دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے تحت
7 اکتوبر 2021 ءکراچی ریجن کوئٹہ زون میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں کابینہ سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
زون
ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں
شریک اسلامی بہنوں کو شعبے کے دینی کام
کرنےکےحوالےسے مدنی پھول بیان کئےنیز نیک
اعمال کے رسالے کو عوام کو کس طرح آسانی
سے سمجھایا جائے اس پر کلام کیا۔ مزیدہر منسلک سے نیک اعمال کے رسائل سو فیصد وصول
کرنے،اصلاح اعمال کے بینر زبنوانے اور ان کافالو اپ کرنے کا ذہن دیا۔ بعدازاں اصلاح
اعمال کے اجتماعات کومضبوط کرنے کا ہدف دیاجس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی
اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
٭کراچی
ساؤتھ زون 1 رنچھور لائن کابینہ ڈویژن سولجر بازار میں اصلاح اعمال اجتماع
کاانعقاد
شعبہ
اصلاح اعمال للبنات کے تحت پچھلے دنوں کراچی
ساؤتھ زون 1 رنچھوڑ لائن کابینہ ڈویژن
سولجر بازار میں اصلاح اعمال اجتماع ہواجس
میں کم و بیش 30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ڈویژن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے
بیان کیا۔ اذان کا جواب دینے والے نیک عمل، اشراق و چاشت اور کچھ باطنی امراض سے
متعلق بتایاجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں ۔آخر میں کئی اسلامی بہنوں نے آئندہ اپنے گھر پر اصلاح اعمال اجتماع منعقد کرنے کی
خواہش کا اظہار کیا۔
٭دوسری
جانب دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال کے تحت 8 اکتوبر2021ء کوبذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں 7 زون مشاورت
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن
مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبےکےدینی
کاموں کوکرنےکےحوالےسے نکات بیان کرتے ہوئےاسلامی بہنوں کوآئندہ کےلئے اہداف دیئے، ساتھ ہی تقرر ی مکمل کرنےکی ترغیب دلائی ۔
٭اسی طرح دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال کے زیر
اہتمام 09اکتوبر 2021ء بروزہفتہ تمام ریجن ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں
5 ریجن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ پاکستان سطح ذمہ داراسلامی بہن نے ’’سستی کے نقصانات‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور ساتھ ہی
شعبے کےدینی کاموں کےکرنےسےمتعلق مدنی پھول بھی سمجھائے نیز ذیلی سطح تک یہ نکات پہنچانے کاہدف دیا اور عاملات نیک اعمال میں اضافہ کرنے کی ترغیب بھی دلائی ۔