دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال (اسلامی
بہنوں )کے
زیر اہتمام گزشتہ دنوں گلستان جوہر کابینہ میں کابینہ سطح
کا ماہانہ مدنی مشورہ منعقد ہواجس میں
کابینہ مشاورت کی اسلامی بہن نےشرکت کی ۔
کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے’’سستی کے
نقصانات ‘‘ کے موضوع پر بیان کیااور اسلامی بہنوں کو دینی کام کی اہمیت بتاتےہوئےبر وقت کارکردگی کو بہتر بنانے کا ذہن
دیانیز ماہِ ربیع الاول میں منعقد
ہونےوالےمحافلِ نعت پر کلام کرتے
ہوئے اس کےلئےاہداف دیئے۔
اس
پُر فتن دور میں رسالہ نیک اعمال ایک
اسلامی زندگی گزارنے کا بہترین نسخہ ہےجس کے ذریعے نیکیوں کی طرف رغبت حاصل ہوتی
ہے۔نیک اعمال کے ذریعے اپنے شب و روز کا جائزہ لیا جا سکتا ہے کہ کیا آج کا دن نیکیوں میں گزرا یا
نہیں ۔
امیر
اہل سنت دامت برکاتھم العالیہ نے تمام مسلمانوں کو گویا ایک ایسا بہترین انعام و نیک
بننے کا نسخہ عطا فرمایا ہے جس کے ذریعے آپ اپنے کردار، نیکیوں سے محبت،گناہوں سے
نفرت،اخلاقیات،عبادت و ریاضت،تقویٰ ، توبہ و اخلاص، قفلِ مدینہ ان سب سے آپ اپنی
زندگی میں تبدیلی محسوس کر یں گے اور بہت کم وقت میں نیکیوں کے خزانے جمع کر سکیں
گے ان شاء اللہ عزوجل۔اس سلسلے میں
پاکستان بھر سے موصول ہونےوالی کارکردگیاں ملاحظہ فرمائیے:
1-
کراچی ریجن کی کارکردگی
اصلاح
اعمال اجتماعات کی تعداد: 169
ان میں
شرکت کرنےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد:7ہزار541
عاملات
نیک اعمال اسلامی بہنوں کی تعداد:20ہزار346
2-حیدرآباد
ریجن کی کارکردگی
اصلاح
اعمال اجتماعات کی تعداد: 97
ان میں
شرکت کرنےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد:3ہزار596
عاملات
نیک اعمال اسلامی بہنوں کی تعداد:8ہزار876
3- ملتان
ریجن کی کارکردگی
اصلاح
اعمال اجتماعات کی تعداد: 130
ان میں
شرکت کرنےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد:4ہزار309
عاملات
نیک اعمال اسلامی بہنوں کی تعداد:6ہزار864
4-فیصل آباد ریجن کی کارکردگی
اصلاح
اعمال اجتماعات کی تعداد: 83
ان میں
شرکت کرنےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد:2ہزار98
عاملات
نیک اعمال اسلامی بہنوں کی تعداد:8ہزار21
5-لاہور
ریجن کی کارکردگی
اصلاح
اعمال اجتماعات کی تعداد: 117
ان میں
شرکت کرنےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد:4ہزار942
عاملات
نیک اعمال اسلامی بہنوں کی تعداد:2ہزار207
6-اسلام
آباد ریجن کی کارکردگی
اصلاح
اعمال اجتماعات کی تعداد: 111
ان میں
شرکت کرنےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد:3ہزار720
عاملات
نیک اعمال اسلامی بہنوں کی تعداد:5ہزار984
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے تحت 9 ستمبر 2021ء کراچی ساؤتھ زون 1 کلفٹن
کابینہ کے ایک ذیلی حلقے الخیر میں اصلاح اعمال اجتماع ہوا جس میں کم و بیش 17
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔کابینہ مشاورت اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال پر عمل کرنےکی
ترغیب دلاتے ہوئے پابندی سے روزانہ کم از کم 313 مرتبہ درود شریف پڑھنے کا ذہن دیاجس پرانہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے تحت
7 اکتوبر 2021 ءکراچی ریجن کوئٹہ زون میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں کابینہ سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
زون
ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں
شریک اسلامی بہنوں کو شعبے کے دینی کام
کرنےکےحوالےسے مدنی پھول بیان کئےنیز نیک
اعمال کے رسالے کو عوام کو کس طرح آسانی
سے سمجھایا جائے اس پر کلام کیا۔ مزیدہر منسلک سے نیک اعمال کے رسائل سو فیصد وصول
کرنے،اصلاح اعمال کے بینر زبنوانے اور ان کافالو اپ کرنے کا ذہن دیا۔ بعدازاں اصلاح
اعمال کے اجتماعات کومضبوط کرنے کا ہدف دیاجس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی
اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
٭کراچی
ساؤتھ زون 1 رنچھور لائن کابینہ ڈویژن سولجر بازار میں اصلاح اعمال اجتماع
کاانعقاد
شعبہ
اصلاح اعمال للبنات کے تحت پچھلے دنوں کراچی
ساؤتھ زون 1 رنچھوڑ لائن کابینہ ڈویژن
سولجر بازار میں اصلاح اعمال اجتماع ہواجس
میں کم و بیش 30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ڈویژن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے
بیان کیا۔ اذان کا جواب دینے والے نیک عمل، اشراق و چاشت اور کچھ باطنی امراض سے
متعلق بتایاجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں ۔آخر میں کئی اسلامی بہنوں نے آئندہ اپنے گھر پر اصلاح اعمال اجتماع منعقد کرنے کی
خواہش کا اظہار کیا۔
٭دوسری
جانب دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال کے تحت 8 اکتوبر2021ء کوبذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں 7 زون مشاورت
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن
مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبےکےدینی
کاموں کوکرنےکےحوالےسے نکات بیان کرتے ہوئےاسلامی بہنوں کوآئندہ کےلئے اہداف دیئے، ساتھ ہی تقرر ی مکمل کرنےکی ترغیب دلائی ۔
٭اسی طرح دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال کے زیر
اہتمام 09اکتوبر 2021ء بروزہفتہ تمام ریجن ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں
5 ریجن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ پاکستان سطح ذمہ داراسلامی بہن نے ’’سستی کے نقصانات‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور ساتھ ہی
شعبے کےدینی کاموں کےکرنےسےمتعلق مدنی پھول بھی سمجھائے نیز ذیلی سطح تک یہ نکات پہنچانے کاہدف دیا اور عاملات نیک اعمال میں اضافہ کرنے کی ترغیب بھی دلائی ۔
فرید
کوٹ کابینہ کی شعبہ اصلاح اعمال کی ذمہ
داراسلامی بہنوں کامدنی مشورہ
اسلامی
بہنوں کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے تحت 8 اکتوبر 2021ء پاکپتن زون فرید کوٹ
کابینہ میں شعبہ اصلاح اعمال کی ذمہ دار اسلامی
بہن نے اپنی ماتحت ذمہ داراسلامی بہنوں کا
بذریعہ کال مدنی مشورہ لیا جس میں اصلاح
اعمال کی ڈویژن تا علاقائی سطح تک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون
ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبے کےدینی کام کی کارکردگی کا سافٹ ویئر میں اندراج کرنے کا طریقہ
بتایا جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ رسالہ کارکردگی، مدنی مذاکرہ اور
ہفتہ وار اجتماع کی کارکردگیاں انٹر کیں نیز اپنے شعبے کی اسلامی بہنوں کی انٹری
کروانے کی نیت پیش کی ۔ مزید کارکردگی وقت پر دینے پر اچھی اچھی نیتوں کا اظہار
کیا۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اِصلاحِ اعمال للبنات کے تحت فیصل آباد میں ہونے والے ماہ ستمبر
2021 ءکی ماہانہ دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی ملاحظہ ہو۔
تقسیم
کئےگئےنیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 9ہزار440
وصول
ہونےوالے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 8ہزار21
ماہ
میں 14،15 روزے رکھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 63
ماہ
میں 7،8 روزے رکھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 121
ماہ
میں 4،5 روزے رکھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 411
نیک
کاموں پر عمل کر کے مدنی بیٹیاں بننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 143
اصلاح
اعمال اجتماعات کی تعداد : 83
ان میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 2ہزار98
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال کے زیراہتمام
02 اکتوبر2021 ء بروز ہفتہ حیدر آباد دارالسنہ للبنات میں12 دینی کورس کاانعقادہوا جس میں دارالسنہ کے مدنی عملے سمیت کثیر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات
دعوتِ اسلامی نے اسلامی بہنوں کو دینی کام کرنےکےحوالےسےتربیتی مدنی پھول دیئے
اور شعبہ اصلاح اعمال پاکستان سطح کی ذمہ
داراسلامی بہن نےشعبےکےدینی کام کرنےسےمتعلق اہم نکات بھی سمجھائے۔علاوہ ازیں اسلامی بہنوں
کی طرف سےکئےجانےوالے سوالات کے جوابات دئیے ۔ مزیدمدنی مذ اکرہ دیکھنے کی کارکردگی سوفیصدجمع کروانے کا ذہن دیا ۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے زیر اہتمام 02اکتوبر 2021 ءبروزہفتہ حیدر آباد ریجن میر پور خاص زون میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں علاقہ تا ریجن سطح کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
پاکستان
ذمہ داراسلامی بہن نے تقرریوں پر کلام کیا اوراسلامی بہنوں کو سو
فیصد تقرریاں مکمل کرنے کا ذہن دیا نیز شعبے میں بہتری لانےکےحوالےسے نکات بتائے ۔
اس کےعلاوہ اصلاح اعمال اجتماع منعقد کرنے اور ذیلی سطح تک شعبےکےنکات پہنچانےکاہدف دیا۔
لیاری
کابینہ کی پانچ ڈویژنز میں یوم ِاُمِّ
عطار کےسلسلے کے میں ایصال ثواب اجتماع کاانعقاد
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال
(اسلامی بہنیں )کے
تحت لیاری کابینہ کی
پانچ ڈویژنزمیں اُمِّ عطار رحمۃ
اللہ علیھا کے ایصال ثواب کے سلسلے میں اجتماع پاک ہواجن
میں ذیلی تا کابینہ ذمہ دارسمیت مقامی تقریباً 316 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اجتماع
کا آغاز تلاوت قراٰن پاک اور نعت رسول ﷺ
سے ہوا۔ اس کےساتھ ہی مبلغات دعوت اسلامی نے سیرت اُمِّ عطار کے بارے میں بتاتےہوئے اسلامی بہنوں کوعاملات نیک اعمال بنےکاذہن دیا اور رسالہ نیک اعمال پُر
کرکے ہر ماہ جمع کروانے کی ترغیب دلائی نیزاُمِّ عطار کے ایصال ثواب کے لئے اسلامی
بہنوں نے درور پاک اور کلمہ طیبہ کا ورد کیا ۔ اسی کے بعد 3 آیات مع ترجمہ و تفسیر
بیان کی گئیں اور اجتماع کا اختتام دعا و صلاۃ و سلام پر ہوا۔
نیو
سعید آباد اتحاد ٹاؤن اور مہاجر کیمپ میں دو مقامات پر اصلاح اعمال اجتماعات کاانعقاد
دعوت
اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال کے تحت کراچی ساؤتھ زون 2 بلدیہ ٹاؤن کابینہ ڈویژن نیو سعید آباد اتحاد ٹاؤن اور
مہاجر کیمپ میں دو مقامات پر اصلاح اعمال اجتماعات کاانعقاد کیا گیاجن میں کم و بیش 51 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ
دعوت اسلامی نے’’ اعمال کا جائزہ لینے‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور نیک اعمال کے حوالےسےاسلامی
بہنوں کو سمجھایا مزید انہیں روزانہ رسالہ نیک اعمال سےاپنا جائزہ لینے اورانگریزی ماہ کی یکم تاریخ کواصلاح اعما ل کی ذمہ داراسلامی بہنوں کو رسالہ جمع کروانے کا ذہن دیا ۔اس کے علاوہ انہیں مدنی مذاکرہ دیکھنےاور ایام ِقفل ِ مدینہ منانےکی
ترغیب دلائی ۔
پاکستان
بھر میں اُم عطار کے ایصال ثواب کےسلسلے میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد
دعوتِ
اسلامی کےشعبہ اصلاح اعمال للبنات کے تحت گزشتہ دنوں(اورنگی ٹاؤن، نیو کراچی
ڈویژن گودھرا ، آفندی ٹاون ، عثمان آباد، پکا قلعہ، پریٹ
آ باد ، بدین
کابینہ پنگریو، گولاڑچی، جامشورو کابینہ ڈویژن خدا کی
بستی، جھڑک، سجاول کابینہ کی ڈویژن جوھر
جمالی )
میں اُم عطاررحمۃ
اللہ علیھاکےایصال ثواب کےسلسلے میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد
کیا گیا جن میں تقریباً874 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
آغاز
تلاوت قراٰن پاک اور نعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوا ،مبلغات دعوت اسلامی نےسنتوں
بھرےبیانات کئےجس میں انہوں نے اُمِّ عطار
کی سیرت کے بارے میں بتاتےہوئےان کاذکر خیر کیانیز اِن کےایصال ثواب کےلئے اسلامی
بہنوں نے درودِ پاک اور کلمہ طیبہ کا ورد
بھی کیا نیز اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال سے اپنا جائزہ کرنے کاذہن دیا۔بعدازاں
دعائےمغفرت ا ور صلوۃ و سلام پر اجتماعات
کااختتام ہوا۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے زیر اہتمام پچھلےدنوں حیدر آباد ریجن کشمور زون کےشہر
گھو ٹکی میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں تمام ذیلی تا ریجن سطح ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
پاکستان
ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں
شریک اسلامی بہنوں کو شعبہ اصلاح اعمال کے دینی کام کو بڑھانے کےحوالےسے ذہن سازی کی اوران کی کارکردگی شیڈول پر بھی تربیت کی ۔مزید سفری شیڈول
کوہر ماہ میں مضبوط بنانے کا ذہن دیا اور سو فیصد تقرریاں مکمل کرنے کا ہدف دیا ۔