دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال  (اسلامی بہنیں ) کے زیر اہتمام 22 اکتوبر بروز جمعہ اورنگی ٹاؤن کابینہ ڈویژن بنگلہ بازار میں اصلاحِ اعمال اجتماع منعقد کیا گیا جس میں ڈویژن مشاورت ذمہ دار سمیت کم و بیش 58 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

درود خوانی سے آغاز ہوا اور تصور مدینہ کیا گیا ۔اس کےبعد زون ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’وقت کی اہمیت ‘‘ کےموضوع پر بیان کیا اور رسالہ نیک اعمال کاتعارف پیش کرتےہوئے نیک اعمال کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا نیز روزانہ اپنے اعمال کاجائزہ کرکے ہر عیسوی ماہ کی پہلی تاریخ کو نیک اعمال کار ڈ ذیلی اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن کو جمع کروانےکی ترغیب دلائی۔

٭دوسری طرف شعبہ اصلاع اعمال کے تحت 21 اکتوبر2021 ء کو میر پور خاص زون کابینہ جھڈو ڈویژن سامارو میں ماہِ ربیع الاول کے موقع پر علاقہ سطح پر 2 اصلاح اعمال اجتماعات منعقد کئےگئے جن کا آغاز تلاوت قراٰن پاک اور نعت رسول پاک ﷺ سے ہوا۔ ان اجتماعات میں 35 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ڈویژن اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے بیان کیا اوراسلامی بہنوں نے درود پاک کا ورد بھی کیا نیز اسلامی بہنوں نے رسالہ نیک اعمال پر عمل کرنے کی اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔