3مارچ بروز بدھ 2021 ء حیدرآباد فیضان مدینہ آفندی ٹاؤن میں نگران حیدرآباد زون قاری ایاز عطاری  نے مدنی مشورہ لیا جس میں تمام حیدرآباد کابینہ کےتمام ڈویژن نگران اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران حیدرآباد زون قاری ایاز عطاری نے پاک کابینہ آفس سے ملنے والے ماہانہ مدنی مشورے کے بیان ”اہدف بنا کر کام کرنا“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے مدنی عطیات کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا ۔ ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کا ذہن دیتے ہوئے کہا ہر ذیلی نگران ماہنامہ کی بکنگ کر وائیں۔ ڈویژن نگرانوں کو شجر کاری مہم میں پودے لگانے کی ترغیب دلائی۔ مدنی مقصد کورس کرنے کے حوالے سے ذمہ داران کو ذہن دیا کہ خود بھی یہ کورس کریں اور اپنے ڈویژن سے اسلامی بھائیوں کو بھی تیار کریں۔ ایک ماہ اور آخری عشرے کے اعتکاف کے اہداف و تیاری پر مشاورت ہوئی، 26 فروری کو ایک ماہ مدنی قافلے میں نمایاں کارکردگی پر ڈویژن نگرانوں کے تحائف بھی پیش کئے گئے۔ (رپورٹ:محمد عمیر رضا عطاری،معاون نگران ریجن دفتر ذمہ دار)


2مارچ بروز منگل 2021 ء کو حیدرآباد فیضان مدینہ آفندی ٹاؤن میں رکنِ شوریٰ و نگران ریجن حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری اور نگران معاون نگران ریجن قاری ایاز عطاری نے ریجن ذمہ داران و نگران زون اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ لیا۔

پاک کابینہ آفس سے ملنے والے ماہانہ مدنی مشورے کے بیان ”اہدف بنا کر کام کرنا“کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے پیشگی و عملی جدول، ماہانہ کارکردگی،تقرری، مدنی عطیات،ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ، شجر کاری مہم مدنی مقصد کورس اور ایک ماہ کا اعتکاف کے حوالے سے گفتگو کا سلسلہ رہا۔ اس موقع پر مجلس مدنی کورسز کے ریجن ذمہ دار نے بتایا کہ حیدرآباد ریجن میں 1442ھ میں 2700مقامات پر آخری عشرے کا اعتکاف ہوگا۔

آج 3مارچ کی شب 8:45 بجے پاکستان بھر میں  اسٹوڈنٹس اجتماعات منعقد کئے جائیں ۔ اسٹوڈنٹس کا مرکزی اجتماع فیضان مدینہ اسلام آباد میں ہوگا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِیخصوصی بیان فرمائیں گے جبکہ پاکستان کے مختلف شہروں میں طلبہ جمع ہوکر بذریعہ مدنی چینل اس بیان میں اجتماعی طور پر شرکت کریں گے۔

تما م اسٹوڈنٹس سے اس اجتماع پاک میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔

اجتماعات کے مقامات جاننے کے لئے اپنے علاقے میں موجود دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران سے رجوع فرمائیں۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ جی 11 اسلام آباد میں تربیتی سیشن ہوا جس میں شعبہ اطراف علاقے کے تحت ہونے والے قرآن و حدیث کے شرکا اور 12 ماہ کے عاشقان رسول نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد وقار المدینہ عطاری نے نیکی کی دعوت کے فضائل بیان کئے اور شرکا کو دعوت اسلامی کے ساتھ وابستہ ہوکر مدنی مرکز کے طریقہ کار کے مطابق دینی کام کرنے پر مدنی پھول دیئے۔


پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں قائم مرکزجامعۃ المدینہ کے درجہ دورۃ الحدیث شریف میں علمی نشست کا انعقاد کیا گیا  جس میں دورۃ الحدیث شریف کے طلبائے کرام نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمدعمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور طلبہ کو علمِ دین سیکھ کر اس کے حقوق پورا کرنے اور فارغ التحصیل ہونے کے بعد دینی کاموں کی دھومیں مچانے کا ذہن دیا۔

اس موقع پر اراکینِ مجلس جامعۃ المدینہ مولانا سید ساجد عطاری مدنی، استاذ الحدیث مولانا فہیم عطاری مدنی ، مولانا عارف عطاری مدنی اور دیگر ذمہ داران موجود تھے۔


28 فروری 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ آفنڈی ٹاؤن حیدر آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں حیدر آباد ریجن کے اراکین زون نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے کارکردگی کا جائزہ لیا اور انہیں اسلامی بہنوں کے دینی کاموں میں معاونت کی ترغیب دلائی۔ رکن شوریٰ نے اراکین زون کا ماہانہ مدنی مشورہ کرنےکا ذہن دیا جبکہ رکنِ زون کے ضروری کاموں سے آگاہ کرتے ہوئے اس کی بریفنگ دی۔


گزشتہ روز یکم مارچ2021ء کو  دعوتِ اسلامی کے صحافتی شعبے ”دعوتِ اسلامی کے شب وروز“ کے اسلامی بھائیوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں شب وروز ٹیم کے افراد نے رکنِ شوریٰ حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی کے ہمراہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی سے جبکہ نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ مدنی مرکز فیصل آباد سے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبے کے کاموں کا جائزہ لیا اور شعبے کے کاموں کو بہتر سے بہترین کرنے کے متعلق نکات فراہم کرتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ ہر کام میں مزید بہتری کی گنجائش ہوتی ہے، ہمارا اصل مقصد دین کی خدمت کرنا ہے اور یہ فریضہ ہم جس قدر اچھے انداز سے نبھائیں گے اتنی برکات ہمیں نصیب ہوں گی۔

اس موقع پر باہمی مشاورت کا سلسلہ بھی ہوا کہ شعبہ شب وروز دعوتِ اسلامی کو مزید اسٹیبلش کس طرح کیا جائے؟

آن لائن مشورے کے بعد رکنِ شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری نے شب وروز کے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ فرمایا اور نگرانِ پاکستان مشاورت کی جانب سے دیئے گئے اہداف کی تکمیل کے متعلق اسلامی بھائیوں کی رہنمائی فرمائی۔ 


Association Of Builders And Developers Of Pakistan کے چیئر مین فیاض الیاس کی دیگر شخصیات کے ہمراہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی آمد ہوئی۔ مدنی مرکز پہنچنے پر مجلسِ رابطہ کے ذمہ داران نے ان کو خوش آمدید کہا اور فیضانِ مدینہ میں قائم دعوتِ اسلامی کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کا دورہ کروایا۔

اس موقع پر ایک کانفرنس کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی ، ترجمان دعوتِ اسلامی و رکنِ شوریٰ مولانا عبدالحبیب عطاری اور رکنِ شوریٰ حاجی علی عطاری نے بھی شرکت کی۔

شخصیات کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق بریفنگ دی گئی جس پر انہوں نے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔


گزشتہ روز عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں شعبہ رابطہ برائے شوبز کے زیر اہتمام سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کراچی میں مقیم شوبز کے فنکار اور دیگر افراد نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ نے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی کی دنیا بھر میں جاری دینی خدمات سے آگاہ کیا۔ رکن شوریٰ نے انہیں نیکی کی دعوت دی اور ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


22فروری بروز پیر 2021 کو حیدرآباد فیضان مدینہ آفندی ٹاؤن میں مجلس فیضان مدینہ کے خادمین و دیگر عملے میں مدنی حلقہ ہوا جس میں معاون نگران ریجن قاری ایاز عطاری نے شکر کے فضائل پر سنتوں بھرا بیان فرماتے ہوئے  ہر حال میں خوش رہنے، دنیاوی معاملات میں اپنے سے نیچے والے کو دیکھنے اور جو کام ملے اسے خوش دلی کے ساتھ کرنے کی ترغیب دلائی۔ آخر میں معاون نگران ریجن نے اسلامی بھائیوں میں تحائف بھی تقسیم کئے۔(رپورٹ: محمد عمیر رضا عطاری،معاون نگران ریجن دفتر ذمہ دار)


24فروری 2021ء کو دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ خانپور میں ملتان ریجن کا مدنی مشورہ ہوا جس میں تمام نگران زون نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اسلم عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ مدنی مشورے میں رمضان عطیات کے اہداف اور دیگر دینی کاموں پر تبادلۂ خیال ہوا جس پر شرکا نے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ بوائز اینڈ گرلز ، رہائشی، غیر رہائشی، جزوقتی  سمیت مدرسۃ المدینہ کورسز کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے بچوں کے لئے نئے مدارس بنانے کے اہداف دیئے۔ اہداف میں 10 شوال المکرم 1442ھ تک 900 مدارس بنانے کا طے کیا گیا جس میں بوائز، گرلز اور شارٹ ٹائم کے مدارس شامل ہے۔مدنی مشورے میں خود کفالت کے حوالے سے بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔