فیضان آن لائن اکیڈمی کے ذمہ داران کی نشست میں حاجی
یعفور عطاری کا بیان

دعوت
اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل
آباد میں ان دنوں نشست کا سلسلہ جاری ہےجس
میں شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی پاکستان کے ذمہ داران نے شریک ہیں۔ اس نشست میں
وقتاً فوقتاً مبلغین دعوت اسلامی سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کی تربیت کررہے
ہیں۔
دوران
نشست مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایااور
شعبے کے حوالے سے شرکا کی تربیت فرمائی۔ (Content: Mohammad Hussain Attari)

دعوت
اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں اسلام آباد زون آن لائن مدنی مشورہ
ہوا جس میں اسلام آباد زون کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
نگران
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبے کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور دینی کاموں کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی۔ (Content:
Mohammad Hussain Attari)

مدنی
مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ H.Rکے
ریجن ذمہ داران اور شعبہ جدول کے ریجن ذمہ داران نے براہ راست جبکہ ریجن آفسز کے
ذمہ داران بذریعہ لنک شریک ہوئے۔
نگران
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبے کے کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا
اور شعبے کے کاموں کو مزید بہتر کرنے کے حوالے سے رہنمائی فرمائی۔ (Content:
Mohammad Hussain Attari)
.jpg)
دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
کراچی میں مجلس مدنی چینل کی جانب سے 7 ستمبر 2021ء کو مدنی چینل کے علمی و تحقیقی
شعبہ جات کے علمائے کرام، اسکرپٹ رائٹرز اور دیگر مدنی عملہ کا پروفیشنل ٹریننگ سیشن
ہوا جس میں مدنی چینل کے پروگرامز کو شرعی
اعتبار سے فائنل کرنے والے مفتشین اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔
تربیتی سیشن میں ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے ناظمِ
اعلیٰ اور نائب مدیر مولانا راشد علی
عطاری مدنی نے شرکا کی ٹریننگ کی۔ سیشن میں
جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ تحریری و تحقیقی
کام کرنے کے جدید ٹولز زیر بحث لائے گئے، قرآنی آیات اور احادیث کی سیکنڈز میں سرچنگ کا
طریقہ، قرآن
و حدیث اور دیگر عنوانات پر سینکڑوں متنوع موضوعات بنانے کے طریقے بیان ہوئے اور سینکڑوں
موضوعات پر منٹوں میں کثیر مواد جمع کرنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال سکھا یا
گیا۔
.jpg)
دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
کراچی میں مجلس مدنی چینل کی جانب سے 7 ستمبر 2021ء کو مدنی چینل کے علمی و تحقیقی
شعبہ جات کے علمائے کرام، اسکرپٹ رائٹرز اور دیگر مدنی عملہ کا پروفیشنل ٹریننگ سیشن
ہوا جس میں مدنی چینل کے پروگرامز کو شرعی
اعتبار سے فائنل کرنے والے مفتشین اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔
تربیتی سیشن میں ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے ناظمِ
اعلیٰ اور نائب مدیر مولانا راشد علی
عطاری مدنی نے شرکا کی ٹریننگ کی۔ سیشن میں
جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ تحریری و تحقیقی
کام کرنے کے جدید ٹولز زیر بحث لائے گئے، قرآنی آیات اور احادیث کی سیکنڈز میں سرچنگ کا
طریقہ، قرآن
و حدیث اور دیگر عنوانات پر سینکڑوں متنوع موضوعات بنانے کے طریقے بیان ہوئے اور سینکڑوں
موضوعات پر منٹوں میں کثیر مواد جمع کرنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال سکھا یا
گیا۔
گزشتہ روز مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں تخصصات
کے طلبہ کا سنتوں بھرا اجتماع

دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
کراچی میں گزشتہ روز تخصصات کے طلبہ کا سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں کراچی کے طلبہ
نے عالمی مرکز میں جمع ہوکر جبکہ ملک بھرمیں زیرِ تعلیم تخصص فی الفقہ ، تخصص فی الحدیث اور تخصص فی الامامت
کے طلبہ نے بذریعہ انٹرنیٹ بیان میں شرکت کی۔
اجتماعِ پاک میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے
خصوصی بیان فرمایا اور طلبہ کی شرعی، تنظیمی اور اخلاقی تربیت فرمائی۔
اس موقع پر رکنِ مجلس جامعۃ المدینہ و استاذالحدیث مولانا فہیم عطاری مدنی بھی
موجود تھے۔
فیضان مدینہ فیصل آباد میں شعبہ رابطہ برائے میڈیکل کے
ذمہ داران کا مدنی مشورہ
.jpg)
دعوت
اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد مدینہ ٹاؤن میں شعبہ رابطہ برائے میڈیکل
کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں متعلقہ شعبے کے نگران اور ریجن ذمہ داران
نے شرکت کی۔
نگران
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے کارکردگی کا جائزہ لیا اور ذمہ داران کو
شعبے میں دینی کاموں کو بہتر کرنے اور بڑھانے کا ذہن دیا۔ آخر میں شرکا نے اپنی
اچھی چھی نیتیں پیش کیں۔
.jpeg)
دعوت
اسلامی کے شعبہ FGRF
کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں ٹریننگ سینٹر کا افتتاح
کردیا گیا۔
افتتاحی
تقریب میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ٹریننگ سینٹربنانے کے
مقاصد بیان فرمائے۔ اس تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد شریک تھے۔
سینٹر
میں Skills
Enhancement programکے حوالے سے ٹریننگ دی جائے گی۔(Content:
Mohammad Hussain Attari)
.jpeg)
دعوت
اسلامی کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا
جس میں کراچی ریجن کے تمام ذمہ داران نے شرکت کی۔
اراکین
شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، حاجی محمد علی عطاری اور حاجی محمد امین قافلہ عطاری
نے ”یومِ دعوت اسلامی “ کے تعلق سے بھر پور تیاری کرنے کا ذہن دیا اور اس
حوالے سے شرکا کی تربیت فرمائی۔ (Content: Mohammad Hussain Attari)
عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں سوشل میڈیا
ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ

25 اگست 2021ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ
کراچی میں سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں دعوتِ اسلامی کی سوشل میڈیا ٹیم نے شرکت کی۔
مشورے میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے
نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے شعبے سے متعلق مختلف امور پر گفتگو فرمائی
اور یومِ دعوتِ اسلامی منانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

گزشتہ روز وزیر قانون راجہ بشارت کی فیضان مدینہ
جوہر ٹاؤن آمد ہوئی جہاں انہوں نے رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری کے ساتھ نماز
جمعہ ادا کی اور رکن شوری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر قانون راجہ بشارت کی مرحومہ ساس کے لئے ایصالِ ثواب و فاتحہ کا سلسلہ
بھی کیا گیا۔
جمعہ کی نماز کی ادائیگی کے بعد وزیر قانون نے
فیضانِ مدینہ میں قائم شعبہ جات کا وزٹ بھی کیا۔
فیضان مدینہ کراچی میں شعبہ نیو سائٹیز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ
داران کا مدنی مشورہ
.jpeg)
دعوت
اسلامی کے تحت 22 اگست 2021ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں شعبہ نیو
سائٹی کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کراچی ریجن شعبہ نیو سائٹیز ڈیپارٹمنٹ کے اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔
اراکین
شوریٰ حاجی محمد امین عطاری اور حاجی محمد علی عطاری نے شرکا کی تربیت فرمائی اور
نیو سائٹی میں مساجد کے لئے پلاٹ خریدنے اور دینی کام کرنے پر گفتگو کی۔ مدنی مشورے میں آئندہ کے اہداف دیئے گئے۔ (Content:
Mohammad Hussain Attari)