20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مختلف
ذمہ داران کی تربیت کا سلسلہ
Thu, 31 Mar , 2022
2 years ago
دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ کراچی میں پاکستان بھر سے آئے ہوئے معلمین کے لئے سیکھنے سکھانے کا
حلقہ لگایا گیا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمدامین عطاری نے سنتوں
بھرا بیان کرتے ہوئے اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔
دوسری جانب کراچی سٹی مشاورت کے ذمہ دار اسلامی
بھائیوں کی تربیت کے لئے مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین
عطاری نے رمضان عطیات کے حوالے سے اہم نکات پر کلام کیا اور اہداف دیئے جس پر وہاں
موجود ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہا رکیا۔(رپورٹ:شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)