پچھلے دنوں فیصل آباد  میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ شعبہ سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔ اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوری ٰکے رکن ونگرانِ پاکستان مشاورت حاجی شاہدعطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے شعبے کا فالو اپ لیا ۔ ساتھ ہی مزید اہداف دیئے نیزنمایاں کارکر دگی والے اسلامی بھائیوں کو تحائف بھی عطا فرمائے اور ان کی حوصلہ افزائی کی ۔ اس موقع پر رکنِ شوریٰ حاجی فضیل رضا عطاری بھی مشورے میں موجود تھے۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری مدنی)


دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد  مدینہ ٹاؤن میں دعوت اسلامی کے شعبہ مزارات اولیاء کے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا۔

اس سلسلےمیں مرکزی مجلسِ شوری ٰکے رکن ونگرانِ پاکستان مشاورت حاجی شاہدعطاری نے نگران شعبہ ریجن و زون سمیت دیگر ذمہ داران کی تربیت و رہنمائی فرمائی۔ اس موقع پر رکنِ شوریٰ حاجی جنید رضا عطاری بھی موجود تھے ۔ رکنِ شوریٰ نے شعبے کی بہتری کے لئے مدنی پھول دیتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری مدنی)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت فیصل آباد مدینہ ٹاؤن میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبہ رابطہ برائے اسپورٹس کا مدنی مشورہ ہوا۔ ا س موقع پر نگرانِ شعبہ ریجن ذمہ دارسمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن ونگرانِ پاکستان مشاورت حاجی شاہد عطاری نے شعبے کی موجودہ کارکردگی کا پچھلے تین ماہ کی کارکردگی سے تقابلی جائزہ لیتے ہوئے شعبے کے کام میں مزید بہتری لانےکے لئے مدنی پھول دیئےاور مزید اہداف دیئے۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری مدنی)


دعوت اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد  مدینہ ٹاؤن میں شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے مدنی مشورےکا سلسلہ ہوا جس میں نگران شعبہ ریجن وزون اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی ۔

اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن ونگرانِ پاکستان مشاورت حاجی شاہدعطاری نے شعبے کا مو جودہ جائزہ لیتے ہوئے تین ماہ کی کارکردگی کا تقابلی جائزہ لیا ساتھ ہی شعبے،تقرری اور فیڈبیک کے حوالے سے مدنی پھول عطاکئے نیز مزید اہداف بھی دیئے۔ واضح رہے اس مدنی مشورے میں رکنِ شوریٰ حاجی فضیل رضا عطاری بھی مشورے میں موجود تھے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری مدنی)


عالمی مدنی مرکز فیضان ِمدینہ کراچی میں قائم دعوتِ اسلامی کے شعبے اسلامک ریسرچ سینٹر المدینۃ العلمیہ کی ایک شاخ دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد مدینہ ٹاؤن میں  بھی واقع ہے۔

پچھلے دنوں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن ونگرانِ پاکستان مشاورت حاجی شاہد عطاری نےرکن شوریٰ حاجی جنید عطاری کے ہمراہ فیصل آباد میں قائم اسلامک ریسرچ سینٹر المدینۃ العلمیہ کے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ فرماتے ہوئے شعبے میں تنظیمی اور اسلامی بہنوں کے حوالے سے لکھی جانے والی کتابوں کا جائزہ لیاساتھ ہی اس کام میں مزید بہتری لانے کے لئے مدنی پھول عطا فرمائے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری مدنی)


(ویب ڈیسک) دعوتِ اسلامی کے مفتی فضیل رضا عطاری مدنی صاحب کی والدہ کا 13 اگست 2021 کو کراچی میں انتقال ہوگیا۔ اِنَّا لِلہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رٰجِعُوْن۔ مرحومہ کی نمازِ جنازہ بعد نمازِ عصر دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کے صحن میں ادا کی گئی۔

نمازِ جنازہ کی امامت شیخ الحدیث والتفسیر مفتی قاسم عطاری قادری صاحب نے کی جس میں اہلِ خانہ، اراکینِ شوریٰ ، مفتیانِ کرام اور مبلغینِ دعوتِ اسلامی سمیت کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

نگران شعبہ شب وروز و رکن شوریٰ حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی اور دعوتِ اسلامی کے شب وروز کی پوری ٹیم مفتی فضیل رضا عطاری صاحب اور دیگر لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتی ہے اور دعاگو ہے کہ اللہ پاک مرحومہ کی بے حساب مغفرت فرمائے اور انہیں جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ آمین


دعوت اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ روحانی علاج کے نگران، ریجن، زون اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبے کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف دیئے۔

اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی محمد فضیل رضا عطاری بھی موجود تھے۔ (Content: محمد حسین عطاری)


مسلمانوں کے دوسرے خلیفہ ، مرادِ رسول، امیر المؤمنین حضرت سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے یومِ شہادت کے موقع پر ایصالِ ثواب کے لئے دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جامعۃ المدینہ کے طلبائے کرام نے شرکت کی۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے” سیرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ فنافی الرسول اور آپ کی نماز سے محبت کے گوشوں پر سنتوں بھرا بیان کیا۔آخر میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شرکا کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات دیئے۔ (Content: محمد حسین عطاری)


3اگست 2021ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں شعبہ مدرسۃ المدینہ بوائز کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہواجس میں مدرسۃ المدینہ بوائز کراچی ریجن کے ناظمین اعلیٰ اور ناظمین نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے شرکا کی تربیت فرمائی اور مدنی پھول بیان فرماتے ہوئے انہیں ہر ہر مسجد میں ہر ماہ مدنی قافلے سفر کرنے کی ترغیب دلائی اور آئندہ کے اہداف دیئے۔ (رپورٹ: محمد ساجد عطاری، شعبہ مدنی قافلہ کراچی ریجن)


دعوت اسلامی کے شعبہ ائمہ مساجد کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں 12 دینی کام کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبہ ائمہ مساجد کے ناظم اعلیٰ، متعلقہ شعبے کے اراکین، شعبہ امامت کورس کے معلمین اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

کورس میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے 12 دینی کام کورس کیسے کئے جائیں، تنظیمی طور پر اور اخلاقی طور ان کاموں کو کس طرح مضبوط کیا جائے اس حوالے سے گفتگو کی۔

اس موقع پر رکن شوری حاجی محمدعقیل عطاری مدنی بھی موجود تھے۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ (بوائز، گرلز، جزوقتی، رہائشی)کے تحت مدنی مشورہ ہوا جس میں رکن شوریٰ قاری سلیم عطاری، نگران شعبہ اور نگران ریجن سمیت ریجن ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبے کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور مزید اہداف دیتے ہوئے شرکا کو 12 ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔

اس موقع پر اراکین شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، حاجی یعفور رضا عطاری، حاجی رفیع عطاری، قاری ایاز عطاری، حاجی محمد اسلم عطاری بھی موجود تھے۔


مسلمانوں کے دوسرے خلیفہ، دامادِرسول حضرت سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ اور شہنشاہِ کراچی سیدنا عبد اللہ شاہ غازی رحمۃ اللہ علیہ کے ایصالِ ثواب کے لئے مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں اجتماع پاک کا انعقاد کیا گیا جس میں مدرسۃ المدینہ زینب مسجد کے طلبائے کرام، مدرسین اور ناظمین نے شرکت کی۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے حضرت سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی سیرت پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو ان کی سیرت سے درس حاصل کرتے ہوئے اپنی زندگی بھی اسی طرح گزارنے کی ترغیب دلائی۔