دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال  للبنات کے تحت کراچی ایسٹ زون 1 لانڈھی کابینہ کی ڈویژن شیر پاؤ میں اُمِّ عطار کے ایصال ثواب کے سلسلے میں اجتماع ہوا جس میں 40 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے امِّ عطار کے بارےمیں بتایا اوررسالہ نیک اعمال کےذریعےاپنےاعمال کاجائزہ کرنےکا ذہن دیانیز اسلامی بہنوں نےان کے ایصال ثواب کےلئے313 بار درود پاک اور 100 بار کلمہ طیبہ کا ورد بھی کیا ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال  للبنات کےتحت گزشتہ دنوں (کوٹری ، ہالہ، بھٹ شاہ ، میرپورخاص کی ڈویژن کھپرو ، حیدر آباد کابینہ کے حالی روڈ اور پکا قلعہ ڈویژنز) میں یوم اُمِّ عطار رحمۃ اللہ علیہا کے سلسلے میں ایصال ثواب اجتماعات کا انعقاد کیا گیاجن میں 292 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

تلاوت قراٰن پاک اور نعتِ رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم سے آغاز ہوا۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ام عطار رحمۃ اللہ علیھا کےبارے میں تعارف بیان کیا۔ اس کےساتھ ہی دورود پاک کا ورد ہوا اورقراٰن پاک کی تفسیر بتائی گئی نیزاسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کاتعارف پیش کرتےہوئےانہیں اس پر عمل کرنے کاذہن دیا گیاجس پر اسلامی بہنوں نے جائزہ کرنے اور ہر ماہ رسالہ جمع کروانے کی نیتیں پیش کیں ۔


دعوت اسلامی کی جانب سے میرپورخاص کابینہ کی ڈویژن ٹنڈوالہ یار میں شعبہ اصلاح اعمال کے تحت مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ تا علاقائی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ ذمہ داراسلامی بہن نے سابقہ کارکردگی کاجائزہ کرتےہوئےاسلامی بہنوں کو کارکردگی شیڈول بروقت جمع کروانےکاذہن دیا اور اصلاح اعمال اجتماع کے بینر لگانے اور اصلاح اعمال کی عاملات بڑھانے کا ہدف دیا ۔بعدازاں تقرر ی مکمل کرنےکے حوالے سے بھی کلام ہوا۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اِصلاحِ اعمال للبنات  کےتحت اگست 2021 ء میں ہونےوالے دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی ملاحظہ فرمائیے:

تقسیم کئےگئے نیک اعمال کےرسائل کی تعداد:484

وصول کئےگئے نیک اعمال کےرسائل کی تعداد:635

پورےماہ میں14،15 روزے رکھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:21

7،8 روزے رکھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:78

4،5 روزے رکھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:168

نیک کاموں پر عمل کر کے مدنی بیٹیاں بننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:06

اصلاح ِاعمال اجتماعات کی تعداد: 07

ان میں شرکت کرنےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد :90


دعوت اسلامی  کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کےزیرِ اہتمام میرپور خاص زون ڈویژن ٹنڈو الہ یار میں مدنی مشورہ ہواجس میں کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو شعبے کےدینی کام کرنے کےحوالے سے نکات بتائے۔اس کے علاوہ انہیں کارکردگی شیڈول بروقت جمع کروانے ، اصلاح اعمال کے بینر لگانے اور اصلاح اعمال کی عاملات بڑھانے کا ہدف دیا ۔ تقرری کے حوالے سے بھی کلام ہوا جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے ہر ماہ اپنا شیڈول سینڈ کرنے اور بینر لگانے کی نیتیں پیش کی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے زیر اہتمام گلشن معمار کابینہ میں مدنی مشورےکاانعقاد ہوا جس میں 9 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’مبلغہ ہر جگہ مبلغہ ہوتی ہے ‘‘ کے موضوع پربیان کیااور شعبے کے مدنی پھول سمجھاتے ہوئے انہیں ذیلی سطح تک یہ نکات پہنچانے کا ذہن دیا اور تقرری مکمل کرنے کے اہداف دیئےجس پر ڈویژن اور ذیلی ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوت  اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کےتحت گزشتہ دنوں سکھر زون خیرپور کابینہ میں ڈویژن سطح پر مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ تا علاقہ سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں سے گزشتہ ماہ کی کارکردگی کا فالو اپ لیا اور کارکردگی میں اضافے کی بنا پر حوصلہ افزائی کی ۔ اس کے علاوہ امِّ عطار رحمۃ اللہ علیھا کے عرس کے موقع پر اصلاح اعمال اجتماع منعقد کرنےکا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


 شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے تحت پچھلے دنوں شکارپور، کوٹ غلام محمد اور عمر کوٹ ڈویژنز میں مدنی مشوروں کاانعقادہوا جن میں کابینہ تا علاقائی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن و کابینہ نگران اسلامی بہنوں نےاسلامی بہنوں کونیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے کاذہن دیااورمدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا فالو اپ کرتے ہوئے تربیت کی ۔اس کےعلاوہ دینی کاموں کو مضبوط بنانے اور زیادہ سے زیادہ اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کرنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اِصلاحِ اعمال للبنات کے تحت جھنگ زون میں ہونے والے ماہ اگست 2021 ءکی ماہانہ دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی ملاحظہ ہو۔

تقسیم کئےگئےنیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 728

وصول ہونےوالے نیک اعمال رسائل کی تعداد: 641

ماہ میں 14،15 روزے رکھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:6

ماہ میں 7،8 روزے رکھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 29

ماہ میں 4،5 روزے رکھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 30

نیک کاموں پر عمل کر کے مدنی بیٹیاں بننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 15

اصلاح اعمال اجتماعات کی تعداد : 6

اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 156


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے تحت کراچی ساؤتھ زون 1 رنچھوڑلائن کابینہ کی ڈویژن سولجر بازار کنزالایمان ادریس گارڈن میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں 28 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نےنیک اعمال نمبر 15 کے بارے میں بتایا گیا نیز نیک عمل نمبر 45 ،46 اور 47 کےبارے میں بتاتےہوئےاِن پر عمل کرنےکی ترغیب دلائی ۔اس کےعلاوہ آخرت کی فکر کرتےہوئےرسالہ نیک اعمال پُرکرنےکاذہن دیا ۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ اصلاح اعمال للبنات کےتحت کراچی ایسٹ زون 1ملیر کابینہ کی ڈویژن ماڈل کالونی میں مدنی  مشورے کا انعقاد ہوا جس میں علاقہ و ذیلی مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبے کےدینی کام کو مضبوط بنانے اور نیک اعمال کی عاملات میں اضافہ کرنے کےحوالےسے مدنی پھول دیئے اور اسلامی بہنوں کو پابندی سے مدنی مذاکرہ سننے کی کا ذہن دیا۔ اس کےعلاوہ شعبے کےدینی کام کرنےکے حوالے سے اہداف دیئے ۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے تحت کراچی ساؤتھ زون 2 نیو کراچی کابینہ میں مدنی مشورےکاانعقاد ہوا جس میں کابینہ تا ذیلی سطح کی 24 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ذمہ داراسلامی بہنوں کومدنی مذاکرے کی پابندی کا ذہن دیتے ہوئے اس کی کارکردگی دینے،اصلاح اعمال اجتماعات کو مضبوط کرنےاور شیڈول وقت پر جمع کروانے کا ذہن دیا۔آخر میں مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی طرف سے کئےجانےوالےسوالات کے جوابات دئیے۔