محمد امتیازمدنی کی دو سال کی اکلوتی شہزادی  ام حبیبہ کو اچانک اُلٹی آئی اور واپس گلے میں چلے گئی جس وجہ سے دیکھتے ہی دیکھتے ہنستی کھیلتی شہزادی 6 شوال المکرم 1441ھ کو کشمیر میں اللہ کو پیاری ہوگئی۔ انتقال کی خبر ملنے پر امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےتمام سوگواروں سے تعزیت کی اور بچی کواپنے والدین کے لئے ذخیرہ آخرت بننے، والدین کی شفاعت اور بخشش کا ذریعہ بننے کے لئے بارگاہِ رب العزت میں دعا ئیں کیں۔امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے غمخواری کرتے ہوئے انہیں صبرو ہمت سے کام لینے کی تلقین کی اور ایصال ثواب کے لئے ایک حدیث پاک بیان فرمائی۔ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ان کے گھر کے اسلامی بھائیوں کو قافلے میں سفر کرنے اور مدنی کاموں میں حصہ ملانے کی ترغیب دلائی۔