شیخ طریقت امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جسم کے مختلف اعضا بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کےتحت یوم قفل مدینہ کی مدنی تحریک کا آغاز فرمایا۔ اسی سلسلے میں ماہ شوال کی پہلی پیر شریف کو لندن، مانچسٹر، برمنگھم اسکاٹ لینڈ، آئر لینڈ اور بریڈ فورڈ میں یومِ قفل مدینہ منایا گیا جس میں اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ 289اسلامی بہنوں نے رسالہ ”خاموش شہزادہ“ کا مطالعہ کیا اور159اسلامی بہنوں نے 25 گھنٹے کےقفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی۔