پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن حیدرآباد میں سندھ شعبہ جات کے صوبائی ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں اہم ذمہ داراسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی قاری ایاز عطاری نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی اور ذمہ داران کی پیشگی و عملی جدول میں پیش آنے مسائل پر کلام کیا۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے 12 دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اس میں ہونے والی غلطیوں کی نشاندہی کی نیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کے حوالے سےمدنی پھول بھی دیئے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)