دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد
مدینہ ٹاؤن میں شعبہ خدام المساجد والمدارس، فنانس ڈیپارٹمنٹ، تعمیرات، اثاثہ جات،
نیو سائٹیز اور ڈونیشن سیل کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ان شعبہ جات کے ریجن ذمہ
داران سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔
نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے
شعبوں کی کارکردگی کا جائزہ لیااور ان کو بہتر کرنے پر گفتگو کی۔ نگران پاکستان
مشاورت کا مزید کہنا تھا کہ جو جوپراجیکٹ
زیرتعمیر ہیں یا کسی وجہ سے ان پرکام نہیں ہورہا ان پراجیکٹس پرکام دوبارہ شروع کریں
گے اور ذمہ داران اسکا فالواپ بھی کریں۔
اس مدنی مشورے میں اراکین شوریٰ حاجی محمد امین
عطاری، حاجی یعفور رضا عطاری، حاجی محمد اظہر عطاری، حاجی سید لقمان عطاری، حاجی
بغداد رضا عطاری اور حاجی محمد اسلم عطاری موجود تھے۔
دورۃ الحدیث شریف کراچی میں تربیتی سیشن کا انعقاد، مفتی
علی اصغر صاحب نے بیان کیا
4مارچ 2021ء کو دعوت اسلامی کے عالمی مدنی
مرکز فیضان مدینہ کراچی میں قائم مرکزی جامعۃ المدینہ کے درجہ دورۃ الحدیث شریف میں
تربیتی سیشن ہوا جس میں دورۃ الحدیث شریف کے طلبہ و اساتذۂ کرام نے شرکت کی۔
ماہرِ امورِ تجارت مفتی علی اصغر عطاری نے مختلف
موضوعات پر بیان کیا اور گفتگو کرتے ہوئے شرکا کی جانب سے ہونے والے سوالات کے
جوابات دیئے۔
5مارچ 2021ء کو دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس
شوریٰ نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی سے مدنی مرکزفیضان مدینہ اسلام آباد جی 11 میں مختلف یوٹیوبر اور سوشل میڈیا سے وابستہ
افرادنے ملاقات کی۔
نگران شوریٰ نے انہیں نیکی کی دعوت پیش کی اور
سوشل ورک کے ذریعے نیکی کی دعوت کو عام کرنے اور گناہوں بھرے مواد اپلوڈ اور
شیئرزکرنے سے بچنے کی ترغیب دلائی۔
نگران شوریٰ نے انہیں ہفتہ وار اجتماع و مدنی
مذاکرے میں شرکت کرنے کی دعوت بھی دی۔
3مارچ 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام
آباد جی 11 میں پروفیشنلز کے درمیان علمی نشست کا اہتمام ہوا جس میں مختلف شعبے کے
پروفیشنلز نے شرکت کی۔
نگران شوریٰ نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا
کو سیرت رسول کے مطابق زندگی گزارنےکی ترغیب دلائی۔ مولانا عمران عطاری نے انہیں
اپنے اپنے شعبے نیکی کی دعوت عام کرنے اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں شرکت
کرنے کی درخواست کی۔
اس علمی نشست میں اراکین شوریٰ حاجی وقار
المدینہ عطاری اور حاجی محمد امین عطاری بھی موجود تھے۔
3مارچ 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام
آباد میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی سے P.M.L.Nکے رہنماو سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور دیگر رہنماؤں نے ملاقات کی۔
نگران شوریٰ نے انہیں نیکی دعوت پیش کی اور اپنی
زندگی سنتِ رسول کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔
اس موقع پر اراکین شوریٰ حاجی مولانا محمد امین
عطاری،مولانا عبد الحبیب عطاری اور حاجی وقارا لمدینہ عطاری بھی موجود تھے۔
3مارچ 2021ء کومرکزی مجلس شوریٰ کے نگران
مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی سے سپریم کورٹ آف پاکستان اور ہائی کورٹ کے وکلاء
اور دیگر شخصیات نے ملاقات کی۔
مولانا
حاجی عمران عطاری نے اس موقع پر مسلمانوں کے ساتھ حسن ظن رکھنے کا ذہن دیتے ہوئے
بدگمانی کے نقصانات پر گفتگو فرمائی۔نگران شوریٰ نے انہیں دینی کاموں میں شرکت
کرنے اور دینی کتب کا مطالعہ کرنے کی ترغیب دلائی۔
اس موقع پر اراکین شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب
عطاری اور حاجی وقار المدینہ عطاری بھی موجود تھے۔
فیضان مدینہ کراچی میں 63 دن کے مدنی کورس کا اختتام،
اسلامی بھائیوں کو اسناد دی گئی
شعبہ مدنی کورسز دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 4فروری
2021ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدنی کراچی میں جاری 63 دن کےمدنی کورس کا اختتام ہوا۔ کورس کے
اختتام پر تقسیم اسناد کا سلسلہ ہوا جس میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی ابو ماجد
محمد شاہد عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اپنے اپنے علاقوں میں
دینی کاموں کی دھومیں مچانے کی ترغیب دلائی۔
بیان کے بعد رکن شوریٰ نے کورس مکمل کرنے والے
اسلامی بھائیوں میں اسناد بھی تقسیم کیں۔
3مارچ
بروز بدھ 2021 ء حیدرآباد فیضان مدینہ آفندی ٹاؤن میں نگران حیدرآباد زون قاری ایاز
عطاری نے مدنی مشورہ لیا جس میں تمام حیدرآباد کابینہ کےتمام ڈویژن
نگران اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
2مارچ بروز منگل 2021 ء کو حیدرآباد فیضان مدینہ
آفندی ٹاؤن میں رکنِ شوریٰ و نگران ریجن حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری اور نگران
معاون نگران ریجن قاری ایاز عطاری نے ریجن ذمہ داران و نگران زون اسلامی بھائیوں
کا مدنی مشورہ لیا۔
آج 3مارچ کی شب 8:45 بجے پاکستان بھر میں اسٹوڈنٹس اجتماعات منعقد کئے جائیں ۔ اسٹوڈنٹس کا
مرکزی اجتماع فیضان مدینہ اسلام آباد میں ہوگا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران
مولانا حاجی محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِیخصوصی بیان فرمائیں گے جبکہ پاکستان کے مختلف شہروں میں
طلبہ جمع ہوکر بذریعہ مدنی چینل اس بیان میں اجتماعی طور پر شرکت کریں گے۔
تما م اسٹوڈنٹس سے اس اجتماع پاک میں شرکت کرنے
کی درخواست ہے۔
اجتماعات کے مقامات جاننے کے لئے اپنے علاقے میں
موجود دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران سے رجوع فرمائیں۔
فیضان مدینہ اسلام
آباد میں تربیتی سیشن کا انعقاد، حاجی فاروق جیلانی نے مدنی پھول بیان کئے
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان
مدینہ جی 11 اسلام آباد میں تربیتی سیشن ہوا جس میں شعبہ اطراف علاقے کے تحت ہونے
والے قرآن و حدیث کے شرکا اور 12 ماہ کے عاشقان رسول نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد وقار المدینہ
عطاری نے نیکی کی دعوت کے فضائل بیان کئے اور شرکا کو دعوت اسلامی کے ساتھ وابستہ
ہوکر مدنی مرکز کے طریقہ کار کے مطابق دینی کام کرنے پر مدنی پھول دیئے۔
پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی
میں قائم مرکزجامعۃ المدینہ کے درجہ دورۃ الحدیث شریف میں علمی نشست کا انعقاد کیا
گیا جس میں دورۃ الحدیث شریف کے طلبائے
کرام نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمدعمران
عطاری مَدَّظِلُّہُ
الْعَالِی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور طلبہ کو علمِ دین
سیکھ کر اس کے حقوق پورا کرنے اور فارغ التحصیل ہونے کے بعد دینی کاموں کی دھومیں
مچانے کا ذہن دیا۔
اس موقع پر اراکینِ مجلس جامعۃ المدینہ مولانا سید ساجد
عطاری مدنی، استاذ الحدیث مولانا فہیم عطاری مدنی ، مولانا عارف عطاری مدنی اور
دیگر ذمہ داران موجود تھے۔