25 جمادی الاخر, 1446 ہجری
مانچسٹر ریجن یوکے کے مختلف علاقوں میں ”فیضان تلاوت قراٰن کورس“ کا انعقاد
Sat, 30 May , 2020
4 years ago
یوکے کے مانچسٹر ریجن کے مختلف
علاقوں میں دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام ہر سال
کی طرح اس سال بھی یکم رمضان المبارک
1441ھ سے ”فیضان تلاوت قراٰن کورس“ کا انعقاد کیا گیا جن میں گریٹر
مانچسٹر، بولٹن، راچڈیل ، بری ، اولڈہم، بلیک برن، نیلسن اور اکرنگٹن کے علاقے شامل ہیں۔ مجموعی
طور پر کم و بیش420 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اسلامی بہنوں کے بہت ا چھے تاثرات
رہے کہ ہمیں اس کورس کے ذریعے بہت روحانیت ملی، یہ احساس ہوا کہ قراٰن پاک کو درست
پڑھنے اور تفسیر کے ساتھ پڑھنے کی کیا اہمیت ہے۔ اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماع میں شرکت، ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنےاور مدرسۃ المدینہ بالغات میں
داخلہ لینے کی نیتیں کیں۔