Social Media Influencerکی ٹیم نے مدنی مرکزفیضان مدینہ فیصل آباد مدینہ ٹاؤن میں مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی سے ملاقات کی۔ نگران شوریٰ نے انہیں نیکی کی دعوت دی اور دعوت اسلامی دیگر کا شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئےانہیں اپنے شعبے ذریعے نیکی کی دعوت کو عام کرنے کی ترغیب دلائی۔

اختتام پر ملاقات کا سلسلہ بھی ہوا۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کےتحت مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں ساہیوال زون کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن نگران، ریجن آفس نگران، جھنگ کے زون کارکردگی ذمہ دار، نگران زون، تمام نگران کابینہ، شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان کے ریجن ذمہ دار اور متعلقہ زون کے زون و کابینہ ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے کابینہ و زون وائز 12 دینی کاموں کی کارکردگی، مدرسۃ المدینہ بالغان کی کارکردگی اور جنوری تا اپریل 2021ء کا تقابلی جائزہ لیا،12 دینی کاموں میں سے ہر دینی کام میں نمایاں کابینہ کی حوصلہ افزائی کی اور آئندہ اہداف بڑھانے کے حوالے سے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔


دعوت اسلامی کے تحت 14 جون 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے حاجی عمر عطاری مدنی، حاجی جاوید عطاری مدنی اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیااور آئندہ کے اہداف طے کئے۔ نگران پاکستان مشاورت نے مسائل و تجاویز اور شعبے کو مزید بہتر کرنےکے حوالے سے گفتگو فرمائی۔


11جون2021ء  کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ حضرو میں عظیم الشان سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں کراچی سے تشریف لائے ہوئے ترجمان دعوتِ اسلامی و رکن شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری نے خصوصی بیان فرمایا۔

رکنِ شوریٰ نے شرکا کو نمازوں کی پابندی کرنے، دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے منسلک رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں پابندی سے شرکت کرنے اور مدنی مذاکروں میں شرکت کرتے رہنے کی ترغیب دلائی جس پر عاشقانِ رسول نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

اجتماعِ پاک میں مقامی عاشقان رسول کی بڑی تعداد نے شرکت کی سعادت حاصل کی جبکہ اختتام پر عاشقان رسول نے رکن شوریٰ سے ملاقات بھی کی۔


دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں قائم مرکزی جامعۃ المدینہ میں ٹریننگ سیشن کا سلسلہ ہوا جس میں دورۃ الحدیث شریف اساتذۂ کرام اور اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

نگران مجلس پروفیشنلز و موٹیویشنل اسپیکر محمد ثوبان عطاری نے ” The true definition of success “ کے موضوع پر بیان کیا۔


13جون 2021ء کو دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں لاہور ریجن مشاورت کے ذمہ دار ان اور اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے پردے میں موجود اسلامی بہنوں کی تربیت کی اور انہیں اسلامی بہنوں میں ہونے والے آٹھ دینی کاموں کو مزید بڑھانے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے تحت 12 جون 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں دار المدینہ کے اسٹاف نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے دارالمدینہ میں ہونے والی تعلیمی و تنظیمی سرگرمیوں کے حوالے سے گفتگو کی اور شرکا کو اپنے اپنے اداروں میں اپنی خدمات بہترین طریقے سے سر انجام دینے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں 23جون 2021ء سے 11 دن پر مشتمل ”مدنی مقصد کورس“ شروع ہونے جارہا ہے۔ اس کورس میں شرکت کرنے والے اسلامی بھائیوں کو ملک و بین الاقوامی سطح پر دعوت اسلامی کا دینی کام کرنے کا طریقہ کار سکھایا جائیگا۔

داخلے کی شرائط: عمر کم از کم 25 سال ہو ٭دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہوئے 5 سال ہوچکے ہو ٭ایک ماہ کے مدنی قافلے میں کم از کم ایک مرتبہ امیر قافلہ بن چکے ہو ٭دعوت اسلامی کی تنظیمی ذمہ داری کا کم از کم علاقہ سطح کا تین سال کا تجربہ ہو ٭نگران کابینہ اور نگران زون کی طرف سے اجازت ہو۔ (نگران کابینہ اور نگران زون کے لئے متعلقہ ریجن نگران کی اجازت ضروری ہے) ٭12 ماہ دینی کاموں کے سفر (ملک و بیرون ملک) کے لئے تیار ہو۔

واضح رہے کہ داخلہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 25 فروری 2021ء ہے۔

کورس کی مزید معلومات اور داخلہ فارم کے لئے انٹر نیشنل ٹریول ڈیپارٹمنٹ کے ریجن ذمہ دار یا درج ذیل تفصیلات پر رابطہ فرمائیں:

WhatsApp:03153784755- phon:02134921394

Email: safar@dawateislami.net


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کےتحت مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں اوکاڑہ زون کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن نگران، ریجن آفس نگران، فیصل آباد کے زون کارکردگی ذمہ دار، نگران زون، تمام نگران کابینہ، شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان کے ریجن ذمہ دار اور متعلقہ زون کے زون و کابینہ ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے کابینہ و زون وائز 12 دینی کاموں کی کارکردگی، مدرسۃ المدینہ بالغان کی کارکردگی اور جنوری تا اپریل 2021ء کا تقابلی جائزہ لیا،12 دینی کاموں میں سے ہر دینی کام میں نمایاں کابینہ کی حوصلہ افزائی کی اور آئندہ اہداف بڑھانے کے حوالے سے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔

اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی محمد رفیع عطاری بھی موجود تھے۔


DG Parks & Horticultureطٰہٰ سلیم اور P.A.Sآفیسر سید طارق مصطفیٰ نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری سے ملاقات کی۔

نگران شوریٰ نے انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ F.G.R.Fکے فلاحی کاموں کے بارے میں بتایااور اس شعبے کےتحت ہونے والے پاکستان بھر میں شجر کاری مہم کے متعلق آگاہ کیا جس پر شخصیات نے دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کو سراہا اور خوشی کا اظہار کیا۔


عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں 6 جون 2021ء کو کراچی ریجن کا مدنی مشورہ ہوا جس  میں کراچی ریجن کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِینے شرکا کی تربیت کی اور 12 دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے مختلف امور پر مدنی پھول ارشاد فرمائے۔

اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی امین قافلہ عطاری بھی موجود تھے۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کےتحت مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں ساہیوال زون کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن نگران، ریجن آفس نگران، فیصل آباد کے زون کارکردگی ذمہ دار، نگران زون، تمام نگران کابینہ، شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان کے ریجن ذمہ دار اور متعلقہ زون کے زون و کابینہ ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے کابینہ و زون وائز 12 دینی کاموں کی کارکردگی، مدرسۃ المدینہ بالغان کی کارکردگی اور جنوری تا اپریل 2021ء کا تقابلی جائزہ لیا،12 دینی کاموں میں سے ہر دینی کام میں نمایاں کابینہ کی حوصلہ افزائی کی اور آئندہ اہداف بڑھانے کے حوالے سے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔

اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی محمد رفیع عطاری بھی موجود تھے۔