21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کی
جانب سے گزشتہ دنوں کھپرو، میرپور خاص کابینہ
کی ڈویژن ٹنڈوالیار میں پانچ مقامات اور میروہ وجھڈو کابینہ کی ڈویژن ڈگری میں دو مقامات پر اصلاح اعمال
اجتماعات کاانعقادہواجن میں کم و بیش 450 کی
تعداد میں اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مبلغات
دعوت اسلامی نے ’’توبہ اورنماز کی فضیلت‘‘کےموضوعات
پر بیانات کرتےہوئے اسلامی بہنوں کو گناہوں کے عذابات کےبارے میں بتایا اورانہیں گناہوں سے بچنے کاذہن دیا نیز رسالہ نیک اعمال
کےذریعےاپنےاعمال کا جائزہ لینےکی ترغیب بھی دلائی ۔مزید اسلامی بہنوں کوہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں
شرکت کرنےکی دعوت دی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔