21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے تحت چند روز پہلے ڈیرہ اسماعیل خان زون پہاڑپور
کابینہ میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں ذیلی
تا کابینہ سطح تک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
ریجن
سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نےشعبے میں
بہتری لانے کےحوالے سے اسلامی بہنوں کونکات بتائے۔ مزیدانہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع اور دینی حلقوں میں اصلاح اعمال کے پینا فلیکس لگانے کی ترغیب دلائی اورآئندہ کےلئے اہداف دیئے۔