پیر طریقت حضرت پیر سید کبیر علی شاہ جیلانی نقشبندی مجددی صاحب20شوال المکرم 1441ھ کو55 سال کی عمر میں لاہور میں وصال فرماگئے۔

انتقال کی خبر ملنے پر امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مرحوم کے صاحبزادگان سید احمد مصطفین حیدر شاہ صاحب، سید احمدثقلین شاہ صاحب، سید احمد سبطین شاہ صاحب اور حضرت رحمۃ اللہ علیہ کے بھائی جان حضرت پیر سید شبیر علی شاہ صاحب سمیت تمام لواحقین اور محبین سے تعزیت کی۔ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےپیر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے درجات کی بلندی کے لئے دعائیں کیں اور ایصال ثواب فرمایا۔