امریکہ کے شہر میامی اور بالٹی مور میں بذریعہ اسکائپ’’موجودہ حالات اور
اگلا راستہ کورس ‘‘کا انعقاد
پچھلے دنوں اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے
زیر اہتمام نارتھ امریکہ ریجن کے ملک امریکہ کے شہر میامی اور بالٹی مور میں بذریعہ
اسکائپ ون ڈے سیشن بنام’’موجودہ حالات
اور اگلا راستہ کورس ‘‘کاانعقاد کیا گیا جن میں تقریباً16اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔ مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی
بہنوں کوموجودہ حالات میں توبہ واستغفار کرنے اور نیکیوں بھری زندگی گزارنے کا ذہن
دیا اور دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے
وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔
ڈیلس امریکہ کےدو ذیلی حلقوں میں
بذریعہ اسکائپ’’موجودہ حالات اور اگلا راستہ کورس ‘‘کا انعقاد
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام
پچھلے دنوں امریکہ کے شہر ڈیلس کےدو ذیلی
حلقوں میں بذریعہ اسکائپ ون ڈے سیشن بنام’’موجودہ حالات اور اگلا
راستہ کورس ‘‘کاانعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 16اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی
بہنوں کوموجودہ حالات میں توبہ واستغفار کرنے اور نیکیوں بھری زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔
امریکہ کے شہر یوبا سٹی میں بذریعہ اسکائپ’’موجودہ حالات اور اگلا راستہ
کورس ‘‘کا انعقاد
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام
پچھلے دنوں امریکہ کے شہر یوبا سٹی میں بذریعہ اسکائپ ون ڈے سیشن بنام’’موجودہ
حالات اور اگلا راستہ کورس ‘‘کاانعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 70 اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔ مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی
بہنوں کو موجودہ حالات میں توبہ واستغفار کرنے اور دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔
مدنی ریجن عرب ممالک میں بذریعہ اسکائپ’’موجودہ حالات اور اگلا راستہ کورس
‘‘کا انعقاد
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام7
اپریل2020ء کو مدنی ریجن عرب ممالک میں بذریعہ اسکائپ’’موجودہ حالات اور اگلا
راستہ کورس ‘‘کا انعقاد کیا گیا جس میں عرب شریف، اردن،عمان، کویت اوربحرین کی زون تا ذیلی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت 22 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔ عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں
شریک اسلامی بہنوں کو موجودہ حالات میں کس طرح نیکیوں بھری زندگی گزاری جائے اس
حوالے سے نکات فراہم کئے۔
عالمی مجلس مشاورت اور مجلس بیرون
ملک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس
پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام عالمی
مجلس مشاورت اور مجلس بیرون ملک کی ذمہ
دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے
اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور
بہتر کاردگی پر حوصلہ افزائی کی نیز لاک ڈاؤن کے دنوں میں دعوت اسلامی سے منسلک تمام اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی سے وابستہ رکھنے اور اجتماعات میں محرومی کی کمی کو پورا کرنے کے لئے بذریعہ انٹرنیٹ اور فون کال کے ذریعے سنتوں بھرے
اجتماعات منعقد کرنے کاذہن دیا۔
یوگینڈا میں بذریعہ اسکائپ’’موجودہ حالات اور اگلا راستہ کورس ‘‘کا انعقاد
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام
پچھلے دنوں سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک یوگینڈا میں بذریعہ اسکائپ’’موجودہ حالات
اور اگلا راستہ کورس ‘‘کا انعقاد کیا گیا جس میں پاک و ہند اورمقامی
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ دعوت
اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو آئندہ بھی کورس
میں شرکت کرنے اور دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔
آسٹریلیا کے مختلف شہروں میں بذریعہ اسکائپ’’رمضان کیسے گزاریں کورس ‘‘کا
سلسلہ جاری
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام
آسٹریلیا کے مختلف شہروں میں مارچ2020ءسے
اپریل2020ء تک بذریعہ اسکائپ ’’ رمضان کیسے گزاریں کورس
‘‘کروایا جا رہا ہے جن میں تقریباً
100 اسلامی بہنیں شرکت کی سعادت حاصل کر
رہی ہیں۔ اس موقع پر تاثرات دیتے ہوئے
اسلامی بہنوں کا کہنا ہے کہ اس کورس کی برکت سے نئی معلومات حاصل ہوئی،روزے کےکفارے
کی معلومات ملی، رمضان کے ماہ میں نیکیاں
کرنے کا جذبہ پیدا ہوا اور آخرت کے بارے میں غور و فکر کرنے کا ذہن بھی بنا۔
ممباسا اور نیروبی میں بذریعہ اسکائپ’’موجودہ حالات اور اگلا راستہ کورس
‘‘کا انعقاد
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام
پچھلے دنوں سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک کینیا کی دو کا بینہ ممباسا اور نیروبی میں بذریعہ
اسکائپ’’موجودہ حالات اور اگلا راستہ کورس ‘‘کا انعقاد کیا گیا جس میں
مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ
دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو آئندہ بھی
کورس میں شرکت کرنے اور دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔
بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ میں
بذریعہ انٹرنیٹ مدنی انعامات اجتماع کا
انعقاد
لاک ڈاؤن تعطیلات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر
اہتمام7 اپریل2020 ء کو بنگلہ دیش کے شہر
ڈھاکہ میں بذریعہ انٹرنیٹ مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقريبا
10اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع
پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو فکر آ خرت کی اہمیت کا احساس دلاتے ہوئے مدنی انعامات کے مطابق شب و روز گزارنے کا ذہن دیا۔
بنگلہ دیش کے شہر نارتھ
چٹا گانگ میں بذریعہ انٹرنیٹ مدنی انعامات
اجتماع کا انعقاد
لاک ڈاؤن تعطیلات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر
اہتمام7 اپریل2020 ء کو بنگلہ دیش کے شہر
نارتھ چٹا گانگ میں بذریعہ انٹرنیٹ مدنی
انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش49 اسلامی
بہنوں نےشرکت کی۔ بنگلہ دیش کی ملک سطح مدنی انعامات ذمہ داراسلامی بہن نے سنتو بھرا بیان کیا اور اجتماع پاک میں شریک
اسلامی بہنوں کو فکر آ خرت کی اہمیت کا
احساس دلاتے ہوئے مدنی انعامات کے مطابق شب و روز گزارنے کا ذہن دیا۔
موڈاسا اور بروڈا زون کی کابینہ
سطح ذمہ دارسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ اجلاس
اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر
اہتمام4 اپریل2020 ء کواجمیر ریجن کی موڈاسا زون ذمہ دار اسلامی بہن نے اور6 اپریل 2020ء کو بروڈا زون
ذمہ دار اسلامی بہن نے اپنی اپنی کابینہ
سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس لیا جن میں کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور
شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس
میں بہتری لانے کے حوالے اہداف دئیے گئے۔
مدنی ریجن عرب شریف میں ملک نگران اسلامی بہن کا اپنی زون نگران اسلامی بہن کے ہمراہ اجلاس
دعوت اسلامی کے زیر
اہتمام05اپریل2020ء کومدنی ریجن عرب
شریف میں ملک نگران اسلامی بہن کا اپنی زون نگران اسلامی بہن کے ہمراہ اجلاس ہوا جس
میں ملک نگران اسلامی بہن نے ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا اورڈونیشن کے لئے کوششیں
بڑھانے کی ترغیب دلائی نیز مدرسۃ المدینہ بالغات میں اضافے کے لئے معلمات میں اضافہ کرنے کےحوالے سے نکات پیش
کئے۔