دعوت
اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد مدینہ ٹاؤن میں مدنی مشورہ ہوا جس میں
شعبہ تعلیم کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد جنید عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو کنز
المدارس بورڈکے نصابِ تعلیم و نظام امتحانات کے بارے میں بریفنگ دی۔
نگران شوریٰ حاجی مولانا عمران عطاری سے شعبہ چائنیز
ڈیپارٹمنٹ کے اسلامی بھائیوں کی ملاقات
دعوت
اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ
ظِلُّہُ العالی سے شعبہ چائنیز ڈیپارٹمنٹ کے اسلامی بھائیوں نے
ملاقات کی۔
نگران
شوریٰ کو شعبہ چائنیز ڈیپارٹمنٹ کے نگران اسلامی بھائی نے اب تک کی کارکردگی پیش
کی اور آئندہ کے اہداف کے بارے میں بتایا۔
ملاقات میں ہفتہ وار اجتماع کا آغاز، دیگر
ممالک کے ڈیپارٹمنٹ کے دینی کاموں کے اہداف پر مشورہ بھی ہوا جس پر اسلامی
بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں پاکستان
کے شہر حیدرآباد آفندی ٹاؤن میں قائم مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں حیدرآباد میٹروپولیٹن کے ذمہ داران نے شرکت
کی۔
دورانِ مدنی مشورہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے ٹائم مینجمنٹ، Self motivation، self
Confidence، سالانہ مدنی عطیات اور مدارس کی صفائی ستھرائی سمیت دیگر مختلف موضوعات
پر کلام کرتے ہوئے ذمہ داران کی تربیت کی۔اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے ذمہ داراسلامی
بھائیوں کو دعوت اسلامی کے شعبہ جات کی اندورنِ
سندھ میں کی جانے والی خدمات سے آگاہ کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد مدینہ ٹاؤن میں قائم مدنی
مرکز فیضان مدینہ میں31 جنوری 2022ء بروز پیر دعوت اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے بذریعہ زوم نگرانِ ریجن آفسز کے ذمہ دارا ن کامدنی مشورہ کیا۔
اس دوران رکنِ شوریٰ نے پچھلی کار کردگیوں کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ کے اہداف طے کئے اور ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماع کا جائزہ لیا نیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے والے اسلامی بھائیوں کی تعداد کو بڑھانے کے حوالے سے اقدامات و کوشش کرنے کے بارے میں مدنی پھول دیئے۔
واضح رہے دیگر ذمہ داران سمیت صوبۂ پنجاب مشاورت کے نگران و رکنِ شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری بھی بذریعہ لنک اس مشورے میں شریک تھے۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر
ٹاؤن لاہور میں گزشتہ دنوں ایک نشست منعقد
کی گئی جس میں 12 ماہ مدنی قافلے کے مسافر اسلامی بھائیوں سمیت ذمہ داران نے شرکت
کی۔
اس دوران مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے مختلف امور
پر عاشقانِ رسول کی تربیت و رہنمائی کی۔
بعدازاں رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کو دعوتِ
اسلامی کے 12 دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی
اچھی نیتوں کا اظہا رکیا۔ (رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ ٹھٹھہ گجو
میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بیت المکرم مسجد کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے مقامی
ذمہ داراسلامی بھائیوں سے ملاقات کی۔
اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ڈسٹرکٹ ٹھٹھہ میں منعقد ہونے والے
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی
بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کی۔(کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
27 جنوری 2022ء بروز جمعرات پنجاب پاکستان کے
شہر فیصل آباد مدینہ ٹاؤن میں قائم مدنی
مرکز فیضان مدینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان مشاورت آفس
کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس ِشوریٰ
کے رکن و نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے پچھلی کار گردگیوں کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ کے
اہداف بتائے۔
نگران پاکستان مشاورت نے ذمہ داران کو امیر ِاہلِ سنت
حضرت مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دامت برکاتہم العالیہ کے کُتُب و رسائل میں سے کفن کی واپسی، آقا کامہینہ، فیضا ن
رمضان پڑہنے اور نیک اعمال رسالے پر عمل کرتے
ہوئے نفل روزے رکھنے کی ترغیب دلائی جس پر ذمہ داران نے اچھی
اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
فیضان مدینہ کراچی میں شعبہ مارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ کے
اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ
گزشتہ
دنوں دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں شعبہ مارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ
کا مدنی مشورہ ہواجس میں شعبہ مارکیٹنگ کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
نگران
شوریٰ حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے شعبے کے کاموں کے حوالے سے شرکا کی رہنمائی
فرمائی۔
اس
موقع پر رکن شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری بھی موجود تھے۔
فیضان مدینہ کراچی میں پروفیشنلز اجتماع کا انعقاد، محمد
ثوبان عطاری نے بیان فرمایا
دعوت
اسلامی کے شعبہ پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام 23 جنوری 2022ء کو عالمی مدنی
مرکز فیضان مدینہ کراچی میں پروفیشنلز اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کارپوریٹ
سیکٹر، آئی ٹی انڈسٹری، انجینئرنگ، فنانس اور دیگر شعبے سے وابستہ پروفیشنلز حضرات
نے شرکت کی۔
نگران
شعبہ پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے ” Take
charge of your life “ کے موضوع پر
سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکاکو اپنی زندگی سنت مصطفٰے ﷺ کے مطابق گزارنے کی ترغیب
دلائی۔
مرکزی جامعۃ المدینہ کراچی کے دورۃ الحدیث شریف میں
ٹریننگ سیشن کا سلسلہ
23
جنوری 2022ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں قائم مرکزی جامعۃ المدینہ
کے درجہ دورۃ الحدیث شریف میں ٹریننگ سیشن کا سلسلہ ہوا جس میں دورۃ الحدیث شریف
کے طلبائے کرام نے شرکت کی۔
نگران
شعبہ پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے ” Confidence“ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اپنے اندر خود اعتمادی پیدا کرنےکا ذہن
دیا۔
پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں
CSS کلاس کے طلبہ کی حاضری ہوئی۔ اس موقع پر شیخ الحدیث والتفسير مفتی
محمد قاسم قادری عطاری مد ظلہ العالی نے طلبہ
کی تربیت فرمائی۔
مفتی صاحب نے طلبہ کو مطالعہ کرنے، اپنی
تعلیمی استعداد کو بڑھانے اور دیگر مفید معلومات سے نوازانیز طلبہ کی جانب سے ہونے
والے مختلف سوالات کے تسلی بخش جوابات بھی ارشاد فرمائے۔اس دوران مرکزی مجلس
شوریٰ کے رکن و صدر کنزالمدارس بورڈ حاجی جنید عطاری مدنی بھی موجود تھے۔(رپورٹ:حافظ ساجد سلیم عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
ٹنل
ٹیکنالوجی سائنسدان و ماہرِ زراعت ڈاکٹر ساجد اقبال سندھو کی فیضان مدینہ کراچی حاضری
پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں
رکن ِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی جنید عطاری مدنی کے ہمراہ چیف ایگزیکٹو گرین سرکل
پاکستان، ٹنل ٹیکنالوجی سائنسدان و ماہرِ زراعت ڈاکٹر ساجد اقبال سندھو کی مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری سے ان کے آفس میں ملاقات
ہوئی۔
اس دوران رکن شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری
نے انہیں دعوت اسلامی کی فلاحی خدمات کا تعارف کرواتے ہوئےایف جی آر ایف کے تحت
پلانٹیشن مہم کے بارے میں بریفنگ دی جس پرڈاکٹر صاحب نے شعبہ ایف جی آر ایف دعوتِ
اسلامی کو اپنی خدمات پیش کرنے کا اظہارکیا۔
اس کے
علاوہ ڈاکٹر صاحب نے کنسلٹنٹ کنزالمدارس بورڈ پروفیسر جاوید اسلم
باجوہ کے ہمراہ مدنی چینل کے مقبولِ عام پروگرام ذہنی آزمائش سیزن 13 کے لائیو
پروگرام میں شرکت کی۔ بعدازاں ڈاکٹر ساجد
اقبال سندھو نےمرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی عمران عطاری سے بھی ملاقات
کی۔
دورانِ ملاقات نگرانِ شوریٰ نے انہیں نیکی کی
دعوت پیش کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ ماہ تین دن
کے مدنی قافلے میں سفر کی نیت کی۔(رپورٹ:حافظ
ساجد سلیم عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)