21 نومبر 2021ء کو دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں پروفیشنلز اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈاکٹرز اور دیگر شعبے سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔

نگران شوریٰ حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو انسانیت کی خدمت کرنے، دینی کاموں کے لئے وقت نکالنے اور دعوت اسلامی کے جملہ کاموں میں ساتھ دینے کی ترغیب دلائی۔

اس موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری اور رکن حاجی محمد جنید عطاری مدنی بھی موجود تھے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 19 نومبر 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ ملتان میں پروفیشنلز اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈاکٹرز، پروفیشنلز اور وکلاء حضرات نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا کو دعوت اسلامی کے شعبہ جات کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دنیاوی کاموں کے ساتھ ساتھ دینی کاموں کےلئے بھی وقت نکالنےاور شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے ذریعے کورسز کرنے کا ذہن دیا۔

اس موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری، اراکین شوریٰ قاری سلیم عطاری، حاجی محمد اسلم عطاری بھی موجود تھے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے زیر اہتمام 19 نومبر 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ شاہ رکن عالم ملتان میں مدنی قافلہ اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول اور ذمہ داران دعوت اسلامی کے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ دعوت اسلامی کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا کو 12 دن اور ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئےنیکی کی دعوت کی دھومیں مچانے کا ذہن دیا۔ اجتماع کے اختتام عاشقان رسول 12دن اور ایک ماہ کے مدنی قافلے کے مسافر بنے۔

اس موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری، اراکین شوریٰ حاجی امین قافلہ عطاری، قاری سلیم عطاری اور حاجی محمد اسلم عطاری بھی موجود تھے۔


گزشتہ دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ نیو سوسائیٹیز ڈیپارٹمنٹ کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان بھر کے متعلقہ شعبے کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے شرکا کی تربیت کی اور نئے بننے والی سوسائٹیز میں مساجد و مدارس کا قیام کرنے اور وہاں دینی کاموں کو فروغ دینے کی ترغیب دلائی۔

اس موقع پر اراکین شوریٰ حاجی محمد امین عطاری اور حاجی محمد علی عطاری بھی موجود تھے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ روحانی علاج و استخارہ کے زیر اہتمام 15 نومبر 2021ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں متعلقہ شعبے کے پاکستان بھر سے تشریف لائے ہوئے ذمہ داران نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نےسنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کی تربیت کرتے ہوئے شعبے کے حوالے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ روحانی علاج و استخارہ کے زیر اہتمام 15 نومبر 2021ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں متعلقہ شعبے کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مدظلہ العالی نےسنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کی تربیت کرتے ہوئے شعبے کے حوالے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے زیر اہتمام سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں متعلقہ شعبے کے اراکین، برانچ ناظمین اور ٹیچرز نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مدظلہ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شعبے کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 10 نومبر 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ کھاریاں میں عطیات مہم کے حوالے سے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں ذمہ داران دعوت اسلامی، تاجر حضرات اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو عطیات مہم (ٹیلی تھون) کے حوالے سے کارکردگی کا جائزہ لیا اور مزید یونٹس جمع کرنے کی ترغیب دلائی۔آخر میں اسلامی بھائیوں نے حاجی شاہد عطاری کو یونٹس بھی کروائے۔

اس موقع پر اراکین شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری اور حاجی وقار المدینہ عطاری بھی موجود تھے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 10 نومبر 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ ڈسکہ میں عطیات مہم کے حوالے  سےسنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں ذمہ داران دعوت اسلامی، تاجر حضرات اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو عطیات مہم (ٹیلی تھون) میں بھر پور حصہ لینے اور یونٹ جمع کروانے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بھائیوں نے ہاتھوں ہاتھ حاجی شاہد عطاری کو یونٹس جمع کراوئے۔

اس موقع پر اراکین شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری اور حاجی وقار المدینہ عطاری بھی موجود تھے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 10 نومبر 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ ہیگر والا منڈی بہاؤ الدین میں عطیات مہم کے حوالے سے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں ذمہ داران دعوت اسلامی، بزنس مین اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو عطیات مہم (ٹیلی تھون) میں بھر پور حصہ لینے اور یونٹ جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔

اس موقع پر اراکین شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری اور حاجی وقار المدینہ عطاری بھی موجود تھے۔


ٹیلی تھون کے حوالے سے دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز لاہور شمالی و جنوبی زون کے ناظمین نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے 7 نومبر 2021ء کو ہونے والے ٹیلی تھون کے لئے زیادہ سے زیادہ یونٹ جمع کرنے اور اس میں بڑھ چڑھ کر تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔


پنجاب کے شہر ملتان میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں خطیب اہلسنت حضرت علامہ مولانا سید مظفر حسین شاہ صاحب کی آمد ہوئی جہاں شعبہ رابطہ بالعلما کے ذمہ داران، نگران زون اور دیگر ذمہ داران نے انہیں خوش آمدید کہا۔

علامہ سید مظفر حسین شاہ صاحب کو فیضان مدینہ کی مسجد، جامعۃ المدینہ، دار الافتاء اہلسنت اور فنانس ڈیپارٹمنٹ سمیت دیگر شعبہ جات کا وزٹ کروایا گیا۔ اس موقع پر سید مظفر حسین شاہ صاحب کی دار الافتاء اہلسنت کے مفتی محمد سرفراز عطاری مدنی سے ملاقات بھی ہوئی جس میں مختلف امور پر گفتگو کا سلسلہ ہوا۔آخر میں علامہ صاحب نے دعوت اسلامی کی دینی کاوشوں اور دین اسلام کی ترویج کے لئے ہونے والی جد و جہد کو سراہتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔