19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 28 مارچ 2022ء بروز
پیر پاکستان کے شہر فیصل آباد میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں مناجات افطار کا انعقاد کیا گیا جس میں کافی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
اس حلقے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا جبکہ مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے امیر اہلِ سنت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ سمیت دیگر عاشقان رسول کے لکھے ہوئے دعا یئہ کلام پڑھے۔بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے دعا کروائی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)