دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال ( اسلامی بہنیں ) کے تحت 5 نومبر 2021ء کو لاہور ریجن جوہر ٹاؤن کابینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے ماہانہ شیڈول پر اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں ماہانہ کارکردگی میں بہتری لانے کاذہن دیا ۔ مزید ربیع الثانی کےحوالے سے اہداف دیئے۔ علاوہ ازیں مدنی مذاکرہ دیکھنے اور نیک اعمال کے رسالوں کو بڑھانے کا ہدف دیا نیز ماہانہ کارکردگی وقت پر جمع کروانے کی نیتیں کروائیں ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح نیک اعمال  کے زیرِ اہتمام یکم نومبر 2021ء بروز پیر بلدیہ ٹاؤن کابینہ ڈویژن مہاجر کیمپ کراچی میں ماہانہ مدنی مشورہ منعقد کیا گیاجس میں علاقائی مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو شعبے کے دینی کاموں کو مضبوط کرنے اور نیک اعمال پر عمل بڑھا کر مدنی بیٹی بننے اور بنوانے کا ذہن دیا نیز اسلامی بہنوں سے ہر ماہ یکم تاریخ کو نیک اعمال کے رسائل وصول کرنے اور ذیلی سطح تک اس کا فالو اپ کرنے کا ذہن دیا۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال ( اسلامی بہنیں ) کے تحت 31 اکتوبر2021ء کو لاہور ریجن نارووال کابینہ کی ڈویژن شکر گڑھ شمالی میں اصلاح اعمال اجتماع منعقد کیا گیا جس میں 31 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک کا آغاز تلاوت قراٰ نِ پاک اور درود خوانی کے ساتھ ہوا۔ اس کے بعد ڈویژن نگران اسلامی بہن نے ’’وقت کی اہمیت‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور وقت کے درست استعمال پر مدنی پھول دیتےہوئے رسالہ نیک اعمال کے مطابق وقت کو نیکیوں میں گزارنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے کافی اچھے تأثرات کا اظہار کرتےہوئے رسالہ نیک اعمال کے مطابق زندگی گزارنے کی اچھی نیتوں کااظہار کیا ۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ  اصلاح اعمال (اسلامی بہنیں ) کے زیر اہتمام 30 اکتوبر 2021ء کو ناظم آباد کابینہ ڈویژن بفرزون کراچی میں مدنی مشورہ منعقد ہواجس میں علاقہ تا ذیلی سطح تک کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مذاکرہ کارکردگی پر توجہ دلائی اور کارکردگی شیڈول کے حوالے سے کلام کرتے ہوئے اسے بہتر بنانے کے طریقہ بتانے کے ساتھ ساتھ اصلاح اعمال اجتماعات میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا نیز تقرریاں مکمل کرنے کا ہدف بھی دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیت کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اِصلاحِ اعمال (اسلامی بہنیں )کے تحت 28 اکتوبر 2021ء کو بلدیہ ٹاؤن کابینہ ڈویژن مہاجر کیمپ کے علاقے انجام کالونی میں اِصلاحِ اعمال اجتماع منعقد کیا گیا جس میں کم و بیش 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھر ا بیان کیا اور اصلاح اعمال اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کوروزانہ محاسبہ کرنے کی،مدنی مذاکرہ دیکھنے اور عاملات نیک اعمال بننےکاذہن دیا نیز آئندہ دیگر اسلامی بہنوں کو بھی اصلاح اعمال اجتماع میں شرکت کروانے کی نیتیں کروائی ۔

٭دوسری جانب شعبہ اِصلاحِ اعمال کے تحت گزشتہ دنوں بلدیہ ٹاؤن کابینہ ڈویژن مہاجر کیمپ میں 3 مقامات پر اِصلاحِ اعمال اجتماع منعقد کیا گیا جن میں کم و بیش 40 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اِصلاحِ اعمال اجتماعات میں علاقائی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے’’ پردہ پوشی‘‘ کے مو ضوع پر بیانات کئے اور اسلامی بہنوں کو ہر جائز و نیک کام سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے ، نفلی روزے رکھنے کی ترغیب دلائی ۔ اس کے ساتھ ہی روزانہ رسالہ نیک اعمال سے جائزہ کرنے،مدنی مذاکرہ دیکھنے اور ایام قفل مدینہ منانے کی ترغیب دلائی ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال (اسلامی بہنیں )کے تحت 29 اکتوبر 2021ء کوعلاقہ حنفیہ میں قائم مدرسہ فیضانِ بغداد میں اصلاح اعمال اجتماع منعقد کیا گیاجس میں 22 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اوررسالہ نیک اعمال سے متعلق اسلامی بہنوں کی طرف سے کئے جانےوالے سوالات کے جوابات دیئےنیز انہیں روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ کرنے اور عاملات نیک اعمال بنے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ  اصلاح اعمال ( اسلامی بہنیں )کے زیر اہتمام 29 اکتوبر 2021ء بروز جمعۃ المبارك کراچی ریجن کوئٹہ کابینہ ڈویژن وحدت کالونی میں اصلاح اعمال اجتماع ہوا جس میں کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

اس اجتماع میں دورد پاک کا ورد اور تصور مدینہ کروایا گیا۔ اس کے بعد ڈویژن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے’’ وقت کی قدر‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور رسالہ نیک اعمال میں موجود خانے پُر کرنے کا ذہن دیا۔ آخر میں اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کرتے ہوئے روزانہ نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے اور ہر ماہ جمع کروانے کی نیتوں کا اظہار کیا ۔

٭اسی طرح دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 22 اکتوبر 2021ء برزو ہفتہ کراچی ریجن بن قاسم زون کی ڈویژن ساکرو میں شعبہ اصلاح اعمال کے تحت اجتماع محفلِ نعت منعقد ہوئی جس میں شعبہ ذمہ دار سمیت 25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی بہن نے’’ وقت کی قدر‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور نیک اعمال کے رسالے سے اجتماعی جائزہ بھی کروایا۔ آخر میں رسائل بھی تقسیم کئے گئے۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال (اسلامی بہنیں)کے تحت 31 اکتوبر 2021ءبروز اتوار حیدرآباد کابینہ ڈویژن آفندی ٹاون اور عثمان آباد میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جن میں 35 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ’’وقت کی قدر ‘‘کے موضوع پر بیانات کئے جس میں اسلامی بہنوں کو اپنے وقت کی قدر کرتےہوئے رسالہ نیک اعمال کےمطابق اپنی زندگی کے شب و روز گزارنے کاذہن دیا اور روزانہ جائزہ کرنے کی بھی ترغیب دلائی ۔اس کے بعد درود خوانی بھی کی گئی اور تصور مدینہ بھی کروایا گیا ۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال (اسلامی بہنیں)کے تحت 26 اکتوبر2021ء کو میر پور خاص زون کھپرو کابینہ ڈویژن دیوان کالونی میں ماہ ربیع الاول کے موقع پر شعبہ اصلاح اعمال اجتماع منعقد ہوا جس میں 25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

آغاز تلاوت قراٰن پاک اور نعتِ رسول ﷺ سے ہوا۔ اس کے بعد مبلغہ دعوت اسلامی نے ’’وقت کی قدر‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔علاوہ ازیں رسالہ نیک اعمال سے اجتماعی جائزہ بھی کروایا گیا اور اجتماع کے بعد اسلامی بہنوں نے رسالہ نیک اعمال پر عمل کی نیت پیش کیں ۔

٭اسی طرح شعبہ اصلاح اعمال (اسلامی بہنیں)کے تحت 28 اکتوبر 2021ءکو بدین کابینہ گولارچی ، لطیف آباد نمبر4 اور11، قاسم آ باد، تلک چاڑی کے علاقہ صدر اور پریٹ آ باد میں اصلاح اعمال اجتماعات کا انعقاد ہوا جن میں تقریباً 49 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ’’وقت کی قدر‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اوراسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال سے اپنےاعمال کا جائزہ کرنے کاذہن دیا ۔ مزیدمدنی مذاکرہ دیکھنے اور ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماعات میں پابندی سے شرکت کرنےکی ترغیبات بھی دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے رسالہ نیک اعمال پر عمل کرنے کی نیتیں پیش کرتے ہوئے بہت اچھے تأثرات دئیے۔اس کے علاوہ تصور مدینہ بھی کروایا گیا۔

دعوتِ اسلامی کےشعبہ اصلاحِ اعمال (اسلامی بہنیں) کےتحت مورخہ 29 اکتوبر2021ء بروز جمعۃالمبارک نارووال کابینہ ڈویژن نارووال جنوبی میں اصلاحِ اعمال اجتماع ہوا جس میں 26 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے ’’وقت کی قدر‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو وقت کی اہمیت بتاتےہوئے وقت پر نماز پڑھنےکاذہن دیا نیز ہفتہ وارسنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنےاور دیگر متعلقین اسلامی بہنوں کو شرکت کروانےکی ترغیب دلائی۔ اس کے بعد تصورِ مدینہ کیا گیا اور رسالہ نیک اعمال پر عمل کرنے کی ترغیب بھی دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں حافظ آباد زون شرقی ڈویژن کے مختلف ذیلی حلقوں میں اصلاح  اعمال اجتماعات کاانعقاد ہوا جن میں مختلف شعبہ ذمہ دار کے علاوہ کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے اپنی زندگی نیک اعمال میں گزارنے پر ترغیبی بیانات کئےاور اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی پابندی کرنے،مدنی مذاکرہ دیکھنےکاذہن دیا جس پر سب اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


دعوتِ اسلامی کے تحت  گزشتہ دنوں قصور زون مولا پور میں اتوار کو اصلاح اعمال اجتماع کاانعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

علاقہ ذمہ داراسلامی بہن نے’’ وقت کی اہمیت‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال پر عمل کرنے کاذہن دیتےہوئےاس کے خانہ پُر کرنےکی ترغیب دلائی نیز عاملات نیک اعمال میں اضافہ کرنےکی ترغیب دلائی ۔ بعدازاں درود خوانی و دعا اور صلوۃ و سلام پر اختتام ہوا۔