شعبہ اصلاح اعمال  (اسلامی بہنیں )کے تحت 11 نومبر2021ء بروز جمعرات سکھر کابینہ ڈویژن سکھر میں اصلاح اعمال اجتماع منعقد کیا گیا جس میں 27 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے ’’اپنی اصلاح کیسے کی جائے‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور رسالہ نیک اعمال کے ذریعے اعمال کا جائزہ بھی کروایا۔آخر میں نفل روزے رکھنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے ربیع الاخر میں نفل روزے رکھنے کی نیتیں پیش کیں ۔