
امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے سید
غیاث الدین عطاری کے بھائی جان، مرحوم محمد شفیع قادری اور محمد کاشف خلجی کے والد
محترم سمیت مختلف مرحومین کے لواحقین سے تعزیت کی اور سوگواروں کو صبر کی تلقین
فرمائی۔
امیر
اہل سنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مرحومین کے لئے دعائے مغفرت کی ۔امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے
ماہنامہ فیضان مدینہ سے مدنی پھول پیش کئے اور تمام سوگواروں کو اپنے پیاروں کے
ایصالِ ثواب کے لئے مدنی کاموں شرکت کرنے
، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور ہر ماہ تین دن کے قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔
امیر اہل سنت کی شیخ سیدمحمد علوی مالکی کی زوجہ کے
انتقال پر تمام سوگواروں سے تعزیت
مشہور مالکی عالمِ دین حضرت شیخ سیدمحمد علوی
مالکی رحمۃ
اللہ علیہ کی زوجہ اور ڈاکٹر سید احمد بن محمدبن علوی کی والدہ
محترمہ رضیہ بنت عبد الرحیم رضوان 8 ذوالقعدۃ الحرام 1441ھ کو مکہ مکرمہ زاد ہَااللہ شرفاً وَّ تعظیماً میں
رضائے الہی سے انتقال فرماگئیں۔
انتقال کی خبر ملنے پر امیر اہل سنت علامہ محمد
الیاس عطار قادری دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے سید عبد اللہ بن محمد بن علوی مالکی، سید
علوی بن محمدبن علوی مالکی، سید علی بن محمد بن علوی مالکی، سید حسن بن محمد بن
علوی مالکی اور سید حسین بن محمد بن علوی مالکی سمیت تمام سوگواروں سے تعزیت کی
اور تمام سوگواروں کو صبر کی تلقین فرمائی۔ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مرحومہ
کو ایصالِ ثواب کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعائیں
کیں۔
مولانا عبد الرحمٰن ملکانی اور پیر سید طیب سلطان شاہ قادری کے لواحقین سے تعزیت

مقبول احمداور جمیل احمد (سب انسپکٹر) کے والد محترم پیر طریقت حضرت علامہ مولانا عبد الرحمٰن ملکانی صاحب بخار
اور گردوں کی بیماری کے سبب 21 شوال المکرم 1441ھ کو 80
سال کی عمر میں دادو سندھ میں انتقال فرماگئے۔
پیر سید اشفاق احمد شاہ بخاری قادری صاحب
اور پیر سید طیب سلطان شاہ بخاری قادری
صاحب کے والد گرامی الحاج پیر طریقت سید عبد الحمید شاہ بخاری قادری صاحب علالت کے
سبب 28 شوال المکرم 1441ھ کو 100 سال کی عمر میں ملتان میں رحلت فرماگئے۔
انتقال کی خبر ملنے پر امیر اہل سنت علامہ محمد
الیاس عطار قادری دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مرحومین کے تمام لواحقین سے تعزیت کی اور انہیں
صبر و ہمت سے کام لینے کی ترغیب دلائی۔ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے
مرحومین کے لئے ایصال ثواب کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی اور لواحقین کومدنی پھول پیش
کئے۔
مفتی عمران حنفی کی والدہ، حاجہ مسعودہ اور نور محمد
بھوروی کے لواحقین سے تعزیت
مفتی عمران حنفی قادری صاحب اور مشتاق
قادری،اشفاق قادری، طاہر قادری، اظہر عطاری (سینئر مفتی دارالافتاء جامعہ نعیمیہ لاہور ) کی والدہ محترمہ 26 شوال المکرم 1441ھ کو ہارٹ
اٹیک کے سبب اکبر یہ گاؤں نزد نارین منڈی میں رحلت فرماگئیں۔
خلیفہ حضور مفتی اعظم ہند حضرت علامہ مولاناغلام
حسین قادری شافعی صاحب کی زوجہ اور محمد
مصطفیٰ قادری شافعی کی والدہ محترمہ حاجہ مسعودہ صاحبہ 21 شوال المکرم 1441ھ کو
بخار کے سبب62 سال کی عمر میں ہند کے شہر ممبئی میں انتقال فرماگئیں۔
حضرت مولانا پیر محمد ارشد سبحانی صاحب اور محمد
افضل کے والد محترم حضرت مولانا نور محمد بھوروی صدیقی صاحب 14 شوال المکرم 1441 ھ کو 72 سال کی عمر
میں خانقاہ سراجیہ میانوالی میں انتقال کرگئی۔
انتقال کی خبر ملنے پر امیر اہل سنت علامہ محمد
الیاس عطار قادری دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہنے مرحومین
کے تمام لواحقین اور اہل خانہ سے تعزیت کی اور انہیں صبر و ہمت سے کام لینے کی
ترغیب دلائی۔ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مرحومین کے لئے ایصال ثواب کرتے ہوئے دعائے
مغفرت کی اور لواحقین کو مدنی پھول پیش کئے۔

سراج احمد عطاری (فاضل جامعہ امجدیہ) کو المدینۃ العلمیہ
میں خدمت سر انجام دیتے ہوئے تقریبا 12سال سے زائد ہوگئے ہیں پچھلے دنوں انکے صاحبزادےحافظ فہد حسین عطاری مسجد میں قرآن پاک کی تعلیم حاصل کرتے ہوئے سو گئےجس کے بعد رات ڈیڑھ بجے کے قریب پیٹ پر سانپ نے ڈس لیا اور
ایک دن بعد21شوال المکرم1441سن ہجری کو 13سال کی عمر میں لاڑجنوبی جلالپور
پیر والا میں رضائے الٰہی سے انتقال ہوگیا۔
انتقال
کی خبر ملنے پر امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےسراج احمد عطاری اور ان کے گھر والوں سے تعزیت
کی اور انہیں صبر و ہمت سے کام لینے کی تلقین فرمائی۔ نیز امیر اہل سنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےمرحوم حافظ فہد حسین عطاری کے لئے ایصال ثواب
کیا اور مدنی منے کو آخرت میں اپنے والدین کی نجات کا ذریعہ بننے کے لئے بارگاہ رب
العزت عَزَّوَجَلَّ میں دعا کی۔

دارالعلوم غوثیہ کراچی کے شیخ الحدیث والتفسیر پیر طریقت حضرت علامہ مولانامفتی عبد الحلیم ہزاروی صدیقی صاحب24 شوال المکرم
1441ھ کو دار فانی سے کوچ فرماگئے۔
انتقال کی خبر ملنے پر امیر اہل سنت علامہ محمد
الیاس عطار قادری دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےمفتی
عبد الحلیم ہزاروی صدیقی رحمۃ اللہ علیہ کے تمام مریدین، محبین اور معتقدین سے تعزیت کی اور صبر کرنے کی تلقین
فرمائی۔ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مرحوم
کے لئے ایصالِ ثواب کیا اور ان کی دینی خدمات بارگاہِ رب العزت میں قبول ہونے اور
درجات کی بلندی کے لئے دعائیں کیں۔

پچھلے دنوں خلیفہ فیض ملت صوفی مقصود حسین قادری نوشاہی اویسی ،خالد محمود عابد حسین اور آصف شریف کی والدہ
محترمہ اور جنید قادری رضوی کی دادی جان جمیلہ بیگم گردوں کی تکلیف کے سبب
2 جماد الاخریٰ 1441سن ہجری کو تقریبا 85 سال کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئیں۔
انتقال کی خبر ملنے
پر امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے تمام سوگواروں سے تعزیت کی اور صبروہمت سے
کام لینے کی تلقین فرمائی۔ امیر اہل سنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مرحومہ جمیلہ بیگم کے لئے ایصال ثواب کرتے ہوئے
دعائے مغفرت کی اور لواحقین کو مدنی کام
کرنے کی ترغیب دلائی۔

مولانا عبد
التواب صدیقی اچھروی صاحب طویل علالت کے
بعد 26 شوال المکرم 1441ھ کو72 سال کی عمر میں لاہور میں رضائے الٰہی سے انتقال
فرماگئے۔
انتقال کی خبر ملنے پر امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس
عطار قادری دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مولانا عبد التواب صدیقی اچھروی رحمۃ اللہ علیہ کے
صاحبزادگان مولانا ظِلِّ عمر صدیقی صاحب،محمد ابو بکر صدیقی، عثمان صدیقی، مولانا
علی صدیقی صاحب اور بھائی جان محمد ظفر صدیقی سمیت تمام سوگواروں سے تعزیت کی اور
صبر کی تلقین فرمائی۔امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مرحوم کے لئے
ایصالِ ثواب کیا اور ان کی دینی خدمات بارگاہِ رب العزت میں قبول ہونے اور درجات کی
بلندی کے لئے دعائیں کیں۔
حاجی الیاس کے صاحبزادوں محمد حنیف میمن اور
عاطف کی والدہ محترمہ، دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبد
الحبیب عطاری کے بچوں کی نانی جان بلقیس بانو20 شوال المکرم 1441ھ کو جوہانسبرگ
ساوتھ افریقہ میں انتقال فرماگئیں۔
امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نےبلقیس بانو مرحومہ
کے تمام سوگواروں سے تعزیت کی اور صبر و ہمت سے کام لینے کی تلقین کی۔ امیر اہل
سنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےمرحومہ
کے لئے ایصال ثواب کیا اور دعائے مغفرت
کی۔ امیر اہل سنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےمرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے تمام لواحقین کومدنی کاموں میں حصہ ملانے کی ترغیب دلائی۔
سید محبوب عطاری کے صاحبزادے ، سید اعظم عطاری، سید وقاص عطاری اور سید فیصل
عطاری کے بھائی جان مولانا محمد اویس مدنی عطاری 15شوال المکرم 1441ھ کو کراچی میں رحلت فرماگئے۔
انتقال
کی خبر ملنے پر امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے تمام سوگواروں سے تعزیت کی اور صبروہمت سے
کام لینے کی تلقین فرمائی۔ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےمحمد اویس مدنی عطاری مرحوم کے لئے ایصال ثواب کرتے
ہوئے دعائے مغفرت کی اور لواحقین کو مدنی کام کرنے کی ترغیب دلائی۔
پیر طریقت شیخ
الحدیث مفتی علی شیرسکندری قادری صاحب (مہتمم مدرسہ
حزب الاسلام) 18 شوال المکرم 1441ھ کو کنگری ضلع خیر پور میں رضائے الٰہی
سے انتقال فرماگئے۔
وفات کی خبر
ملنے پر امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مفتی
علی شیرسکندری رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کے صاحبزادگان مولانا محمد رفیق سکندری قادری
صاحب، مولانا محمد شفیق سکندری قادری صاحب،جناب محمد امین قادری اور محمد خلیق
قادری سمیت تمام سوگواروں سے تعزیت کی اور صبر کی تلقین فرمائی۔امیر اہل سنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے
مرحوم کے لئے ایصالِ ثواب کیا اور ان کی دینی خدمات بارگاہِ رب العزت میں قبول ہونے اور درجات کی
بلندی کے لئے دعائیں کیں۔
دارالافتاء اہل سنت دعوت اسلامی کے مولانا کفیل
عطاری صاحب کے چھوٹے بھائی محمد وقاص عطاری کی مدنی منی پانی کی بالٹی میں ڈوبنے
کے سبب 9 ماہ کی عمر میں انتقال کرگئی۔
اطلاع ملنے پر امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس
عطار قادری دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے محمد وقاص عطاری اور ان کے گھر والوں سے
تعزیت کی اور انہیں صبر کرنے کی تلقین فرمائی۔ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےمرحومہ کے لئے ایصال ثواب کیا اور مدنی منی کو
آخرت میں اپنے والدین کی نجات کا ذریعہ بننے کے لئے بارگاہ رب العزت عَزَّوَجَلَّ میں دعا
کی۔