دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  لیوٹن لندن کابینہ نگران اسلامی بہن کا ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کے ہمراہ بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی کاموں کو مزيد بڑھانے کے حوالے سے ذہن ديا نیز سالانہ ڈونيشنز کے لئے مزيد کوشش کرنے کی ترغيب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ایسٹ لندن کابینہ نگران اسلامی بہن کا ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کےہمراہ بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن  نےماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور مدنی کاموں کو مزيد بڑھانے کے حوالے سے ذہن ديا، ڈونيشنز کے لئے مزيد کوشش کرنے کی ترغيب دلائی اوراسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کرتےہوئے انہیں صبرو ہمت سے کا م لينے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلےدنوں سلاؤ  لندن کابینہ نگران اسلامی بہن کا ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کے ساتھ بذریعہ اسکائپ اجلاس ہواجس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورمدنی کاموں کو مزيد بڑھانے کے حوالے سے ذہن ديا نیزگھر درس کے لئے مزيد کوشش کرنے کی ترغيب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  مانچسٹر ریجن نگران اسلامی بہن کا کابینہ نگران اسلامی بہنوں کے ہمراہ اجلاس ہوا جس میں اسلامی بہنوں کی کاکردگی کا جائزہ لیا گیا اور تربیت کی گئی نیز مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور سالانہ ڈونیشن کے لئے کوششوں کو تیز کرنے ،منسلک و شخصیات خواتین سے رابطے کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں لنکشائر کابینہ مشاورت اور ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی  کاموں کو مزید بڑھانےاور بہتری لانے نیز سالانہ ڈونیشنز کےلئے کوششیں بڑھانے اور منسلک و شخصیات خواتین سے رابطے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں گریٹر مانچسٹر کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں ڈویژن نگران اسلامی بہنوں  نے شرکت کی۔ کابینہ نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ماہانہ کارکردگی میں اضافے پر حوصلہ افزائی کرتےہوئے اور کمی پر مزید بہتری لانے کا ذہن دیا نیزون ڈے سیشن اور نیکی کی دعوت کے کام میں اضافے پرگفتگو کی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 12  مئی2020ء کو آئر لینڈکی ریجن نگران اسلامی بہن سمیت تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں کااجلاس ہوا جس میں یوکے ریجن نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورمدنی کاموں کومزيد بڑھانے نیز ماہانہ سنتوں بھرےاجتماع کو ہفتہ وار کرنے کے حوالے سے کلام کیا،ڈونيشن کے اہداف کو مکمل کرنے کے لئے بھر پور کوشش کرنے اورمدنی انعامات کا رسا لہ ہر ما ہ پر کرکے جمع کروانے کی ترغيب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیراہتمام12مئی2020ء  کومدنی ریجن کویت ڈویژن خیطان میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں ڈویژن نگران اسلامی بہن نے اپنی ماتحت اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورنیو ماہانہ کارکردگی فارم سمجھایا نیز ذمہ دار اسلامی بہنوں کو مدنی کاموں کو مزید بڑھانے،مدنی عطیات کے لئے زیادہ سے زیادہ کوششیں کرنے،گہریلو صدقہ بکس میں روز کچھ نہ کچھ صدقہ ڈالنے کی عادت بنانے اوردیگر اسلا می بہنوں سے مضبوط رابطےمیں رہنے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام13 مئی2020ء بروز بدھ آسٹریلیا سڈنی کابینہ میں بذریعہ اسکائپ ون ڈے سیشن کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً36 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ دعوت اسلامی نے اولاد کی تربیت کے موضوع پر بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی  کاموں کے بارے میں آگاہی فراہم کرتےہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور شارٹ کورسز کے تحت ہونے والے دیگر کورسز میں داخلے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنو ں کی مجلس مدنی انعامات کے تحت کے زیر اہتمام 12 مئی2020ءبروزمنگل ہند کے شہر پوست، بھنڈارہ، پنویل اور نیرول میں اسکائپ اور کال کے ذریعے مدنی انعامات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش91 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کے بارے میں معلومات فراہم کرتےہوئے مدنی انعامات پر عمل کرنے اور روزانہ اپنے اعمال کا محاسبہ کرنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام12 مئی2020ء بروز  منگل عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن کا یوکے ریجن نگران اسلامی بہن کے ہمراہ اجلاس ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے ان کی کارکردگی کا جائزہ لیتےہوئے تربیت کی اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے، یوکے میں مفتشہ بنانےاوراسلامی بہنوں سے مدنی کام لینے کے طریقۂ کار و اخراجات پالیسی کے مدنی کاموں سے متعلق بات چیت ہوئی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام12 مئی2020ء بروز  منگل عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن کا سینٹرل ایشیاء کی نگران اسلامی بہن کے ہمراہ اجلاس ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے ان کی کارکردگی کا جائزہ لیتےہوئے تربیت کی اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانےنیز مدرسۃ المدینہ بالغات شروع کروانے کا ذہن دیا۔