28 فروری 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ
آفنڈی ٹاؤن حیدر آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں حیدر آباد ریجن کے اراکین زون نے
شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی ابو ماجد محمد
شاہد عطاری مدنی نے کارکردگی کا جائزہ لیا اور انہیں اسلامی بہنوں کے دینی کاموں
میں معاونت کی ترغیب دلائی۔ رکن شوریٰ نے اراکین زون کا ماہانہ مدنی مشورہ کرنےکا
ذہن دیا جبکہ رکنِ زون کے ضروری کاموں سے آگاہ کرتے ہوئے اس کی بریفنگ دی۔
شعبہ دعوتِ اسلامی کے شب وروز کا آن لائن مدنی
مشورہ،نگران پاکستان مشاورت نے رہنمائی کی
گزشتہ روز یکم مارچ2021ء کو دعوتِ اسلامی کے صحافتی شعبے ”دعوتِ اسلامی کے
شب وروز“ کے اسلامی بھائیوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں شب وروز ٹیم کے افراد
نے رکنِ شوریٰ حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی کے ہمراہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی سے جبکہ نگرانِ پاکستان مشاورت
حاجی محمد شاہد عطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ مدنی مرکز فیصل آباد سے شرکت کی۔
مدنی مشورے میں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبے کے کاموں کا جائزہ لیا اور شعبے کے کاموں کو بہتر سے بہترین کرنے کے متعلق نکات فراہم
کرتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ ہر کام میں مزید بہتری کی گنجائش ہوتی ہے، ہمارا اصل
مقصد دین کی خدمت کرنا ہے اور یہ فریضہ ہم
جس قدر اچھے انداز سے نبھائیں گے اتنی برکات ہمیں نصیب ہوں گی۔
اس موقع
پر باہمی مشاورت کا سلسلہ بھی ہوا کہ شعبہ شب وروز دعوتِ اسلامی کو مزید اسٹیبلش کس
طرح کیا جائے؟
آن لائن مشورے کے بعد رکنِ
شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری نے شب وروز کے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ
فرمایا اور نگرانِ پاکستان مشاورت کی جانب
سے دیئے گئے اہداف کی تکمیل کے متعلق اسلامی بھائیوں کی رہنمائی فرمائی۔
چیئرمین آف بلڈر اینڈ ڈویولپرز آف پاکستان فیاض
الیاس کا عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا دورہ
Association Of Builders And Developers Of
Pakistan کے چیئر مین
فیاض الیاس کی دیگر شخصیات کے ہمراہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی آمد ہوئی۔
مدنی مرکز پہنچنے پر مجلسِ رابطہ کے ذمہ داران نے ان کو خوش آمدید کہا اور فیضانِ مدینہ میں قائم دعوتِ اسلامی کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کا دورہ
کروایا۔
اس موقع پر ایک کانفرنس کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا
محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی ،
ترجمان دعوتِ اسلامی و رکنِ شوریٰ مولانا عبدالحبیب عطاری اور رکنِ شوریٰ حاجی علی
عطاری نے بھی شرکت کی۔
شخصیات کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق بریفنگ
دی گئی جس پر انہوں نے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
عالمی مدنی مرکز کراچی میں شوبز سے وابستہ افراد کے
درمیان سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
گزشتہ روز عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی
میں شعبہ رابطہ برائے شوبز کے زیر اہتمام سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس
میں کراچی میں مقیم شوبز کے فنکار اور دیگر افراد نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ نے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب
عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی کی دنیا بھر میں جاری دینی
خدمات سے آگاہ کیا۔ رکن شوریٰ نے انہیں نیکی کی دعوت دی اور ہفتہ وار اجتماع و
مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
حیدرآباد فیضان مدینہ آفندی ٹاؤن میں مجلس فیضان
مدینہ کے خادمین و دیگر عملے میں مدنی حلقہ
22فروری بروز پیر 2021 کو حیدرآباد فیضان مدینہ
آفندی ٹاؤن میں مجلس فیضان مدینہ کے خادمین و دیگر عملے میں مدنی حلقہ ہوا جس میں معاون
نگران ریجن قاری ایاز عطاری نے شکر کے فضائل پر سنتوں بھرا بیان فرماتے ہوئے ہر حال میں خوش رہنے، دنیاوی معاملات میں اپنے
سے نیچے والے کو دیکھنے اور جو کام ملے اسے خوش دلی کے ساتھ کرنے کی ترغیب دلائی۔ آخر
میں معاون نگران ریجن نے اسلامی بھائیوں میں تحائف بھی تقسیم کئے۔(رپورٹ: محمد عمیر رضا عطاری،معاون نگران ریجن
دفتر ذمہ دار)
24فروری 2021ء کو دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان
مدینہ خانپور میں ملتان ریجن کا مدنی مشورہ ہوا جس میں تمام نگران زون نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اسلم عطاری
نے شرکا کی تربیت کی اور دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ مدنی مشورے میں رمضان
عطیات کے اہداف اور دیگر دینی کاموں پر تبادلۂ خیال ہوا جس پر شرکا نے اپنی اچھی
اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان
مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ بوائز اینڈ گرلز ،
رہائشی، غیر رہائشی، جزوقتی سمیت مدرسۃ
المدینہ کورسز کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے
بچوں کے لئے نئے مدارس بنانے کے اہداف دیئے۔ اہداف میں 10 شوال المکرم 1442ھ تک
900 مدارس بنانے کا طے کیا گیا جس میں بوائز، گرلز اور شارٹ ٹائم کے مدارس شامل
ہے۔مدنی مشورے میں خود کفالت کے حوالے سے بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
28 فروری کو فیضان مدینہ کراچی میں پروفیشنلز
اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا، حاجی عبد الحبیب عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے
شعبہ پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے زیر
اہتمام 28 فروری 2021ء بروز اتوار بعد نماز ظہر عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی
میں پروفیشنلز اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا۔ پروفیشلز اجتماع میں مذہبی اسکالر و
رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری ”Self - Accountability“ کے
موضوع پر بیان فرمائیں گے۔
واضح رہے کہ اس پروفیشنلز اجتماع میں شرکت کرنے
کے لئے مخصوص سیٹ Availableہیں
جس کے لئے رجسٹرد ہونا ضروری ہے۔
رجسٹرڈ ہونے کے
لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے:
فیضان مدینہ جی 11 اسلام آباد میں فیضان مدینہ کی
انتظامی مجلس کا مدنی مشورہ
گزشتہ روز مدنی مرکز فیضان مدینہ جی 11 اسلام
آباد میں فیضان مدینہ کی انتظامی مجلس کا مدنی مشورہ ہوا جس میں رکن شوریٰ و نگران اسلام آباد حاجی محمد وقار المدینہ عطاری اور رکن شوریٰ و نگران سیالکوٹ
زون حاجی محمد وقار المدینہ عطاری نے ذمہ داران کی تربیت فرمائی۔
اس موقع پر انتظامی مجلس کے اراکین نے شرکت کی
اور اراکینِ شوریٰ کی جانب سے ملنے والے
مدنی پھولوں پر عمل کرنے کی بھرپور نیت کی۔
خضدار کی معروف قبائلی شخصیت میر ظفر اقبال
گرگناڑی کا عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ باب المدینہ کراچی کا وزٹ
پچھلے دنوں بلوچستان جت علاقے خضدار کی معروف قبائلی شخصیت
میر ظفر اقبال گرگناڑی نے دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا دورہ کیا جہاں مجلس رابطہ نے ذمہ داران
نے انہیں خوش آمدید کہا۔ ذمہ داران نے انہیں مدنی مرکز میں موجود مختلف شعبہ جات کا وزٹ کروایا جن کو دیکھنے کے بعد انہوں نے تاثرات دیتے ہوئے کہاکہ آج مجھے
یہاں آکر بہت خوشی ہوئی اور ایک روحانی سکون ملا۔ سب سے بڑی بات یہ کہ دعوت اسلامی
کا نظام بہت ہی پیارا ہے ہر شعبہ مثالی ہےدینِ اسلام کی خدمت جس انداز سے کی جارہی
ہے وہ قابلِ تعریف ہے۔ امیراہل سنت کی شب وروز کی محنت کا صلہ ہے کہ آج
دعوت اسلامی دنیا بھر میں دین اسلام کا کام کررہی ہے ۔
اس موقع پر مجلس رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ
داران میں قلات ڈویژن کے عبدالشکور عطاری، ڈسٹرکٹ لسبیلہ کے ذمہ دار شیخ فیصل عطاری
اور کراچی ریجن کےذمہ داران بھی موجودتھے ۔ (رپورٹ: مجلس رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ لسبیلہ قلات ڈویژن)
21 فروری 2021ء کو ایبٹ آباد پریس کلب کے صحافیوں
کی مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور آمد ہوئی۔ صحافیوں میں طاہر حسین شاہ (صدر الیکٹرونک میڈیا ایبٹ آباد)، جنرل سیکرٹری ندیم اکرم عباسی اور بیورو چیف
سمیت 28 سینئرز صحافی شامل تھے۔
صحافیوں نے مدنی مرکز میں قائم مختلف ڈیپارٹمنٹ
کا دورہ کیا جہاں ہونے والی دینی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے معلومات حاصل کی۔ بعد
ازاں صحافیوں نے رکن شوریٰ حاجی یعفور رضاعطاری سے ملاقات کی۔ رکن شوریٰ نے ان کے
درمیان بیان کرتے ہوئے دعوت اسلامی کا
تعارف پیش کیا اورانہیں اپنے اداروں میں
دینی کاموں کو فروغ دینے کا ذہن دیا۔
پچھلے دنوں مفتی سید زاہد سراج قادری صاحب(جنرل سیکریٹری ادارہ تحقیقات امام احمد رضا کراچی)، مولانا نعمان کریم انصاری صاحب (خطیب جامع مسجد مدینہ قائد آباد ملیر کراچی) اور مولانا ندیم صدیقی قادری صاحب (مدرس و ناظم دار العلوم مدرسہ قادریہ رضویہ
کراچی) کی عالمی مدنی مرکز فیضان
مدینہ کراچی آمد ہوئی۔
ذمہ
داران نے انہیں خوش آمدید کہا اور مدنی مرکز میں قائم اسلامک ریسرچ سینٹراور
شعبہ مدنی چینل سمیت مختلف ڈیپارٹمنٹ کا
دورہ کروایا۔
علمائے
کرام نے عالمی مدنی مرکز سے دنیا بھر میں ہونے والے دینی کاموں کو سراہا اور اس
میں مزید ترقی کے لئے دعائیں کیں۔