دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال ( اسلامی بہنوں) کے زیر اہتمام 25 اکتوبر 2021ء کو پاکپتن زون، فرید کوٹ کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن تا کابینہ سطح تک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کے سابقہ کارکردگی شیڈول اور ماہانہ کارکردگی کا فالو اپ کیا۔ ساتھ ہی شعبے کےدینی کام کرنےکے حوالے سے مدنی پھول پیش کئے۔اس کے بعد کارکردگی شیڈول وقت پر جمع کروانے کا ذہن دیا نیز سافٹویئر کے کام کو مضبوط بنانے کی ترغیب بھی دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال (اسلامی بہنوں) کےتحت گزشتہ دنوں (جامشورو ڈویژن جھڑک سجاول، ڈالمياں، جہانگیر روڈ ، جھڈو کابینہ ڈویژن ڈگری ، کوٹری) میں ربیع الاول کے موقع پر ڈویژن سطح پر اصلاح اعمال اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 400 کے قریب اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اصلاح اعمال اجتماعات کا آغاز تلاوت قراٰن پاک اور نعتِ رسول پاک ﷺسے ہوا۔ اس کے بعد مبلغات دعوت اسلامی نے ’’سیرتِ مصطفی ﷺ‘‘ کےموضوع پر سنتوں بھرےبیانات کئےجن میں اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال میں موجود خانہ پُر کرنےاور عاملات نیک اعمال بننےکاذہن دیا ۔علاوہ ازیں درود پاک کا ورد اور تصورِ مدینہ بھی کروایا گیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال (اسلامی بہنیں )کے تحت 23اکتوبر 2021ءبروز ہفتہ کراچی ایسٹ زون 1 ملیر کابینہ ڈویژن کھوکھراپار میں اصلاح ِاعمال اجتماع ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

آغاز درود پاک اور نعتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے ہو ا۔ ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن نےسنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے مطابق زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔ اس کے بعد تصور مدینہ کاحلقہ بھی لگایاگیا۔


اسلامی  بہنوں کے شعبہ اصلاحِ اعمال کے تحت 23اکتوبر2021 ء، کواورنگی ٹاؤن کابینہ ڈویژن قذافی کراچی میں اصلاح اعمال اجتماع منعقد کیا گیا۔اس اجتماع میں کم و بیش ڈویژن مشاورت ذمہ دار سمیت 26 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

آغاز درود خوانی اور تصور مدینہ سے کیا گیا ۔اس کے بعد مبلغہ دعوت اسلامی نے ’’ وقت کی اہمیت‘‘ پر بیان کیا جس میں وقت کوفضول کاموں سے بچا کر نیک کاموں میں گزارنے کا ذہن دیا اور اسلامی بہنوں کے کو رسالہ نیک اعمال کے مطابق زندگی گزارنے ،اس سے اپنے اعمال کاجائزہ کرکے ہر عیسوی ماہ کی پہلی تاریخ کو اپنا رسالہ جمع کروانےکی ترغیب دلائی ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال(اسلامی بہنیں ) کے زیر اہتمام 23 اکتوبر2021ء بروز ہفتہ نیو کراچی کابینہ ڈویژن سلیم سینٹر میں اصلاح اعمال اجتماع منعقد کیا گیا جس میں تقریباً 122اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

اس اجتماع میں ڈویژن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے’’ وقت کی اہمیت ‘‘ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے وقت کی قدر کرنے کاذہن دیا اور رسالہ نیک اعمال کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی ۔ اس اجتماع کی ایک خصوصیت درود خوانی تھی اوراس اجتماع میں تصور مدینہ بھی کروایا گیا جس کی وجہ سے اسلامی بہنوں میں یہ اجتماع پسند کیا گیا سب نے اچھی اچھی نیتیں کی۔ اجتماع پاک کے آخر میں دعا اورصلوةوسلام کے بعد رسائل تقسیم کئے گئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ  اصلاح اعمال کے زیر اہتمام 23 اکتوبر2021ء بروز ہفتہ کراچی ریجن گوادر زون حب چوکی کابینہ میں اصلاح اعمال اجتماع منعقد کیا گیا اس اجتماع میں تقریباً 51 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’ وقت کی اہمیت ‘‘ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے وقت کی قدر کرنے اور نیک اعمال کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔ اس اجتماع کی ایک خصوصیت درود خوانی تھی اوراس اجتماع میں تصور مدینہ بھی کروایا گیا جس کی وجہ سے عوام اسلامی بہنوں میں یہ اجتماع پسند کیا گیا سب نے اچھی اچھی نیتیں بھی پیش کیں۔

٭ دوسری جانب دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 24 اکتوبر 2021ء کو ساہیوال زون ، اطراف ساہیوال کابینہ میں ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ مشاورت اصلاح اعمال اور ڈونیشن بکس ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو ماہانہ کارکردگی فارم سمجھائے اور مدنی مذاکرہ دیکھنےکی ترغیب دلاتےہوئےانہیں رسالہ نیک اعمال سے اپنےاعمال کا جائزہ کرنے نیز گھریلو صدقہ بکس کو بڑھانے کا ذہن دیا گیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں بھی پیش کیں۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال  (اسلامی بہنیں ) کے زیر اہتمام 22 اکتوبر بروز جمعہ اورنگی ٹاؤن کابینہ ڈویژن بنگلہ بازار میں اصلاحِ اعمال اجتماع منعقد کیا گیا جس میں ڈویژن مشاورت ذمہ دار سمیت کم و بیش 58 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

درود خوانی سے آغاز ہوا اور تصور مدینہ کیا گیا ۔اس کےبعد زون ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’وقت کی اہمیت ‘‘ کےموضوع پر بیان کیا اور رسالہ نیک اعمال کاتعارف پیش کرتےہوئے نیک اعمال کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا نیز روزانہ اپنے اعمال کاجائزہ کرکے ہر عیسوی ماہ کی پہلی تاریخ کو نیک اعمال کار ڈ ذیلی اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن کو جمع کروانےکی ترغیب دلائی۔

٭دوسری طرف شعبہ اصلاع اعمال کے تحت 21 اکتوبر2021 ء کو میر پور خاص زون کابینہ جھڈو ڈویژن سامارو میں ماہِ ربیع الاول کے موقع پر علاقہ سطح پر 2 اصلاح اعمال اجتماعات منعقد کئےگئے جن کا آغاز تلاوت قراٰن پاک اور نعت رسول پاک ﷺ سے ہوا۔ ان اجتماعات میں 35 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ڈویژن اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے بیان کیا اوراسلامی بہنوں نے درود پاک کا ورد بھی کیا نیز اسلامی بہنوں نے رسالہ نیک اعمال پر عمل کرنے کی اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال (اسلامی بہنیں )کے تحت 16 اکتوبر 2021ء کو(لیاری کابینہ ڈویژن موسیٰ لین میں قائم مدرسے(محمدی اور فیضان اولیاء نیزبہار گلی نمبر 9 ،حنفیہ ،جمعہ بلوچ)اور محمود آباد کابینہ علاقہ بلوچ کالونی) میں اصلاح اعمال اجتماعات کاانعقاد ہوا جن میں تقریباً 542 اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

آغاز درود خوانی و نعت رسول ﷺ سے ہو ا۔ اس کے بعد مبلغات دعوت اسلامی نے ’’وقت کی قدر‘‘ کے موضوع پر بیانات کئے اور اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے مطابق زندگی کےشب و روز گزارنے کا ذہن دیا۔ علاوہ ازیں نیک اعمال کے رسائل تقسیم ہوئے اور اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں بھی پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال (اسلامی بہنیں )کے زیر اہتمام 15 اکتوبر 2021ء کوڈویژن محمودآباد کراچی میں اصلاح اعمال اجتماع ہوا جس میں تقریباً 31 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’وقت کی قدر‘‘ کےموضوع پر بیان کیا۔درود پاک کا ورد اور تصور مدینہ بھی ہوا۔آخر میں دینی حلقہ لگا کر ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنےاور مدنی مذاکرہ دیکھنےکی دعوت دی گئی۔


دعوتِ اسلامی کے  شعبہ اصلاح اعمال (اسلامی بہنوں )کے تحت 14 اکتوبر 2021ءبروز جمعرات سکھر زون کی خیر پور کابینہ ڈویژن پیر جو گوٹھ میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد ہواجس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

اجتماع پاک کا آغاز تلاوت قراٰن پاک و نعت رسول ﷺسے ہوا اس کےبعدزون سطح اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو عاملات نیک اعمال بنےکاذہن دیا ۔ علاوہ ازیں اجتماعی جائزہ و تصور مدینہ کروایا گیا۔

٭دوسری جانب دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال کے تحت 14 اکتوبر 2021ءبروز جمعرات سکھر زون خیرپور کابینہ ڈویژن پیر جو گوٹھ میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں ڈویژن و علاقائی سطح ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں سے پچھلے ماہ کی کارکردگیوں کے حوالے سے کلام کیا اور انہیں دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا۔اس کے علاوہ اسلامی بہنوں کو آئندہ کے لئے اہداف دیئے ۔علاوہ ازیں اسلامی بہنوں کو کارکردگی شیڈول کو مضبوط بنانے کے متعلق تربیت کی اور فارم کے مطابق کارکردگی دینے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔

٭اسی طرح دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاع اعمال کے زیر اہتمام 17 اکتوبر2021ء کو( سکھر لوکل بورڈ کابینہ ، شہدادپور کابینہ اورخیر پور میرس )میں اصلاح اعمال اجتماعات کاانعقادکیاگیاجن میں تقریباً 261اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

اصلاح اعمال اجتماعات کا آغاز تلاوتِ قراٰن پاک و نعتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوا۔بعدازاں مبلغات دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیااور اسلامی بہنوں کو روزانہ رسالہ نیک اعمال سے خانہ پُر کرنےکاذہن دیا ۔مزید انہیں دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینےکی دعوت دی اور مدنی مذاکرہ دیکھنےکی ترغیب دلائی ۔


ڈویژن محمودآباد میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال (اسلامی بہنوں )کے تحت 8 ربیع الاول، 15 اکتوبر2021ء بروز جمعہ اصلاح اعمال اجتماع منعقد ہوا جس میں 38 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس اجتماع میں دورد پاک کا ورد اور تصورِ مدینہ کروایا گیا جبکہ ڈویژن نگران اسلامی بہن نے’’ وقت کی قدر‘‘ کےموضوع پر بیان کیا۔ بعدازاں اسلامی بہنوں کو عاملات نیک اعمال بنےاور رسالہ نیک اعمال میں موجود خانے پُرکرنےکا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔

٭دوسری طرف دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال کے زیر اہتمام 16 اکتوبر 2021ء کوکوئٹہ (جناح کابینہ اور بی ایم سی ) نیو کراچی کابینہ کی ڈویژنز (گودھرا ، اللہ والی ، نارتھ کراچی ) میں اصلاح اعمال اجتماعات کاسلسلہ ہوا جن میں تقریباً 297 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے اصلاح اعمال اجتماعات میں’’ وقت کی قدر ‘‘کے موضوع پر بیانات کرتے ہوئے وقت کی قدر کرنے اور نیک اعمال کے مطابق عمل کرنے پابندی سے مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتیں پیش کیں۔ بیان کے بعد درود پاک کا ورد ہوااور تصور مدینہ کروایا گیا ۔ 


دعوتِ اسلامی کےشعبہ اصلاح اعمال کے زیر اہتمام 14 اکتوبر 2021ء کوپاکپتن زون فرید کوٹ کابینہ کے ذیلی حلقے فیضانِ عا ئشہ میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد ہواجس میں 54 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے ’’درودشریف کی فضیلت ‘‘کے متعلق بیان کیا اوراسلامی بہنوں کو عاملات نیک اعمال بننےکی ترغیب دلاتےہوئے انہیں رسالہ نیک اعمال سے روزانہ اپنےاعمال کاجائزہ کرنےکا ذہن دیا جس پر انہوں اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔