مشہور مالکی عالمِ دین حضرت شیخ سیدمحمد علوی مالکی رحمۃ اللہ علیہ کی زوجہ اور ڈاکٹر سید احمد بن محمدبن علوی کی والدہ محترمہ رضیہ بنت عبد الرحیم رضوان 8 ذوالقعدۃ الحرام 1441ھ کو مکہ مکرمہ زاد ہَااللہ شرفاً وَّ تعظیماً میں رضائے الہی سے انتقال فرماگئیں۔

انتقال کی خبر ملنے پر امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے سید عبد اللہ بن محمد بن علوی مالکی، سید علوی بن محمدبن علوی مالکی، سید علی بن محمد بن علوی مالکی، سید حسن بن محمد بن علوی مالکی اور سید حسین بن محمد بن علوی مالکی سمیت تمام سوگواروں سے تعزیت کی اور تمام سوگواروں کو صبر کی تلقین فرمائی۔ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مرحومہ کو ایصالِ ثواب کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعائیں کیں۔