دعوت اسلامی کے شعبے اصلاح اعمال للبنات کے زیر  اہتمام بذ ریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں 6 ریجن اصلاح اعمال للبنات کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاک مشاورت اصلاح اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ” مبلغ ہر جگہ مبلغ ہوتا ہے“ کہ موضوع پر بیان کیا ساتھ ہی شعبے کے مدنی پھول سمجھاتے ہوئے ذیلی تک یہ نکات پہنچانے اور تقرری مکمل کرنے کے اہداف دیئے۔

مدنی مشورے میں سوفٹ ویئر میں کارکردگی کیسے انٹری کرنی ہے اس کے نکات سمجھائےگئے اور ریجن مشاورت کی ماہانہ کارکردگی اور شیڈول پر اسلامی بہنوں کی حوصلہ کی گئی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے تحت نیو کراچی کابینہ میں مدنی مشورہ  منعقد ہوا جس میں کابینہ تا ذیلی سطح تک کی 24 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو شعبے کےدینی کام کرنےکےحوالےسے مدنی پھول دئیے اور مدنی مذاکرے کی پابندی کا ذہن دیانیز اصلاح اعمال اجتماعات کو مضبوط کرنےاورکارکردگی شیڈول بر وقت جمع کروانے کی ترغیب دلائی جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے زیر اہتمام کراچی ایسٹ ملیر کابینہ کی  ڈویژن بکرا پیڑھی کے ذیلی اکبری 2 میں اصلاح اعمال اجتماع ہوا جس میں 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ اصلاح اعمال مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے نماز سے متعلق نیک اعمال پر بیان کیا ۔ اصلاح اعمال اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کونیک اعمال کے نئے رسالے لے کر ہر ماہ پُر کرنے اور جمع کروانے کی نیت کروائی ۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے زیر اہتمام کراچی ایسٹ زون 1 ملیر کابینہ کی  ڈویژن ماڈل کالونی علاقہ C9ذیلی وارثی مسجد میں اصلاح اعمال اجتماع ہوا جس میں کم و بیش 13 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے ”اپنی اصلاح“ کے موضوع پر بیان کیا اور آسان نیکیاں کرنے کے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے رسالہ نیک اعمال میں موجود سوالات کےبارے میں بتایا۔اصلاح اعمال اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو اپنے اعمال کا جائزہ لینے، یوم قفلِ مدینہ منانے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دیا گیا اور نیتیں کروائی گئیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے تحت کراچی زون ساؤتھ 1 کابینہ رنچھوڑلائن کی ڈویژن سولجر بازار علاقہ کنزالایمان کے ذیلی حلقے مسجد اسماعیل میں اصلاح اعمال اجتماع ہوا جس میں 33 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن مشاورت اسلامی بہن نے’’توبہ“ کے موضوع پر بیان کیااور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی برکت بتاتےہوئے پابندی کے ساتھ شرکت کا ذہن دیا۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کی اہمیت سمجھاتے ہوئے نیک اعمال کے مطابق زندگی گزارنے کے مدنی پھول دیئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اِصلاحِ اعمال  للبنات کےتحت کراچی ساؤتھ زون 2 بلدیہ ٹاؤن کابینہ کی ڈویژن مہاجر کیمپ میں ہونےوالےدینی کاموں کی اگست 2021ء کی ماہانہ کارکردگی ملاحظہ فرمائیں۔

تقسیم ہونےوالےنیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 322

وصول ہونےوالےنیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 421

14،15 روزے رکھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 14

7،8 روزے رکھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 78

4،5 روزے رکھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 128

رسالہ خاموش شہزادہ پڑھنے /سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 74

یومِ قفلِ مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:38

ایامِ قفلِ مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:25

مختلف مقامات پر منعقد ہونےوالےاصلاح اعمال اجتماعات کی تعداد:4

ان میں شرکت کرنےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد:52


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال  للبنات کے تحت کوئٹہ زون اور گلستان جوہر کابینہ میں مدنی مشوروں کاانعقادہوا جن میں اصلاح اعمال زون سطح ذمہ داراور کابینہ مشاورت اسلامی بہنوں نے شعبے کی اسلامی بہنوں کو تربیتی نکات بتائےجس میں مدنی مذاکرہ کی اہمیت و ضرورت اور نیک اعمال کے رسالے کو عوام کو کس طرح آسانی سے سمجھایا جائے اس پر کلام کیا۔

اس کےعلاوہ ہر منسلک سے نیک اعمال کے رسائل وصول کرنے،اصلاح اعمال کے بینر بنوانے اوران کا فالو اَپ کرنےکا ذہن دیا۔مزید اسلامی بہنوں کو بینر بنوانے اور اصلاح اعمال کے اجتماعات مضبوط کرنے کا ہدف دیاجس پر ذمہ داران اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ اصلاح اعمال  للبنات کے تحت گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن میں بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ ہواجس میں کابینہ تا علاقائی سطح ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے کارکردگی شیڈول اور ماہانہ کارکردگی وقت پر جمع کروانے کا ذہن دیا، کارکردگی شیڈول پر عمل کرنے پر تربیت کی اور اپنی ماتحت اسلامی بہنوں کا ہر ماہ مدنی مشورہ لینے کی ترغیب دلائی۔ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کی ذمہ داراسلامی بہنوں کو سوفیصد کارکردگی جمع کروانے کا ذہن دیانیز ہر ہر ڈویژن میں اصلاح اعمال اجتماع کو مضبوط بنانے پر توجہ دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اِصلاحِ اعمال للبنات کے تحت     فیصل آباد ریجن میں ہونے والے اگست 2021 ءکی ماہانہ دینی کاموں کی کارکردگی ملاحظہ ہوں:

تقسیم کئےگئےنیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 9 ہزار 724

وصول ہونےوالے نیک اعمال رسائل کی تعداد: 8 ہزار 157

ماہ میں 14،15 روزے رکھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 74

ماہ میں 7،8 روزے رکھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 173

ماہ میں 4،5 روزے رکھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 407

نیک کاموں پر عمل کر کے مدنی بیٹیاں بننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 168

اصلاح اعمال اجتماعات کی تعداد : 50

ان میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 908


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات  کے زیر اہتمام کراچی ایسٹ زون 2 کی گلستان جوہر کابینہ میں کابینہ سطح کا ماہانہ مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبے کی کارکردگی بہتر بنانے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی تربیت کی نیز انفرادی عبادات کو بڑھانے کاذہن دیا۔ ذیلی ذمہ داراسلامی بہنوں کے ساتھ جدول رکھنے اوراصلاح اعمال اجتماع منعقد کرنے کے حوالے سے اہداف دیئے ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح  اعمال للبنات کے تحت کراچی رنچھوڑ لائن کابینہ کی ڈویژن گارڈن میں اصلاح اعمال اجتماع کاانعقادہوا جس میں کم و بیش 17 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن نے’’ نماز میں خشوع و خضوع‘‘ کےموضوع پر بیان کیا۔اس کےساتھ ہی اسلامی بہنوں کوقراٰن پاک تجوید سے پڑھنے کےلئے اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کوجوائن کرنےکاذہن دیا ۔مزیدرسالہ نیک اعمال پر عمل کرنے ،روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے اور پابندی کے ساتھ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے تحت خضدار کابینہ میں مدنی مشورےکاانعقادکیاگیاجس میں کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نےمدنی مذاکرے کی اہمیت بتائی اور نیک اعمال کے رسالے کو عوام کو کس طرح آسانی سے سمجھایا جائے اس پر کلام کیا۔

اس کےعلاوہ ہر منسلک اسلامی بہن سے نیک اعمال کے رسائل وصول کرنے،اصلاح اعمال کے بینرز بنوانے اوران کا فالو اَپ کرنے کا ذہن دیانیزذمہ دار اسلامی بہنوں کو اصلاح اعمال اجتماعات کومضبوط بنانے کا ہدف لیاجس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔