19نومبر 2020ء کی شب تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ استاذ العلماء شیخ الحدیث علامہ خادم حسین رضوی صاحب مختصر علالت کے بعد  لاہور میں انتقال کرگئے۔اِنَّا لِلہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رٰجِعُوْن

انتقال کی خبر ملنے پر بانی دعوت اسلامی علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے براہِ راست مدنی مذاکرے میں حضرت علامہ خادم حسین رضوی صاحب کے صاحبزادگان حافظ محمد سعد اور حافظ محمد انس سمیت دیگر لواحقین اور محبین سے تعزیت کی۔ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےسوگواروں کو صبر کی تلقین کرتے ہوئے ان کی دینی خدمات بارگاہ رب العزت میں قبول ہونے اور درجات کی بلندی کے لئے دعائیں کیں۔


امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے 30 اکتوبر 2020ء کو عاشقان رسول کے ملک ترکی میں آنے والے زلزلے پر نہایت افسوس اور دکھ کا اظہار کیا۔

امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے حادثے میں انتقال کرجانے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت کی اور زخمی ہونے والے عاشقانِ رسول سے عیادت کرتے ہوئے انہیں صبر کرنے اور رب کی رضا پر راضی رہنے کی تلقین فرمائی۔

امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے بارگاہِ رب العزت عَزَّوَجَلَّ میں دعا کی کہ اللہ پاک متاثرین کو بہترین نعم البدل عطا فرمائے۔

واضح رہے کہ ترکی میں ایجین ساحل پر 30اکتوبر 2020ء کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جن کے باعث کئی عمارتیں منہدم ہوگئیں، تقریباً 12 افرادانتقال کرگئےجبکہ 400 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ترکی کے مغربی صوبے ازمیر کے ساحل سے 17کلو میٹر دور یہ زلزلہ آیا جس کی شدت ریکٹر سکیل پر 7.0 ریکارڈ کی گئی ہے۔تاہم ترک حکام نے زلزے کی شدت 6.6 بتائی ہے اور ترکی سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ازمیر صوبے میں اب تک 20 افراد  انتقال کرگئے جبکہ 786 زخمی ہوئے ہیں۔ ازمیر میں زلزلے کے جھٹکے سے چھوٹے درجے کا سونامی بھی آیا۔ اطلاعات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے یونان اور کریت کے علاقے میں بھی محسوس کئے گئے۔


امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے محمد ایاز خانانی عطاری کے انتقال پر ان کے چھوٹے بھائی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری اور صاحبزادگان خرم عطاری اور حسان عطاری سمیت دیگر لواحقین سے تعزیت کی اور صبر کی تلقین فرمائی۔ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مرحوم کو ایصالِ ثواب کرتے ہوئے دعائے مغفرت فرمائی۔

امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مدنی پھول ارشاد فرماتے ہوئےلواحقین کو اپنے مرحوم کے لئے ایصالِ ثواب کرنے کی ترغیب دلائی۔


23 محرم الحرام 1442ھ کو  حافظ احادیث کثیرہ، حضرت الحاج مولانا حسین صدیقی ابو الحقانی مصباحی ہارٹ اٹیک کے سبب درمنگہ بہار میں 64 سال کی عمر میں وصال فرما گئے ۔ اِنَّا لِلہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رٰجِعُوْن

انتقال کی خبر ملنے پر امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اپنے آڈیو پیغام کے ذریعےمرحوم رحمۃ اللہ علیہ کے صاحبزادگان تحسین رضا مصباحی، ریحان رضا، فیضان رضا، محمد عادل رضا اور جامی اور مرحوم کے بھائی جان محمد احمد صاحب سمیت دیگر لواحقین سے تعزیت کی اور انہیں صبر کرنے کی تلقین فرمائی۔

24 محرم الحرام 1442ھ کو حضرت پیر سید اصغر علی شاہ گیلانی  صاحب کینسر کے سبب میانی کوٹلی ضلع نارووال میں تقریباً 90 سال کی عمر میں دنیائے فانی سے رخصت ہوگئے۔ اِنَّا لِلہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رٰجِعُوْن

انتقال کی خبر ملنے پر امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اپنے آڈیو پیغام کے ذریعےمرحوم رحمۃ اللہ علیہ کے صاحبزادگان سید واجد شاہ صاحب گیلانی، سید اختر علی شاہ صاحب گیلانی، سید عصمت علی شاہ صاحب گیلانی اور سید فیض الرسول شاہ صاحب گیلانی سمیت دیگر لواحقین سے تعزیت کی اور انہیں صبر کرنے کی تلقین فرمائی۔


عظیم مفسر، محدث، مصنف کتبِ کثیرہ ڈاکٹر شیخ سید نور الدین عتر حسنی صاحب 6 صفر المظفر 1442ھ کو 86 سال کی عمر میں شام کے شہرحلب میں انتقال فرماگئے۔

انتقال کی خبر ملنے پر امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ڈاکٹر شیخ سید نورالدین عتر حسنی رحمۃ اللہ علیہ کے صاحبزادگان شیخ یحیٰ عتر حفظہ اللہ اور شیخ عبدالرحیم حفظہ اللہ سمیت تمام لواحقین سے تعزیت کی اور صبر کی تلقین فرمائی۔ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مرحوم کو ایصال ثواب کرتے ہوئے ان کی درجات کی بلندی دعائیں کیں۔


29 محرم الحرام 1442ھ کو جگر گوشہ حضور شیخ الاسلام پیر طریقت حضرت خواجہ محمد حمید الدین سیالوی صاحب ہارٹ اٹیک کے سبب  آستانہ عالیہ سیال شریف پنجاب میں 70 سال کی عمر میں دنیائے فانی سے رخصت ہوگئے۔ اِنَّا لِلہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رٰجِعُوْن

انتقال کی خبر ملنے پر امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اپنے آڈیو پیغام کے ذریعےمرحوم رحمۃ اللہ علیہ کے صاحبزادگان سجادہ نشین حضرت خواجہ محمد ضیاء الحق سیالوی صاحب اور محمد قاسم سیالوی صاحب سمیت دیگر لواحقین سے تعزیت کی اور صبر کرنے کی تلقین فرمائی۔ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مرحوم کے لئے ایصالِ ثواب کرتے ہوئے بلندیِ درجات کے لئے دعائیں کیں۔

امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے سیالوی صاحبان کوحضرت خواجہ حمید الدین سیالوی رحمۃ اللہ علیہ کے ایصالِ ثواب کے لئے ایک مسجد بنام ”فیضان حمید الدین سیالوی“ بنانے اور ہفتہ وار اجتماع میں تشریف لانے کی ترغیب دلائی۔


12 ستمبر 2020 کو دعوتِ اسلامی کے مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری کے ماموں جان حاجی حنیف پولانی مرحوم قضائے الٰہی سے انتقال کرگئے تھے جس پر امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم حاجی حنیف پولانی کے صاحبزادوں ساجد پولانی، عماد پولانی اور مرحوم کے بھائی عارف پولانی اور نگرانِ شوریٰ و دیگر سوگواروں سے تعزیت کی۔

امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ایصالِ ثواب کی ترغیب دلاتے ہوئے مرحوم کی اولاد و دیگر رشتہ داروں کو ممکنہ صورت میں فیضانِ صحابہ کے نام سے مسجد بنانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اپنی اچھی نیت کا اظہار کیا۔


امیر اہلسنت نے مفتی صاحب کیلئے دعائے مغفرت فرمائی اور الجامعۃ الاشرفیہ کے سربراہِ اعلیٰ،  حضرتِ عزیزِ ملت، سراج الفقہاء مفتی نظام الدین رضوی اور تمام اساتذۂ اشرفیہ سمیت جملہ سوگواروں سے تعزیت کی۔

الجامعۃ الاشرفیہ مبارکپور کے سینئر مدرس و مفتی، عظیم عالم دین حضرت علامہ مولانا مفتی معراج القادری مصباحی 19 ذوالحجۃ الحرام 1441ھ کو 55 سال کی عمر میں روناہی ہند میں وصال فرماگئے۔

اطلاع ملنے پر امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے حضرت کے والد محترم ظفر احمد خان، صاحبزدگان عادل معراج رضوی اور فاضل معراج رضوی،حضرت کے بھائیوں مسرور احمد خان رضوی اور حضرت مولانا شمیم احمد خان قادری نیز آپ کے تلامذہ، محبین، متعلقین خصوصاً الجامعۃ الاشرفیہ کے سربراہِ اعلیٰ، حضرتِ عزیزِ ملت، حضرت سراج الفقہاء، اور تمام اساتذۂ اشرفیہ سمیت جملہ سوگواروں سے تعزیت کی اور صبر و ہمت سے کام لینے کی تلقین فرمائی۔

واضح رہے کہ حضرت علامہ مفتی محمد معراج القادری مصباحی صاحب 19 ذی الحجہ 1441ھ، مطابق 10 اگست 2020ء مختصر علالت کے بعد اس جہانِ فانی کو خیرآباد کہہ گئے، موصوف کا الجامعۃ الاشرفیہ کے قابل قدر فرزندوں میں شمار ہوتا تھا۔ 


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن سید عارف عطاری کے والد محترم قاضی سید ارشاد علی صاحب کا ہند کے شہرناسک   میں رضائے الہی سے انتقال ہوگیا تھا۔

انتقال کی خبر ملنےپر امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےمرحوم کے صاحبزادگان رکن شوریٰ سید عارف عطاری اور سید مبین عطاری سے تعزیت کی اور صبرکرنے کی تلقین فرمائی۔ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مرحوم سید ارشاد علی کے لئے ایصالِ ثواب کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی۔


پچھلے دنوں مولانا کلیم اللہ صاحب، انجینئر محمد شاہد، محمد حبیب اللہ، مولانا قاسم رضا صاحب اور مولانا حامد صاحب کے والد محترم شیخ الحدیث مفتی عبید الحق نعیمی صاحب، پیر سید قلندر علی جیلانی اور مولانا قاری حسن علی خان قادری برکاتی وصال فرماگئے۔

انتقال کی خبر ملنے پر امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مرحومین کے تمام سوگواروں سے تعزیت کی اور تمام سوگواروں کو صبر کی تلقین فرمائی۔ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مرحومین کو ایصالِ ثواب کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعائیں کیں۔


مولانا سید شاہ احمد علی صوفی قادری پیر پاشا صاحب، مولاناسید شاہ مصطفیٰ صوفی قادری سید پاشاصاحب ، مولانا ڈاکٹر حافط سید شاہ مرتضیٰ صوفی قادری حیدر پاشاصاحب،  مولانا سید شاہ مرتضیٰ علی صوفی قادری شبیر پاشاصاحب کے والد محترم پیر طریقت حضرت علامہ مولانا الحاج قاضی سید شاہ اعظم علی صوفی قادری (صدر کل ہند جمعیت المشائخ) حیدر آباد دکن میں انتقال کرگئے۔

مولانا حافط نویداحمد قادری عطاری ، حافظ منیر احمد گولڑوی،مولاناحافظ سعید احمد قادری، مولانا محمد رشید احمد جامی اور مولانا محمد شفیق کے والد محترم حضرت علامہ مولانا الحافظ غلام فرید چشتی صاحب(بانی و مہتمم جامعہ حنفیہ مہریہ، مدرسہ تعلیم القراٰن شکر درہ اٹک) وفات پاگئے۔

مولانا فضل حق مصباحی عطاری (استاذ الحدیث جامعۃ المدینہ نیپال گنج)، فضل کریم، فضلِ حسن اور فضل حسین کے والد گرامی حضرت مولانا عبد القیوم رضوی صاحب رحلت فرماگئے۔

بلال احمد ، اویس احمد اور پیر سلطان احمد نقشبندی کے والد محترم حضرت پیر سلطان فاروق نقشبندی صاحب (سجادہ نشین دربارِ عالیہ رجوعیہ شریف)انتقال کرگئے۔

انتقال کی خبر ملنے پر امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مرحومین کے تمام سوگواروں سے تعزیت کی اور تمام سوگواروں کو صبر کی تلقین فرمائی۔ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مرحومین کو ایصالِ ثواب کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعائیں کیں۔