دعوتِ اسلامی کے شعبہ اِصلاحِ اعمال للبنات کے تحت     فیصل آباد ریجن میں ہونے والے اگست 2021 ءکی ماہانہ دینی کاموں کی کارکردگی ملاحظہ ہوں:

تقسیم کئےگئےنیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 9 ہزار 724

وصول ہونےوالے نیک اعمال رسائل کی تعداد: 8 ہزار 157

ماہ میں 14،15 روزے رکھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 74

ماہ میں 7،8 روزے رکھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 173

ماہ میں 4،5 روزے رکھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 407

نیک کاموں پر عمل کر کے مدنی بیٹیاں بننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 168

اصلاح اعمال اجتماعات کی تعداد : 50

ان میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 908


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات  کے زیر اہتمام کراچی ایسٹ زون 2 کی گلستان جوہر کابینہ میں کابینہ سطح کا ماہانہ مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبے کی کارکردگی بہتر بنانے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی تربیت کی نیز انفرادی عبادات کو بڑھانے کاذہن دیا۔ ذیلی ذمہ داراسلامی بہنوں کے ساتھ جدول رکھنے اوراصلاح اعمال اجتماع منعقد کرنے کے حوالے سے اہداف دیئے ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح  اعمال للبنات کے تحت کراچی رنچھوڑ لائن کابینہ کی ڈویژن گارڈن میں اصلاح اعمال اجتماع کاانعقادہوا جس میں کم و بیش 17 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن نے’’ نماز میں خشوع و خضوع‘‘ کےموضوع پر بیان کیا۔اس کےساتھ ہی اسلامی بہنوں کوقراٰن پاک تجوید سے پڑھنے کےلئے اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کوجوائن کرنےکاذہن دیا ۔مزیدرسالہ نیک اعمال پر عمل کرنے ،روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے اور پابندی کے ساتھ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے تحت خضدار کابینہ میں مدنی مشورےکاانعقادکیاگیاجس میں کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نےمدنی مذاکرے کی اہمیت بتائی اور نیک اعمال کے رسالے کو عوام کو کس طرح آسانی سے سمجھایا جائے اس پر کلام کیا۔

اس کےعلاوہ ہر منسلک اسلامی بہن سے نیک اعمال کے رسائل وصول کرنے،اصلاح اعمال کے بینرز بنوانے اوران کا فالو اَپ کرنے کا ذہن دیانیزذمہ دار اسلامی بہنوں کو اصلاح اعمال اجتماعات کومضبوط بنانے کا ہدف لیاجس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال  للبنات کے تحت لانڈھی کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ مشاورت اسلامی بہن نےڈویژن ذمہ داراسلامی بہنوں کی تربیت کی ۔

کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مذاکرہ کارکردگی اور اصلاح اعمال کارکردگی کے نئے فارم سمجھائے۔ اس کےعلاوہ ہفتہ وار رسالے کی مطالعہ کارکردگی جمع کروانے اور اس میں بہتر ی لانے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے تحت ادریس گارڈن کراچی اور ڈیرہ اسماعیل خان کابینہ میں ماہانہ اصلاح اعمال اجتماعات کاسلسلہ ہوا جن میں زون مشاورت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن و زون ذمہ دار اسلامی بہنوں نے رسالہ نیک اعمال کو پُرکرنےوالی اور مدنی مذاکرہ دیکھنے والی اسلامی بہنوں کو ذمہ دار یاں دینے کے حوالےسےنکات بتائے اوردینی کاموں میں بہتری لانے کے متعلق مدنی پھول دیئے۔ ساتھ ہی نیک اعمال پر استقامت پانے کے لئے اصلاح اعمال اجتماعات منعقد کرنے کے اہداف دیئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال  للبنات کی جانب سے گزشتہ دنوں کھپرو، میرپور خاص کابینہ کی ڈویژن ٹنڈوالیار میں پانچ مقامات اور میروہ وجھڈو کابینہ کی ڈویژن ڈگری میں دو مقامات پر اصلاح اعمال اجتماعات کاانعقادہواجن میں کم و بیش 450 کی تعداد میں اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ’’توبہ اورنماز کی فضیلت‘‘کےموضوعات پر بیانات کرتےہوئے اسلامی بہنوں کو گناہوں کے عذابات کےبارے میں بتایا اورانہیں گناہوں سے بچنے کاذہن دیا نیز رسالہ نیک اعمال کےذریعےاپنےاعمال کا جائزہ لینےکی ترغیب بھی دلائی ۔مزید اسلامی بہنوں کوہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےکی دعوت دی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات  کے زیر اہتمام 02 ستمبر 2021ءجمعرات کوسکھر کابینہ میں یوم دعوت اسلامی کے سلسلے میں اجتماع پاک منعقد ہوا جس میں کم و بیش 200اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان سطح ذمہ داراسلامی بہن نے یوم دعوت اسلامی کے اس اہم موقع پر امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ اور ان کی خدمات کے حوالے سے بیان کیا۔ مزید دعوت ِاسلامی کا قیام کیسے عمل میں لایا گیا اس حوالےسےاسلامی بہنوں کو آگاہی دی نیز رسالہ نیک اعمال پُر کرنے اور ہرانگریزی ماہ کی یکم تاریخ کو جمع کروانےکاذہن دیا۔

اس کے ساتھ ہی مدنی مذاکرہ دیکھنے کی بھی ترغیب دی نیز 02 ستمبر تا 05 ستمبر2021ء کی نشریات مدنی چینل پردیکھنے کا بھی ذہن دیا۔ مزید جو ذمہ داراسلامی بہنیں پہلے آ تی تھی اب نہیں آتی ان کو بھی اس اجتماع میں شرکت کروانے اور انہیں دعوت اسلامی سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا گیا۔


دعوتِ اسلامی کے  شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے تحت گزشتہ دنوں شکارپور، سکھر کابینہ کے ڈویژن ریجنٹ اورسعودآباد میں اصلاح اعمال اجتماعات کا انعقاد ہوا جس میں کابینہ تاعلاقائی سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوتِ اسلامی نےاصلاح اعمال اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کے درمیان سنتوں بھرا بیان کیا اور انہیں دعوت اسلامی کی دینی خدمات کےحوالےسےبتاتےہوئے دینی کاموں میں شرکت کرنے کاذہن دیانیزرسالہ نیک اعمال کےذریعےاپنےاعمال کاجائزہ کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نےرسالہ نیک اعمال کےذریعےاپنےاعمال کا جائزہ کرنےکی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اِصلاحِ اعمال  للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی کےمختلف علاقوں (نیو سعید آباد ، مہاجر کیمپ کے مختلف علاقوں ، ملیر کابینہ کی ڈویژن بکرا پیڑھی ، کورنگی کابینہ کی ڈویژن کوسٹ گارڈ ، جوڑیا بازار، سولجر بازار ، سُرجانی ٹاؤن کابینہ کی ڈویژن 7A ، کالا پُل اور کلفٹن کابینہ کے ذیلی حلقہ پردیسی پرائڈ ) میں اصلاح اعمال اجتماعات کاانعقاد ہواجن میں کم و بیش 153 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اصلاح اعمال اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کورسالہ نیک اعمال میں موجود سوالات کےبارے میں آگاہی دی۔اس کےعلاوہ رسالہ نیک اعمال کے ذریعےاپنےاعمال کا جائزہ لینے اور ہر انگریزی ماہ کی یکم تاریخ کو اپنی متعلقہ ذمہ داراسلامی بہنوں کو جمع کروانے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے نیک جذبات کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات  کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون 1 رنچھوڑ لائن کابینہ کی ڈویژن گارڈن کے علاقے چاندی چوک میں اصلاح اعمال اجتماع ہوا جس میں 13 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نےسنتوں بھرا بیان کیااور اجتماع پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو باطنی بیماریوں کے بارے میں بتایا ۔ اس کےعلاوہ رسالہ نیک اعمال کےذریعےاپنے اعمال کا جائزہ لینے اورنمازوں کی پابندی کرنے کی ترغیب دلائی نیز اذان کا جواب دیکرڈھیروں نیکیاں حاصل کرنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے  تحت چند روز پہلے ڈیرہ اسماعیل خان زون پہاڑپور کابینہ میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں ذیلی تا کابینہ سطح تک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نےشعبے میں بہتری لانے کےحوالے سے اسلامی بہنوں کونکات بتائے۔ مزیدانہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع اور دینی حلقوں میں اصلاح اعمال کے پینا فلیکس لگانے کی ترغیب دلائی اورآئندہ کےلئے اہداف دیئے۔