19 فروری 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی آمد ہوئی۔

گورنر چوہدری سرور فیضان مدینہ میں قائم شعبہ چائنیز ڈیپارٹمنٹ سمیت مختلف ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کیا اور وہاں ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ لیا۔ وزٹ کے بعد چوہدری سرور مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری ملاقات کی اور دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں تبادلۂ خیال ہو۔

اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور دعوت اسلامی گرین پاکستان مہم کا حصہ بنتے ہوئے فیضان مدینہ میں پودے بھی لگائے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ چائنیز لینگویج کے زیر اہتمام 17 فروری 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں تربیتی سیشن ہوا جس میں K.P.K سے آئے ہوئے ٹیچرز نے شرکت کی۔

نگران مجلس شعبہ چائنیز لینگویج ڈاکٹر مطیع اللہ عطاری نے اسکول کے مینجمنٹ اور صفائی کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی اور اسٹوڈنٹس کو وقت ضائع کرنے سے کس طرح بچایا جائے اس بارے میں گفتگو کی۔

تربیتی سیشن میں دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بتایا گیا اور ساتھ ساتھ چائنیز لینگویج ڈیپارٹمنٹ کے دینی کاموں کے حوالے سے تعارف پیش کیا گیا۔ (رپورٹ: محمد انیس رضا عطاری، چائنیز لینگویج ڈیپارٹمنٹ)


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 16 فروری 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں شعبہ خدام المساجد و المدارس کا مدنی مشورہ ہوا جس میں متعلقہ شعبے کے ذمہ داران اور نگران زون حاجی محمد نعیم عطاری نے شرکت کی۔

اراکین شوریٰ حاجی سید لقمان عطاری اور حاجی یعفور رضا عطاری نے شرکا کی تربیت اور سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا۔ مدنی مشورے میں زیادہ سے زیادہ نیو مساجد و مدارس کا قیام کرنے اور جن مساجد و مدارس میں تعمیرات کا کام چل رہا ہے اسے جلد از جلد مکمل کرتے ہوئے دینی کام شروع کرنے کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں متعلقہ شعبے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

رکن شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نے مختصر بیان فرمایا جبکہ نگران مجلس سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ حاجی بغداد رضا عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور شعبے کو مزید ترقی کی طرف گامزن کرنے کے لئے مدنی پھول بیان کئے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں 10 مارچ 2021ء سے 11 دن پر مشتمل ”مدنی مقصد کورس“ شروع ہونے جارہا ہے۔ اس کورس میں شرکت کرنے والے اسلامی بھائیوں کو ملک و بین الاقوامی سطح پر دعوت اسلامی کا دینی کام کرنے کا طریقہ کار سکھایا جائیگا۔

داخلے کی شرائط: عمر کم از کم 25 سال ہو ٭دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہوئے 5 سال ہوچکے ہو ٭ایک ماہ کے مدنی قافلے میں کم از کم ایک مرتبہ امیر قافلہ بن چکے ہو ٭دعوت اسلامی کی تنظیمی ذمہ داری کا کم از کم علاقہ سطح کا تین سال کا تجربہ ہو ٭نگران کابینہ اور نگران زون کی طرف سے اجازت ہو۔ (نگران کابینہ اور نگران زون کے لئے متعلقہ ریجن نگران کی اجازت ضروری ہے) ٭12 ماہ دینی کاموں کے سفر (ملک و بیرون ملک) کے لئے تیار ہو۔

واضح رہے کہ داخلہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 25 فروری 2021ء ہے۔

کورس کی مزید معلومات اور داخلہ فارم کے لئے انٹر نیشنل ٹریول ڈیپارٹمنٹ کے ریجن ذمہ دار یا درج ذیل تفصیلات پر رابطہ فرمائیں:

WhatsApp:03153784755- phon:02134921394

Email: safar@dawateislami.net


دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ اوکاڑہ میں 16 فروری 2021ء کو مجلس اصلاح اعمال کا مدنی مشورہ ہواجس میں متعلقہ شعبے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد رفیع عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور شعبے کے حوالے سے مدنی پھول بیان کئے۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں قائم مرکزی جامعۃ المدینہ کے درجہ دورۃ الحدیث میں تربیتی سیشن ہوا جس میں دورۃ الحدیث شریف کے طلبائے کرام نے شرکت کی۔

مجلس تراجم انگلش کے شرعی ایڈیٹر مولانا محمود عطاری مدنی نے ”فارغ التحصیل ہونے کے بعد کیا کرنا ہے“ کے موضوع پر بیان کیا اور مختلف امور کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی۔ (رپورٹ، محمد تصور عطاری مدنی، لائبریری انچارج اسلامک ریسرچ سینٹر)


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے حکیم کے زیر اہتمام 14 فروری 2021ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں اطباء کا اجتماع ہوا جس میں حکیم رانا وزیر شاہی  (صدر اتحاد اطباء سندھ)، حکیم ندیم راجپوت (چیئرمین اتحاد اطباء سندھ)، پروفیسرطبیب جمیل اصغر خضری (بانی دفاع طب پاکستان)،حکیم سرور، حکیم شکیل، حکیم فیض سلطان قادری، حکیم غزالی، حکیم جعفر علی عطاری، حکیم ندیم عطاری اور حکیم محمد مدثر نذر عطاری سمیت اتحاد اطباء سندھ کے 50 اطباء، قاسمی طبیہ کالج کے پروفیسرز اور پنسار اسٹورز کے مالکان نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکنِ حاجی قاری محمد سلیم عطاری نے بیان کرتے ہوئے شرکا کو دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا۔ اجتماع میں سوال و جواب کا بھی سلسلہ ہوا جس میں مختلف تجاویز زیر ِغور آئیں۔ اختتام پر رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے خصوصی دعا فرمائی۔ (رپورٹ:حکیم محمد حسان عطاری، شعبہ رابطہ برائے حکیم پاکستان)


پچھلے دنوں رکن شوریٰ و نگران اسلام آباد ریجن الحاج ابو انوار محمد وقار المدینہ عطاری نے جامعۃ المدینہ للبنین G-11 مدنی مرکز اسلام آباد کے طلباء کرام میں سنتوں بھرا بیان فرمایا ۔ طلبہ سے ملاقات کی ۔ صراط الجنان کے سیٹ ودیگر تحائف بھی دئیے۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ کوٹ ادو میں سجادہ نشین آستانہ عالیہ پیر بارو شریف محمد عاشق باروی الحسنی صاحب، مفتی ریاض سعیدی صاحب (مہتمم جامعہ شمس العلوم)، مولانا عبد العزیز سیرانی صاحب (امام خطیب جامع مسجد مدنی کیپکو کوٹ ادو)، مولانا فتح محمد باروی صاحب (امام و خطیب جامع مسجد گلزار مدینہ کوٹ ادو)، مفتی محمد نصیر احمد صاحب (اسلامیات کے ٹیچر گورنمنٹ ہائی اسکول کوٹ ادو) اور مولانا طاہر الحسن باروی صاحب (مہتمم جامعہ انوار الاسلام کوٹ ادو) کی آمد ہوئی۔

جامعۃا لمدینہ کے طلبہ و اساتذۂ کرام اور مقامی ذمہ داران نے انہیں خوش آمدیدکہا۔ علمائے کرام نے فیضان مدینہ کا وزٹ کرتے ہوئے دعوت اسلامی کی دینی خدمات کو سراہااور اس میں مزید ترقی کے لئے دعائیں کیں۔(رپورٹ: سید عمار الحسن عطاری، مجلس رابطہ بالعلماء)


گزشتہ رات(12فروری کو) عالمی مدنی مرکز میں فیضان آن  لائن فیضان آن لائن اکیڈمی کے طلباء اور ان کے سرپرستوں کا سنتوں بھرا بیان ہوا جس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے خصوصی بیان فرمایا اور طلبہ و شرکا کی مختلف امور پر دینی اور اخلاقی رہنمائی فرمائی۔

اس موقع پر نگران مجلس آن لائن یاسر عطاری اور دیگر ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی سمیت طلبہ کرام نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔ 


12 فروری  2021ء جمعۃ المبارک پاکستانی وقت کے مطابق رات 9:00 بجے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے براہ راست نگران ِشوری ٰمولانا عمران عطاری مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی فیضان آن لائن آکیڈمی میں پڑھنے والے طلبہ اور ان کے سرپرست کے لئے خصوصی بیان فرمائیں گے۔ یہ بیان مدنی چینل پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔