پچھلے دنوں  وقافی دارالحکومت اسلام آباد میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں مختلف شخصیات کی آمد ہوئی ۔اس موقع پر ایک مدنی حلقہ منعقد کیا گیا جس میں ان شخصیات اور ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے شرکت کی۔

مدنی حلقے میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی وقارالمدینہ عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور ان شخصیات کو اسلام آباد میں مساجد، مدارس المدینہ بنوانےکاذہن دیا۔

آخر میں رکنِ شوریٰ نے شرکا میں مکتبۃ المدینہ کے شائع کردہ رسائل بھی تحفے میں دیئے۔ 


شعبہ اوراق مقدسہ دعوت اسلامی  کے تحت یکم مئی 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں فیصل آباد زون کے نگران اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

رکنِ مجلس شعبہ اوراق مقدسہ محمد عدنان عطاری نے مدنی عطیات کا جائزہ لیا اور اسلامی بھائیوں کو دعوت اسلامی کے لئے مزید ڈونیشن جمع کرنے کے اہداف دیئےجس پر اسلامی بھائیوں نے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

بعد ازاں سابقہ اہداف پورے ہونے پر اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کی گئی اور تحائف بھی دیئے گئے۔ اس موقع پر نگران زون اور رکن مجلس کے درمیان شعبے کے نظام کو مزید بہتر بنانے پر تبادلۂ خیال ہوا۔


مدنی مرکز فیضان مدینہ جی 11اسلام آباد میں پراپرٹی ڈیلر مقرب عباسی نے رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری سے ملاقات کی۔

رکن شوریٰ نے انہیں حسن اخلاق کے حوالے سے مدنی پھول ارشاد فرمائے جبکہ نئی بنائی جانے والی مسجد کی خوبصورتی پر باہمی مشاورت کا سلسلہ ہوا۔ رکن شوریٰ نے مقرب عباسی کو دعوت اسلامی کے ساتھ تعاون کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


5 اپریل  2021ء بروز منگل مدنی مرکز فیضان مدینہ جی11 اسلام آباد میں آئی ٹی ذمہ دار اسلام آباد ریجن و دیگر چند اہم اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا۔ مدنی مشورےمیں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی وقارالمدینہ عطاری نے شرکا کی تنظیمی تربیت فرمائی۔

اس موقع پراسلام آباد اور دعوت اسلامی کے آفیشل UAN نمبر کے متعلق اور دیگر تنظیمی امور پر باہم تبادلہ خیال ہوا ۔ (رپورٹ: محمد شعیب رضا عطاری دفتر ذمہ دار رکن شوریٰ و نگران اسلام آباد ریجن)


5 اپریل  2021ء بروز منگل مدنی مرکز فیضان مدینہ جی11 اسلام آباد میں جامعۃالمدینہ کے طلبۂ کرام کے درمیان تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی وقارالمدینہ عطاری نے طلبہ کی شرعی، تنظیمی اور اخلاقی تربیت فرمائی۔

رکنِ شوریٰ نے طلبہ کو مدنی ماحول میں استقامت کے طریقے بیان کئے اور عطیات دینے، جمع کرنے کے فضائل بیان کرتے ہوئے طلبہ کو دعوتِ اسلامی کے لئے مدنی ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب دلائی۔

اس موقع پر طلبہ نے رکنِ شوریٰ سے سوالات بھی کئے جن کے رکنِ شوریٰ نے جوابات ارشاد فرمائے۔ (رپورٹ: محمد شعیب رضا عطاری دفتر ذمہ دار رکن شوریٰ و نگران اسلام آباد ریجن)


محکمہ اوقاف کے زونل ایڈمنسٹریٹر غلام ارشاد   کی فیضان مدینہ فیصل آباد کا وزٹ کیا جہاں رکن شوریٰ حاجی جنید عطاری مدنی سے ملاقات کی۔مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کیا نیز شعبہ مزارات اولیاءکے تحت دینی کاموں کے حوالے سے بھی آگاہی دی ۔


گزشتہ دنوں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں واقع اسلامک ریسرچ سینٹر میں شعبہ دعوتِ اسلامی کے شب وروز کا مدنی مشورہ ہوا۔ مدنی مشورے میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے ذمہ داران کو مدنی پھول عنایت فرمائے۔

رکنِ شوریٰ نے ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور نگرانِ پاکستان حاجی محمد شاہد عطاری کی جانب سے دیئے گئے   اہداف کا فالو اپ کیا۔ اس موقع پر شعبے میں مزید بہتری اور ترقی کے متعلق مختلف امور  بھی زیرِ غور لائے گئے۔

مدنی مشورے میں H.O.D اسلامک ریسرچ سینٹر مولانا آصف خان عطاری مدنی اور نگران شعبہ دعوتِ اسلامی کے شب وروز محمد عمر فیاض مدنی سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔ 


پچھلے دنوں مقصود احمد( D.I.Gسیکورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن) نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کا دورہ کیا۔

شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار محمد یوسف سلیم عطاری اور دیگر اسلامی بھائیوں نے انہیں خوش آمدید کہا اور فیضان مدینہ میں قائم مختلف شعبہ جات(اسلامک ریسرچ سینٹر، مدنی چینل، ٹرانسلیٹ ڈیپارٹمنٹ) کا وزٹ کروایا۔

یوسف سلیم عطاری نے مقصود احمد کو دعوت اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے دینی کاموں پر بریفنگ دی جس پر انہوں نے دعوت اسلامی کے دینی کاوشوں کو سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ  کراچی میں شعبہ مدرسۃ المدینہ کے تحت سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں کراچی ریجن کے ذمہ داران، مختلف کورسز کے طلبہ و اساتذہ نے شرکت کی۔

اجتماعِ پاک میں دعوتِ اسلامی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی فضیل رضا عطاری نے ”اپنی اصلاح کیسے کریں“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا اور انہیں اپنی زندگی نیک اعمال کے مطابق گزارنے اور آخرت کی تیاری کرتے رہنے کی ترغیب دلائی۔

اجتماع میں دیگر شہروں اور بیرون ممالک سے بھی عاشقان رسول بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے۔


مدنی مرکز فیضان مدینہ سرگودھا پنجاب میں تاجر اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں اراکین شوریٰ حاجی محمد رفیع عطاری ،حاجی بغداد رضا عطاری، کاروباری حضرات اور دیگر شعبے سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری نے ”صدقہ اور راہِ خدا میں خرچ کرنےکے فضائل “ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں سے متعلق آگاہی دیتے ہوئے مدنی عطیات دعوت اسلامی کو دینے کا ذہن دیا۔

اجتماع کے اختتام شرکا نے اراکین شوریٰ سے ملاقات بھی کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام یکم اپریل2021ءبعد نماز عشاء  مدنی مرکز فیضان مدینہ آفندی ٹاؤن حیدر آباد میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا۔ اس ہفتہ وار اجتماع میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

تمام عاشقان رسول سے اس اجتماع پاک میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔

واضح رہے کہ فیضان مدینہ حیدر آباد میں عشاء کی نماز 8:45 پر ادا کی جائیگی۔


آج بروز بدھ بمطابق 31 اپریل 2021ء بعد نماز عشاء  دعوت اسلامی مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں اراکین کابینہ تا ذیلی حلقہ ذمہ داران تک اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوگا۔

مدنی مشورہ مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری فرمائیں گے۔