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے بیماری سے نجات کے لئے رسالہ ”بیمار عابد“ سے وظیفہ بھی پیش کیا اور گھر والوں کو نمازوں کی پابندی کرنے، دینی کاموں میں بھر چڑھ کر حصہ لینے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا آڈیو پیغام سننے کے لئے Watch Video کے بٹن پر کلک کیجئے:


الیاس عطاری بن الماس عطاری ایک حادثے کا شکار ہونے کی وجہ سے علیل ہیں۔

حادثے کی خبر ملنے پر امیر اہلِ سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےاپنے آڈیو پیغام کے ذریعے ان کی عیادت کی اور انہیں صبر کی تلقین کرتے ہوئے رب کی رضا پر راضی رہنا کا ذہن دیا۔ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےان کی جلد صحت یابی کے لئے دعائیں کیں اور رسالہ ”بیمار عابد“ سے وظیفہ پیش کیا۔امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ان کے گھر والوں کو نمازوں کی پابندی کرنے اور دینی کاموں میں بھر چڑھ حصہ لینے کا ذہن دیا۔

امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا آڈیو پیغام سننے کے لئے Watch Video کے بٹن پر کلک کیجئے:


نعیم اشتیاق شاہ صاحب عطاری کی والدہ محترمہ ان دنوں بیمار ہیں۔

بیماری کی خبر ملنے پر امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اپنے آڈیو پیغام کے ذریعے ان کی عیادت کی اور انہیں رب عَزَّوَجَلَّ کی رضا پر راضی رہنا کا ذہن دیتے ہوئے صبر کرنے کی تلقین فرمائی۔امیراہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ان کی جلد صحت یابی اور صحت و عافیت اور نیکیوں سے بھری لمبی زندگی کے لئے دعائیں کیں۔امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ”بیمار عابد“ سے وظیفہ پیش کرتے ہوئے گھر والوں کو نماز کی پابندی کرنے کی ترغیب دلائی۔

امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا آڈیو پیغام سننے کے لئے Watch Video کے بٹن پر کلک کیجئے:


محمد عمیر عطاری مدنی ان دنوں عالمی وبا کرونا کی بیماری میں  مبتلا ہیں۔

بیماری کی خبر ملنے پر امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اپنے آڈیو پیغام کے ذریعے ان کی عیادت کی اور انہیں صبر کی تلقین فرمائی۔ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےانہیں رب عَزَّوَجَلَّ کی رضا پر راضی رہنے کی ترغیب دلائی اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعائیں کرتے ہوئے مدنی پھول ارشاد فرمائی۔

امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا آڈیو پیغام سننے کے لئے Watch Video کے بٹن پر کلک کیجئے:


مولانا پیر فیض محمد فردوسی صاحب ان دنوں علیل ہیں۔

علالت کی خبر ملنے پر شیخ طریقت امیر اہلِ سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اپنے آڈیو پیغام کے ذریعے ان کی عیادت کی اور انہیں صبر کی تلقین فرمائی۔ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ان کی جلد صحت یابی، صحت و عافیت اور نیکیوں سے بھری طویل زندگی کے لئے دعائیں کیں اور انہیں رب کی رضا پر راضی رہنےکا ذہن دیا۔

امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا آڈیو پیغام سننے کے لئے Watch Video کے بٹن پر کلک کیجئے:


ڈاکٹر رضوان صدیقی، ریحان صدیقی، فیضان صدیقی، ڈاکٹر عدنان صدیقی اور ڈاکٹر ارسلان صدیقی کے والد صاحب، شفیق صدیقی، ڈاکٹر محفوظ صدیقی اور مقصود صدیقی کے بھائی جان رفیق احمد صدیقی پھیپھڑوں کے انفیکشن کے سبب10 ربیع الاٰخر 1442ھ کو  82 سال کی عمر میں واہ کینٹ میں انتقال کرگئے۔

انتقال کی خبر ملنے پر امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہنے مرحوم رفیق احمد کے صاحبزادگان اور بھائیوں سے تعزیت کی اور لواحقین کو صبر کی تلقین فرمائی۔امیر اہل سنت نے مرحوم کو ایصالِ ثواب کرتے ہوئے کتاب فیضان نماز سے حدیث پاک بھی بیان کی۔ امیر اہل سنت نے لواحقین کو مدنی قافلوں میں سفر کرنے، سنت کے مطابق زندگی گزارنے اور مدنی انعامات پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔


محمد ارشد کے بھائی جان غلام علی عطاری ہارٹ اٹیک کے سبب 11 ربیع الاٰخر 1442ھ کو 50سال کی عمر میں لاہور میں انتقال کرگئے۔

وفات کی خبر ملنے پر شیخ طریقت امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےغلام علی عطاری بھائی محمد ارشد اور دیگر لواحقین سے تعزیت کی۔ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےمرحوم کے لئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے لواحقین کو اپنے مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لئے ٹیلی تھون میں یونٹس جمع کروانے، گناہوں سے پاک زندگی گزارنے اور دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔


ظہور احمد صاحب کافی دنوں سے علیل ہیں۔ بیماری کی خبر ملنے پر امیر علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےاپنے آڈیو پیغام کے ذریعے ان کی عیادت کی اور جلد صحت یابی کے لئے دعائیں کیں۔ امیر اہل سنت نے انہیں رب عَزَّوَجَلَّ کی رضا پر راضی رہتے ہوئے صبر کرنے کی ترغیب دلائی اور نیکیوں سے بھری زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔


امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے شعیب عطاری اور جمشید کے والد محترم جعفر صاحب کے انتقال پر لواحقین سے تعزیت اور صبر کی تلقین کی فرمائی۔امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مرحوم کو ایصالِ ثواب کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی اور لواحقین کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے، مدنی قافلے میں سفر کرنےاور ہفتہ وار رسالہ پڑھنے کی ترغیب دلائی۔

واضح رہے کہ جعفر صاحب سانس کی بیماری کے سبب 11 ربیع الاٰخر 1442ھ کو 55سال کی عمر میں لاہور میں انتقال کرگئے تھے۔


مکۃ المکرمہ زاد ہَااللہ شرفاً وَّ تعظیماًکے شیخ محب دعوت اسلامی محمد العیدروس 23 نومبر 2020ء کو ایک ایکسیڈنٹ میں انتقال کرگئے۔

انتقال کی خبر ملنے پر شیخ امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہنےمرحوم کے بھائی غلام طہ العیدروس، مصطفیٰ العیدروس، محسن العیدروس اور ان کے صاحبزادے عبد اللہ العیدروس، عبد الحمید العیدروس اور سالم العیدروس سمیت دیگر لواحقین اور محبین سے تعزیت کی اور صبر کی تلقین فرمائی۔ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مرحوم کے لئے ایصالِ ثواب کرتے ہوئے ان کی درجات کی بلندی کےلئے دعائیں کیں۔


استاذ العلماء حضرت علامہ مولانا شیخ الحدیث  مفتی جمیل احمد نعیمی ضیائی صاحب 2 ربیع الاٰخر 1442ھ کو کرونا وائرس کے سبب کراچی میں انتقال کرگئے۔

انتقال کی خبر ملنے پر امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےمفتی جمیل احمد نعیمی صاحب کے اہل خانہ، تلامذہ اور دار العلوم جامعہ نعیمیہ کے اساتذۂ کرام سے تعزیت کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی۔ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ان کی دینی خدمات بارگاہ رب العزت میں قبول ہونے اور درجات کی بلندی کے لئے دعائیں کیں۔

یادگارِ اسلاف، جمیل العلماء علامہ مفتی جمیل احمد نعیمی ضیائی رحمۃ اللہ علیہ ساری زندگی جمعیت علما پاکستان سے وابستہ رہے اور آپ نے قائداہلسنت امام شاہ احمد نورانی کے دست وبازو بن کر ختم نبوتﷺ کی تحریک میں ہر اول دستے کا کردار اداکیا۔  مفتی جمیل احمد نعیمی صاحب پچھلے کئی سالوں سے  دارالعلوم نعیمیہ کراچی  میں سینئر استاذ اور  ناظم تعلیمات  کے فرائض بھی انجام دے رہے تھے۔