شیخ الحدیث والتفسیر ،جامع المعقول والمنقول حضرت علامہ عبد الرزاق بھترالوی رحمۃ اللہ علیہ 19شوال المکرم 1441ھ کو74 سال کی عمر میں اسلام آباد میں وفات پاگئے۔

انتقال خبر ملنے پر امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ان کے صاحبزادوں حافظ قاضی عبد الماجد، حافظ قاضی عبد الباسط اور حافظ قاضی عبد الواسع سمیت حضرت کے داماد علامہ اسحاق اظہر صاحب اور تمام لواحقین سے تعزیت کی۔

امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے بارگاہِ رب العزت عَزَّوَجَلَّ میں ان کی دینی خدمات قبول ہونے اور درجات کی بلندی کے لئے دعائیں کیں۔امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے علامہ صاحب کےلئے ایصال ثواب کرتے ہوئے سنن دارمی شریف سے ایک حدیث پاک پیش کی اور لواحقین کو مدنی کاموں میں حصہ ملانے کی ترغیب دلائی۔