سیالکوٹ کے نامور عالم دین استاذ العلماءحضرت علامہ مولانا خاور حسین نقشبندی صاحب 21 شوال المکرم 1441ھ کو 51 سال کی عمر میں سیالکوٹ میں انتقال فرماگئے۔

امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ان کے صاحبزادگان حافظ فضیل، جنید خان،محمد ابراہیم خان اورآپ رحمۃ اللہ علیہ کے بھائی قاری نصیر چشتی، قاری عامر خان، عمران خان، قاری غلام مصطفیٰ اویسی اور حافظ عثمان خان سمیت تمام سوگواروں سے تعزیت کی اور صبرو ہمت سے کام لینے کی تلقین فرمائی۔ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےخاور حسین نقشبندی رحمۃ اللہ علیہ کے درجات کی بلندی اور دینی خدمات رب عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں قبول ہونے کے لئے دعائیں کی۔


حضرت مفتی شفقات احمد نقشبندی صاحب(خلیفہ مجاز آستانہ عالیہ حضور شیخ الحدیث علی پور چھٹہ)کی اہلیہ اور حافظ مظہرسعید سعیدی، ظفر سعید سعیدی، اظہر سعید سعیدی اور قمر سعید سعیدی کی والدہ 10 شوال المکرم 1441ھ کو گوجرانوالہ میں رحلت فرماگئی۔

انتقال کی خبر ملنے پر امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے تمام سوگواروں سے تعزیت کی اور صبروہمت سے کام لینے کی تلقین فرمائی۔امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت فرمائی اور ایصال ثواب کے لئےایک حدیث پاک بیان فرمایا۔


محمد ظفر فریدی اورمحمد نوید فریدی کے والد محترم حضرت علامہ احمد علی فریدی صاحب 6 شوال المکرم 1441ھ کو 85 سال کی عمر میں جتوئی ضلع مظفر گڑھ میں انتقال فرماگئے۔

انتقال کی خبر ملنے پر امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے تمام سوگواروں سے تعزیت فرمائی اور صبر کرنے کی تلقین کی۔ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے حضرت علامہ احمد علی فریدی رحمۃ اللہ علیہ کےدرجات کی بلندی کے لئے دعائیں کیں اور ایصال ثواب کے لئے کتاب ”المعجم الاوسط“ سے ایک حدیث پاک پیش کی۔امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے موجودہ صورتحال میں دکھیاروں کی مدد کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


پیر طریقت حضرت پیر سید کبیر علی شاہ جیلانی نقشبندی مجددی صاحب20شوال المکرم 1441ھ کو55 سال کی عمر میں لاہور میں وصال فرماگئے۔

انتقال کی خبر ملنے پر امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مرحوم کے صاحبزادگان سید احمد مصطفین حیدر شاہ صاحب، سید احمدثقلین شاہ صاحب، سید احمد سبطین شاہ صاحب اور حضرت رحمۃ اللہ علیہ کے بھائی جان حضرت پیر سید شبیر علی شاہ صاحب سمیت تمام لواحقین اور محبین سے تعزیت کی۔ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےپیر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے درجات کی بلندی کے لئے دعائیں کیں اور ایصال ثواب فرمایا۔


شیخ الحدیث والتفسیر ،جامع المعقول والمنقول حضرت علامہ عبد الرزاق بھترالوی رحمۃ اللہ علیہ 19شوال المکرم 1441ھ کو74 سال کی عمر میں اسلام آباد میں وفات پاگئے۔

انتقال خبر ملنے پر امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ان کے صاحبزادوں حافظ قاضی عبد الماجد، حافظ قاضی عبد الباسط اور حافظ قاضی عبد الواسع سمیت حضرت کے داماد علامہ اسحاق اظہر صاحب اور تمام لواحقین سے تعزیت کی۔

امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے بارگاہِ رب العزت عَزَّوَجَلَّ میں ان کی دینی خدمات قبول ہونے اور درجات کی بلندی کے لئے دعائیں کیں۔امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے علامہ صاحب کےلئے ایصال ثواب کرتے ہوئے سنن دارمی شریف سے ایک حدیث پاک پیش کی اور لواحقین کو مدنی کاموں میں حصہ ملانے کی ترغیب دلائی۔


محمد امتیازمدنی کی دو سال کی اکلوتی شہزادی  ام حبیبہ کو اچانک اُلٹی آئی اور واپس گلے میں چلے گئی جس وجہ سے دیکھتے ہی دیکھتے ہنستی کھیلتی شہزادی 6 شوال المکرم 1441ھ کو کشمیر میں اللہ کو پیاری ہوگئی۔ انتقال کی خبر ملنے پر امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےتمام سوگواروں سے تعزیت کی اور بچی کواپنے والدین کے لئے ذخیرہ آخرت بننے، والدین کی شفاعت اور بخشش کا ذریعہ بننے کے لئے بارگاہِ رب العزت میں دعا ئیں کیں۔امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے غمخواری کرتے ہوئے انہیں صبرو ہمت سے کام لینے کی تلقین کی اور ایصال ثواب کے لئے ایک حدیث پاک بیان فرمائی۔ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ان کے گھر کے اسلامی بھائیوں کو قافلے میں سفر کرنے اور مدنی کاموں میں حصہ ملانے کی ترغیب دلائی۔


امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہنےمدنی منّے احمد علی کی جلد صحت یابی اور نیکیوں سے بھری طویل زندگی کے لئے دعائیں کیں۔ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ان کے والدین کو بیماری اور پریشانیوں میں صبرو ہمت سے کام لینے کی تلقین کی اور کتاب فیض القدیر سے امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ کا قول پیش کیا۔ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےانہیں مدنی ماحول سے وابستہ ہونے، مدنی چینل دیکھنے، مدنی انعامات پر عمل کرنےاور مدنی رسائل تقسیم کرنے کی ترغیب دلائی۔


امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہنے وقاص کی امی جان کی جلد صحت یابی کےلئے دعائیں کیں۔امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے انہیں صبر کی تلقین کرتے ہوئے کتاب فیض القدیر سے امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ کا قول پیش کیا۔امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےانہیں مدنی ماحول سے وابستہ ہونے، مدنی چینل دیکھنےاور مدنی رسائل تقسیم کرنے کی ترغیب دلائی۔


اویس رضا عطاری،ان کے والد، اور اہل خانہ کی صحت یابی کے لئے  امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے دعائیں کیں۔ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہنے انہیں بیماری اور پریشانیوں میں صبر کرنےکی تلقین کی۔ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے انہیں مدنی ماحول سے وابستہ ہونے، مدنی چینل دیکھنے اور مدنی رسائل تقسیم کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہنے فواد عطاری، عتیق عطاری اور ام عتیق سے عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کےلئے دعائیں کیں۔امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے انہیں بیماری وپریشانیوں میں صبر کرنے کی تلقین کی اور کتاب فیض القدیر سے امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ کا قول پیش کیا۔ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہنے انہیں مدنی کام کرنے ،قافلے میں سفر کرنے اور مدنی چینل دیکھنے کی ترغیب دلائی۔ 


امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہنے غلام نبی عطاری کے بچوں کی امی کی صحت یابی کےلئے دعائیں کیں اور انہیں بیماری و پریشانیوں پر صبر کرنے کی ترغیب دلائی۔ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے انہیں مدنی کاموں میں حصہ ملانے ، مدنی چینل دیکھنے، مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور لاک ڈاؤن کی اس صورتحال میں اپنے رشتہ دار اور عزیز و اقارب کی مدد کرنے کا ذہن دیا۔


امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے احمد رضا سے بذریعہ آڈیو پیغام ان سے عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعائیں کیں۔ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے انہیں صبر کی تلقین کرتے ہوئے امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے انہیں بیماری اور پریشانیوں میں صبر کی تلقین کی اور کتاب فیض القدیر سے امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ کا قول پیش کیا۔امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے انہیں مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، مدنی چینل دیکھنے اور لاک ڈاؤن کی اس صورتحال میں دکھیاروں کی مدد کرنے کا ذہن دیا۔