پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں قائم دعوت اسلامی کےمدنی مرکز فیضان مدینہ میں ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن ونگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد
شاہدعطاری نے’’ مال واولاد قرب الہی کا سبب کیسے بن سکتے ہیں‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا ۔
نگران پاکستان مشاورت نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے مال
واولاد کے زریعے اللہ کی رضا حاصل کرنے اور اولاد کودینی تعلیم دینے
کا ذہن دیا اور مکتبۃالمدینہ کی کُتُب و رسائل
کا تعارف بھی کروایا ۔
بعدازاں حسبِ معمول اجتماعات میں پڑھے جانے والے درود پاک پڑھنے کا سلسلہ ہوا اور ذکر الہی کروایا گیاجبکہ نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہدعطاری نے دعا کروائی اور صلاۃ السلام پڑھا ۔مزید عاشقانِ رسول نے نگران
پاکستان مشاورت سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں قائم دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں اجتماعی قربانی سے متعلق اراکین شوریٰ حاجی رفیع عطاری ،حاجی جنید عطاری
مدنی، صوبائی ذمہ داران اور مختلف شعبہ جات (جن میں شعبہ
جامعۃالمدینہ و مدرسۃالمدینہ بوائز ، شعبہ
فیضان مدینہ ، شعبہ ڈونیشن سیل ، شعبہ فیضام آن لائن اکیڈمی ، شعبہ ائمہ مساجد ،
فنانس مجلس QMS ذمہ دار، ریجن کے QMS ذمہ داران ، آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ) کے نگران
نے شرکت کی۔
اس دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن ونگرانِ
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہدعطاری نے سابقہ سال ہونے والی اجتماعی قربانی کی کار
گردگی کا جائزہ لیتے ہوئے سال 2022 کی پلانگ کے حوالے سےپریزنٹیشن کی ۔بعدازاں نگرانِ
پاکستان مشاورت نے اجتماعی قربانی کے بارے
میں کارگردگی کو مزیدبہتر کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
فیضان مدینہ فیصل آباد میں شعبہ جات کے ذمہ دار عمر
عطاری اور مزمل عطاری کا مدنی مشورہ
12
جنوری 2022ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں
مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان مشاورت آفس ذمہ دار مولانا عمر عطاری مدنی اور شعبہ
فنانس ڈیپارٹمنٹ کے نگران مزمل عطاری نے شرکت کی۔
نگران
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور دیگر معاملات پر
گفتگو کرتے ہوئے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔
جامعۃ المدینہ فیصل آباد کے اساتذۂ کرام و طلبہ
اکرام کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ
پاکستان کے شہر فیصل آباد میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں سیکھنے
سکھانے کا حلقہ منعقد ہوا جس میں جامعۃالمدینہ فیصل آباد کے اساتذۂ کرام و طلبۂ کرام نے شرکت کی۔
اس حلقے میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ ونگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ’’علم دین ‘‘ کے موضوع پرسنتوں
بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کی دینی، اخلاقی
اور تعلیمی اعتبار سے تربیت فرمائی۔
واضح رہے اس دوران رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد اسدعطاری مدنی بھی موجود تھے۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن حیدرآباد
میں سندھ شعبہ جات کے صوبائی ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد
ہوا جس میں اہم ذمہ داراسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی قاری
ایاز عطاری نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی اور ذمہ داران کی پیشگی و عملی جدول میں پیش آنے
مسائل پر کلام کیا۔
اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے 12 دینی کاموں کی
کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اس میں ہونے والی غلطیوں کی نشاندہی کی نیز ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع کے حوالے سےمدنی پھول بھی دیئے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن حیدرآباد میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا
جس میں ’’فیضان قراٰن وحدیث کورس ‘‘، ’’مدنی تربیتی کورس‘‘ اور ’’
فیضان نماز کورس‘‘ کے طلبہ نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی
قاری ایاز عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کی دینی، اخلاقی اور تنظیمی
حوالے سے تربیت و رہنمائی کی۔
اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے وہاں موجود اسلامی
بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا گیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
11
جنوری 2022ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں کراچی مشاورت کا مدنی مشورہ
ہوا جس میں کراچی مشاورت نگران اور اراکین نے شرکت کی۔
رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور 12 دینی کاموں کے حوالے سے کلام کیا ۔ اس موقع پر اراکین شوریٰ حاجی محمد علی عطاری اور حاجی امین قافلہ عطاری بھی موجود تھے۔
مدرسۃ المدینہ (بوائز)کراچی کے اسٹاف کے درمیان سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد، نگران شوریٰ نے بیان فرمایا
پچھلے
دنوں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں
مدرسۃ المدینہ (بوائز)کراچی
کے قاری صاحبان، ناظمین اور دیگر اسٹاف نے
شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ (دعوت
اسلامی)
کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شعبے کی بہتری کے
حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مدنی پھول ارشار فرمائے۔
پچھلے
دنوں دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس
میں چار اضلاع لاہور، قصور، شیخوپورہ اور ننکانہ کے ضلع ، کابینہ، ڈویژن اور علاقہ
نگران اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور اپنے اپنے علاقے
میں 12 دینی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے گفتگو کی۔
فیضان مدینہ کھیمے جوپار صحرائے تھر سندھ میں سنتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد
دین
اسلام کی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 9 جنوری 2022ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ کھیمے جوپار صحرائے تھر سندھ میں سنتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نے ”حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے
تین مبلغین“ کےموضوع
پر سنتوں بھرا بیان کیا اور نیکی کی دعوت عام کرنے کی ترغیب دلائی۔
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 8 جنوری 2022ء کو مرکزی عید گاہ متصل مدنی مرکز فیضان مدینہ
سیشن کوٹ روڈ، مٹھی ضلع تھرپارکر سندھ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس
میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔
رکن
شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نے ”عشق رسول کیوں ضروری ہے؟“ کے موضوع
پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو تعلیمات اسلام کو اپناتے ہوئے حقیقی عاشق رسول
بننےکا ذہن دیا۔
پنجاب
کے شہر فیصل آباد میں قائم دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں 8 جنوری
2022ء کو مدنی مشورہ ہوا جس میں فیصل آباد سٹی میں قائم جامعات المدینہ کے ناظمین
اور اساتذۂ کرام نے شرکت کی۔
نگران
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے جامعۃ المدینہ (بوائز/گرلز) کے طلبہ و
طالبات کو ضروری سہولیات دینے کے بارے میں کلام کیا اور جامعات المدینہ کی بلڈنگ
کو رول ماڈل بنانے کا ذہن دیتے ہوئے اِسے
جلد از جلد پائے تکمیل تک پہچانے کی ترغیب دلائی۔ مدنی مشورے میں بعض جامعۃ
المدینہ کی بلڈنگ کی توسیع کے بارے میں گفتگو کی گئی۔
Dawateislami