اسلامی بہنوں کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے تحت 8 اکتوبر 2021ء پاکپتن زون فرید کوٹ کابینہ میں شعبہ اصلاح اعمال کی  ذمہ دار اسلامی بہن نے اپنی ماتحت ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ کال مدنی مشورہ لیا جس میں اصلاح اعمال کی ڈویژن تا علاقائی سطح تک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبے کےدینی کام کی کارکردگی کا سافٹ ویئر میں اندراج کرنے کا طریقہ بتایا جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ رسالہ کارکردگی، مدنی مذاکرہ اور ہفتہ وار اجتماع کی کارکردگیاں انٹر کیں نیز اپنے شعبے کی اسلامی بہنوں کی انٹری کروانے کی نیت پیش کی ۔ مزید کارکردگی وقت پر دینے پر اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔