20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
27 نومبر 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد G-11میں مفتی سلمان رضوی صاحب، مفتی عبد السلام قادری صاحب اورپیر محمود قادری صاحب سمیت پنڈی اور اسلام
آباد کے علمائے کرام کی آمد ہوئی جہاں انہوں نے مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی
مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی سے
ملاقات کی۔
نگران شوریٰ نے انہیں دعوت اسلامی تحت عالمی
سطح پر ہونے والے دینی، تعلیمی و فلاحی کاموں پر بریفنگ دی اور دیگر اہم امور پر
باہم تبادلۂ خیال ہوا۔آخر میں علمائے کرام نے دعوت اسلامی کی تمام کاوشوں کو
سراہا اور مزید ترقی کے لئے دعائیں کی۔
اس موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد
عطاری، اراکین شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری اور حاجی محمد اسد عطاری مدنی بھی
موجود تھے۔