29 دسمبر 2021ء کو دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں کراچی مشاورت کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران شوریٰ حاجی عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی اور نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے دینی امور کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی اور مدنی پھول ارشاد فرمایا۔

اس موقع پر اراکین شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، حاجی محمد علی عطاری، حاجی امین قافلہ عطاری اور حاجی محمد اطہر عطاری بھی موجود تھے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام 26 دسمبر 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبے سے وابستہ پروفیشنلز حضرات نے شرکت کی۔

نگران شعبہ پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دنیاوی کاموں کے ساتھ ساتھ دینی کاموں کے لئے وقت نکالنے کا ذہن دیا۔

آخر میں محمد ثوبان عطاری نے اسلامی بھائیوں سے ملاقاتیں بھی کیں۔


دعوت اسلامی کے شعبہ پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام 25 دسمبر 2021ء بروز ہفتہ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کارپوریٹ سیکٹر Corporate Sector سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور مختلف امور پر گفتگوکی۔

بیان کے بعد نگران شوریٰ نے اسلامی بھائیوں سے ملاقاتیں بھی کیں۔


دعوتِ اسلامی کےزیرِ اہتمام اسلام آباد میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن ونگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہدعطاری نے اسلام آباد کے اہم ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیا۔

اس مدنی مشورے میں دعوت اسلامی کی تنظیمی تقسیم کاری کے اعتبار سے اسلام آباد کو علیحدہ شہر کی حیثیت دی گئی جبکہ اسلام آباد مشاورت کے نگران رکن ِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی وقارالمدینہ عطاری مقرر ہوئے۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان نے دیگر ذمہ داران  کی تقرری کا اعلان  بھی کیا اور دعوت اسلامی کے 12  دینی کاموں میں  سے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی اہمیت  پر روشنی ڈالتے  ہوے   ذمہ داران کو اجتماع میں اول تا آخر شرکت کرنے کا ذہن دیا  جس پر ذمہ داران نےاچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔بعدازاں  نگرانِ پاکستان  نے دعا کروائی نیز ذمہ داران نے رکنِ شوریٰ سے ملاقات بھی کی۔(کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کےزیرِ اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد  جی الیون میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن ونگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہدعطاری نے گلگت کے اہم ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیا۔

اس مدنی مشورے میں دعوت اسلامی کی تنظیمی تقسیم کاری کے اعتبار سے گلگت  کو صوبے کی حیثیت دی گئی جبکہ گلگت مشاورت کے نگران قاری محمد عمران عطاری مقرر ہوئے۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان نے دیگر ذمہ داران کی تقرری کا اعلان بھی کیا اور دعوت اسلامی کے 12 دینی کاموں میں سے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے ذمہ داران کو اجتماع میں اول تا آخر شرکت کرنے کا ذہن دیا جس پر ذمہ داران نےاچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ بعدازاں نگرانِ پاکستان نے دعا کروائی نیز ذمہ داران نے رکنِ شوریٰ سے ملاقات بھی کی۔(کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کےزیرِ اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد جی الیون میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن ونگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہدعطاری نے KPK کے اہم ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیا۔

اس مدنی مشورے میں دعوت اسلامی کی تنظیمی تقسیم کاری کے اعتبار سے KPK کو صوبے کی حیثیت دی گئی جبکہ KPKمشاورت کے نگران قاری محمد اشفاق عطاری مقرر ہوئے۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان نے دیگر ذمہ داران کی تقرری کا اعلان بھی کیا اور دعوت اسلامی کے 12 دینی کاموں میں سے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے ذمہ داران کو اجتماع میں اول تا آخر شرکت کرنے کا ذہن دیا جس پر ذمہ داران نےاچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ بعدازاں نگرانِ پاکستان نے دعا کروائی نیز ذمہ داران نے رکنِ شوریٰ سے ملاقات بھی کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کےزیرِ اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ مظفر آباد میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن ونگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہدعطاری نے کشمیر کے اہم ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیا۔

اس مدنی مشورے میں دعوت اسلامی کی تنظیمی تقسیم کاری کے اعتبار سے کشمیر کو صوبے کی حیثیت دی گئی جبکہ کشمیر مشاورت کے نگران سیّدجنید عطاری مقرر ہوئے۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان نے دیگر ذمہ داران کی تقرری کا اعلان بھی کیا اور دعوت اسلامی کے 12 دینی کاموں میں سے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے ذمہ داران کو اجتماع میں اول تا آخر شرکت کرنے کا ذہن دیا جس پر ذمہ داران نےاچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔بعدازاں نگرانِ پاکستان نے دعا کروائی نیز ذمہ داران نے رکنِ شوریٰ سے ملاقات بھی کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت مدرسۃ المدینہ کے طلبۂ کرام کے درمیان سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبۂ کرام سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکائے اجتماع کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت فرمائی نیز ایک بچہ جس نے گزشتہ دنوں  قراٰنِ پاک مکمل حفظ کرلیا اُس کی دستار بندی کا بھی سلسلہ رہا۔نگرانِ پاکستان نے بچے کی دل جوئی کرتےہوئے اپنی دعاؤں سے نوازا۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوت اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز کے زیر اہتمام 9 دسمبر 2021ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں قائم دورۃ الحدیث شریف میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تخصصات فیضان مدینہ کراچی کے طلبہ کرام نے براہ راست جبکہ دیگر شہروں طلبہ کرام نے بذریعہ آن لائن شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد دین اسلام کی خدمت کرنے اور امت رسول کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہچانے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام 8 دسمبر 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبے سے وابستہ پروفیشنلز حضرات نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو نیکی دعوت کی پیش کرتے ہوئے انہیں نمازوں کی پابندی کرنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی تعلیم حاصل کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے زیر اہتمام 8 دسمبر 2021ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مدنی کورسز کے معلمین نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شعبے کے حوالے سے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔ آخر میں سوالات و جوابات کا سیشن ہوا۔

ا س موقع پر رکن شوریٰ حاجی فضیل عطاری بھی موجود تھے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 6 دسمبر 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد میں شوشل میڈیا سے وابستہ افراد کے لئے دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں یوٹیوبرزنے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے انہیں اپنے سورسز کے ذریعے نیکی کی دعوت عام کرنے اور نمازوں کی پابندی کرنے کی ترغیب دلائی۔