پاکستان کے مختلف شہروں سے Tik
Tokersعالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ
کراچی پہنچے جہاں انہوں نے مدنی چینل سمیت مختلف شعبہ جات کا وزٹ کیا۔
Tik Tokersنے نگران شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی اور رکن
شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری سے ملاقات کی جبکہ نگران شوریٰ نے ان کے
درمیان سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو نیکی کی دعوت دی۔ رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے انہیں مدنی قافلے میں سفر کرنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی
اور اپنے متعلقہ لوگوں میں بھی نیکی کی دعوت عام کرنے کا ذہن دیا۔اس موقع پر رکن
شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری بھی موجود تھے۔
وفاقی دار الحکومت اسلام آباد کے مدنی مرکز
فیضان مدینہ میں قائم مرکزی جامعۃ المدینہ کے طلبۂ کرام کی رہنمائی کا سلسلہ ہوا۔
دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران
مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے ان اسلامی
بھائیوں کو اپنی تعلیم پر مکمل توجہ دینے اور دعوت اسلامی کے شعبہ جات میں اپنی
خدمات دینے کا ذہن دیا۔اس موقع پر نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد
شاہدعطاری ،اراکین شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری، حاجی بلال عطاری اور دیگر ذمہ
داران بھی موجود تھے۔
بعد ازاں نگران شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے
دارالافتاء اہل سنت کے علمائے کرام اور جامعۃا لمدینہ کے اساتذۂ کرام کا مدنی
مشورہ فرمایااور انہیں تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے اور طلبۂ کرام کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں شرکت کروانے
کے حوالے سے رہنمائی فرمائی۔
پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں
شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے زیر اہتمام سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں فیصل آباد
اور سرگودھا زون کے اسٹاف نے شرکت کی۔
نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد
عطاری نے ”شکر کے فضائل“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااورشعبے کی 2020ء کی
کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں کا تحائف
دیئے۔
اس موقع پر نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی
محمد شاہد عطاری کا کہنا تھا کہ دعوت اسلامی اجتماعات، قافلوں، مدنی چینل، سوشل
میڈیا، تحریر اور کتابوں کے ساتھ ساتھ گزشتہ چند سالوں سے فیضان آن لائن اکیڈمی کے
ذریعے بھی علمِ دین کو شمع کو روشن کررہی ہے جبکہ فیضان آن لائن اکیڈمی میں پڑھنے والے
اسٹوڈنٹس کی تعداد 18 ہزار 402 ہے جو آن لائن کے ذریعے مختلف کورسز کرنے کی سعادت
حاصل کررہے ہیں۔
فیضان مدینہ مانسہرہ میں جامعۃ المدینہ کے اساتذہ کرام
کا تربیتی اجتماع
25 جنوری 2021ء کو دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس
شوریٰ کے اراکین حاجی محمد اسد عطاری مدنی، حاجی یعفور رضا عطاری، نگران مجلس
جامعۃ المدینہ بوائز پاکستان مولانا محمد ظفر عطاری مدنی اور نگران مجلس تعلیمی
امور جامعۃ المدینہ بوائز مولانا حاجی گل زمان عطاری مدنی دینی کاموں کے سلسلے میں خیبر
پختونخواہ کے شہر مانسہرہ میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ پہنچے ۔
فیضان
مدینہ میں تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعۃ المدینہ کے اساتذہ کرام نے شرکت کی۔ اراکین شوریٰ نے شرکا کی تربیت کی اور جامعۃ المدینہ کے تعلیمی
و انتظامی امور کے حوالے سے بات چیت کی۔
واضح رہے کہ اراکین شوریٰ، تعلیمی امور اورجامعۃ المدینہ کے نگران
مجالس دینی کاموں کے سلسلے میں تین کے لئے خیبر پختونخواہ کے شیڈول پر ہیں۔
پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے عالمی مدنی فیضان
مدینہ کراچی میں تخصصات کے علمائے کرام سے درمیان تربیتی سیشن ہوا جس میں H.Rڈیپارٹمنٹ
کے ذمہ دار سید شاہد قادری نے S.5 کے بارےمیں معلومات فراہم کیں۔
سید شاہد عطاری نے تربیتی سیشن میں بتایا کہ
اپنے تعلیمی، گھریلو اور دفتری معاملات کو کیسے Manage
کرنا ہے، یعنی جو اشیاء بالکل استعمال کی نہیں ان کو نکال کر ان کی جگہ ضرورت کی
اشیاء کو رکھا جائے پھر جو زیادہ استعمال کی ہیں ان کو قریب رکھا جائے۔ (رپورٹ: سید علی رضا عطاری، تخصص فی الحدیث)
دعوت اسلامی کے شعبہ تقسیم رسائل کے زیر اہتمام
23 جنوری 2021ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں
متعلقہ شعبے کے ذمہ داران اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب
عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور زیادہ سے زیادہ مدنی رسائل تقسیم کرنے کا ذہن دیا۔
مدنی مشورےمیں رکنِ شوریٰ کا کہنا تھا کہ ہمیں
دعوت اسلامی کے اجتماعات، لوگوں کے خوشی و غم کے پروگرام میں اور مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لئے بھر پور
رسائل تقسیم کرنا ہے تاکہ لوگوں تک زیادہ سے زیادہ علمِ دین پہنچ سکے۔
فیضان مدینہ اسلام آباد میں مختلف شعبے کے اسلامی
بھائیوں کا مدنی مشورہ
دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام
آباد میں 22جنوری 2021ء کو مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس مدنی قافلہ،مجلس اصلاح
اعمال اور مجلس مدرسۃا لمدینہ بالغان کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران
عطاری مَدَّظِلُّہُ
الْعَالِی نے دینی کاموں کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی اور
شرکا کو 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ
لینے اور اپنے اپنے شعبے میں شرکا کی تعداد کو مزید بڑھانے کا ذہن دیا۔
اس موقع پر نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی
محمد شاہد عطاری، اراکین شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری، حاجی وقار المدینہ
عطاری،حاجی محمد اسد عطاری مدنی اور حاجی محمد بلال عطاری بھی موجود تھے۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 22 جنوری 2021ء کو
مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں فیصل آباد ریجن کے
شعبہ نگران، زون نگران، ڈویژن و علاقہ نگران نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران
عطاری مَدَّظِلُّہُ
الْعَالِی نے شرکا کی تربیت کی اور دینی کاموں کی کارکردگی
کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا۔
نگران شوریٰ نے انہیں اپنے اپنے شعبہ جات کو مزید ترقی کی طرف گامزن کرنے لئے عملی
اقدام ٹھانے کی ترغیب دلائی۔
اس موقع پر نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی
محمد شاہد عطاری، اراکین شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری اور حاجی محمد جنید عطاری
مدنی بھی موجود تھے۔
دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے زیر اہتمام 21جنوری
2021ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں تربیتی سیشن ہوا جس میں تخصص فی
الامامت کے علمائے کرام نے شرکت کی۔
تربیتی سیشن میں علمائے کرام کو مجلس کفن دفن کے
حوالے سے بریفنگ دی گئی ساتھ ہی غسل میت کا عملی طریقہ بتایا گیا جبکہ تربیتی سیشن
میں سوالات و جوابات اور آخری ٹیسٹ کا سلسلہ ہوا۔ اس موقع پر اسلامی بھائیوں
کا کہنا تھا کہ اس سیشن سے بہت کچھ سیکھنے
کو اِنْ
شَآءَ اللہ ہم ان باتوں کو دیگر اسلامی بھائیوں تک پہچانے کی کوشش
کریں گے۔(رپورٹ: احمد رضا مغل،
شعبہ تخصصات)
دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام
آباد میں بذریعہ زوم مدنی مشورہ ہوا جس میں اسلام آباد ریجن کے اراکین اور نگران
زون نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ
عطاری نے شرکا کی تنظیمی و اخلاقی تربیت کی اور مختلف دینی کاموں کے حوالے سے
اہداف دیتے ہوئےدینی کاموں کو مزید بڑھانے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: محمد شعیب رضا عطاری، مجلس کارکردگی سرگودھا
زونل دفتر)
فیضان مدینہ واہ کینٹ میں زون، کابینہ اور ڈویژن ذمہ
داران کا مدنی مشورہ
دعوت اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ واہ
کینٹ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں اراکین زون، اراکین کابینہ، ڈویژن اور علاقہ مشاورت کے نگران سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ
عطاری نے شرکا کی تنظیمی و اخلاقی تربیت کی اور مختلف دینی کاموں کے حوالے سے
اہداف دیتے ہوئے انہیں ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر
30 اسلامی بھائیوں نے رواں ماہ سے ہی کے
ایک ماہ کے مدنی قافلے سفر کرنے کی نیت کی۔ (رپورٹ: محمد شعیب رضا عطاری، مجلس کارکردگی سرگودھا زونل دفتر)
دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت
مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد مدنی مشورہ ہوا جس میں اسلام آباد کے ریجن ، زون
اور ڈسٹرکٹ ذمہ داران نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ
عطاری نے مختلف دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور دینی کاموں کو مزیدمضبوط
کرنے اور آگے بڑھانے کے حوالے سے اہداف دیئے۔اس موقع پر نگران مجلس رابطہ پاکستان محمد قربان عطاری بھی موجود تھے۔ (رپورٹ: محمد شعیب رضا عطاری، مجلس کارکردگی
سرگودھا زونل دفتر)