مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں یکم نومبر 2021ء کو مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان مشاورت آفس کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شرکا کی تنظیمی، اخلاقی اور شرعی تربیت کرتے ہوئے انہیں کام کو مزید بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ اہداف کو مکمل کے حوالے سے گفتگو فرمائی۔


جامعات المدینہ(دعوت اسلامی) میں زیرِ تعلیم طلبۂ کرام کی تعلیمی و تربیتی معیار کو مزید بہتر بنانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں جس کےلئے بالخصوص دورۃ الحدیث اور بالعموم درجہ خامسہ سے درجہ سابعہ تک کے طلبہ کرام کے لئے مقالہ نگاری کی تربیت کا سلسلہ جاری ہے۔

اس سلسلے کی پہلی نشست 30 اکتوبر 2021ء بروز ہفتہ مرکزی جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ ملتان میں ہوئی۔ نشست میں دعوت اسلامی کے تصنیفی و تحقیقی ادارے اسلامک ریسرچ سینٹر (المدینۃ العلمیہ ) کی جانب سے مولانا راشد علی عطاری مدنی (ناظم و نائب مدیر ماہنامہ فیضان مدینہ) نے طلبہ کو مقالہ نگاری کے اصول و ضوابط اور طریقہ کار بیان کیا۔ نشست کے آخر میں طلبہ کرام کو اچھا مصنف و محرر بننے کے لئے ماہنامہ فیضان مدینہ کے تحریری مقابلے میں مضامین لکھنے کا بھی ذہن دیا گیا۔

اس نشست میں مقالہ نگاری کے حوالے سے بیان کئے گئے چند اہم نکات یہ ہیں:

٭تحریر وتصنیف کی اہمیت و ضرورت ٭تحریر و تصنیف میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ٭موضوع کا انتخاب ٭انتخاب موضوع سے قبل چند ضروری باتیں ٭مقالہ کیسے لکھیں؟ ٭مقالہ کی خاکہ سازی ٭جمع مواد کے طریقے وغیرہ

نشست کے بعد ناظم ماہنامہ فیضان مدینہ مولانا راشد عطاری مدنی نے شعبہ رابطہ بالعلماء والمشائخ کے نگران مولانا افضل عطاری مدنی سمیت دیگر ذمہ دار سلیم بلالی عطاری اور محمد صفدر عطاری کے ہمراہ شیخ الحدیث حضرت علامہ مولانا غلام شبیر سعیدی صاحب، مولانا انس عطاری مدنی صاحب اور مولانا انصر عطاری مدنی صاحب، مولانا نعمان کوکب عطاری مدنی صاحب اور جامعۃ المدینہ کے دیگراساتذہ کرام سے ملاقات کی۔

بعد ازاں ناظم ماہنامہ فیضان مدینہ مولانا راشد عطاری مدنی اور شعبہ رابطہ بالعلماء والمشائخ کے نگران مولانا افضل عطاری مدنی نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ ملتان میں قائم جامعہ عربیہ انوارالعلوم میں شیخ الحدیث حضرت علامہ سید ارشد سعید کاظمی شاہ صاحب، جامعہ ہدایۃ القراٰن میں شیخ الحدیث حضرت علامہ عثمان پسروری صاحب اور جامعۃ المدینہ اشاعت الاسلام میں کنزالمدارس بورڈ کے رکن مولانا احمد سعید صاحب سے ملاقات کی۔ذمہ داران نے ان علمائے کرام کو ماہنامہ فیضان مدینہ اور اس میں جاری تحریری مقابلے کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے انہیں اپنے طلبہ کو تحریری مقابلے میں شرکت کروانے کی درخواست کی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ محبت بڑھاؤکے تحت عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران شعبہ، رکن ریجن، رکن زون اور اراکین کابینہ نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے ٹیلی تھون کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی اور ذمہ داران کو شعبہ بڑھاؤ میں دینی کام کس طرح کرنے ہے اس حوالے سے مدنی پھول ارشاد فرمائے جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


21 اکتوبر 2021ء کو بعد نماز عشاء دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ سرگودھا میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ”اخلاق مصطفٰے کی جھلکیاں“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا۔

اس بیان کو مدنی چینل پر بھی براہ راست نشر کیا گیا۔


دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آبادمیں  26 اکتوبر 2021ء کو ٹیلی تھون کے حوالے سے مدنی مشورہ ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ بوائز کے ناظمین اور مدرسین نے شرکت کی۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور نومبر 2021ء میں ہونے والے ٹیلی تھون میں بھر پور طریقے سے حصہ لینے اور بڑھ چڑھ کر تعاون کرنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام 23 اکتوبر 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آبادمیں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبہ میڈیکل سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ”سیرت مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو سنت نبوی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلاتے ہوئے دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


حضرت علامہ مفتی احمدمیاں برکاتی  صاحب دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اور صاحبزادہ مفتی جواد رضا برکاتی الشامی صاحب کی مدنی مرکز فیضان مدینہ حیدرآباد تشریف آوری ہوئی جہاں آپ کو دار الافتاء اہلسنت، مکتبۃ المدینہ اور دیگر شعبہ جات کا دورہ کروایا گیا۔

اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی ایاز عطاری اور دیگر ذمہ داران دعوت اسلامی بھی موجود تھے۔ مفتی احمد میاں برکاتی صاحب دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کو دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے حوالے سے بتایا گیاجس پر انہوں نے دعوت اسلامی کی کاوشوں کو سراہا اور دعاؤں سے نوازا۔


ملک شام سے تشریف لائے ہوئے سلسلہ قادریہ کے عظیم پیشوا سید حسن سائد بادنجکی الحسینی حفظہ اللہ نے دیگر علمائے کرام کے ہمراہ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کے بعد جوہرٹاؤن لاہور میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ کا بھی دورہ کیا۔

ذمہ داران دعوت اسلامی کے انہیں خوش آمدید کہا اور فیضان مدینہ میں قائم مختلف ڈیپارٹمنٹ کا وزٹ کرواتے ہوئے دینی خدمات کے حوالے سے بتایا۔ بعد ازاں شامی علمائے کرام سے رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے ملاقات کی جبکہ شامی علمائے کرام نے جامعۃ المدینہ طلبہ، اساتذۃٔ کرام اور ناظمین سے گفتگو بھی کی۔


دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی چینل کے مختلف ڈیپارٹمنٹ کے اسکرپٹ رائٹرز کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران شعبہ مدنی چینل حاجی محمد اسد عطاری مدنی، اردو، انگلش، عربی، بنگلہ اور کڈز مدنی چینل مفتشین سمیت اسکرپٹ رائٹرز نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی اسکرپٹ لکھنے کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی اور مدنی پھول ارشاد فرمائے۔


پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں اسلامی بھائی کےنکاح کےسلسلےمیں ایک نشست کااہتمام ہوا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے نکاح پڑھایا۔

اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمدامین عطاری نے نکاح کی سنتیں وآداب بیان کئے،اس کےعلاوہ نبیِ کریمﷺکی زندگی پر عمل کرتے ہوئے اپنی زندگی گزارنے کاذہن دیا۔بعدازاں رکنِ شوریٰ نے دعا بھی کروائی۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی (دعوت اسلامی)کے زیرعالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں تین دن کا سالانہ تربیتی اجتماع ہوا جس میں پاکستان بھر سے تمام برانچز کے اسٹاف نے شرکت کی جن کی تعداد کم و بیش 1300 تھی۔

تربیتی اجتماع میں شیخ الحدیث والتفسیر مفتی محمد قاسم عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے ”عقیدہ کی پختگی“ کے موضوع پر بیان فرمایا جبکہ نگران مرکزی مجلس شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات دیئے۔ بعد ازاں رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری”صبر“ کے موضوع پر سنتوں بیان کرتے ہوئے شرکا کی تربیت فرمائی۔

اس تربیتی اجتماع میں رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے شعبے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے عاشقان رسول کی رہنمائی فرمائی اور سوالات کے جوابات دیئے۔

دورانِ اجتماع نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں میں نگران شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی مولانا یاسر رضا عطاری مدنی اور دیگر اراکین شعبہ نے شیلڈز تحفے میں پیش کیا۔


دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں 11 اکتوبر 2021ء کو مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ اسلامی بھائیوں کے مدرسۃ المدینہ کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور شعبے کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اہم مدنی پھول ارشاد فرمائے۔