دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نےعالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں کراچی سٹی کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ فرمایا جس میں اراکین شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، حاجی محمد علی عطاری اور حاجی محمد امین قافلہ عطاری بھی موجود تھے جبکہ کراچی سٹی کے شعبہ ذمہ داران، نگران ڈسٹرکٹ مشاورت، نگران ٹاؤن مشاورت اور تنظیمی ڈویژن کے ذمہ داران بھی شریک ہوئے۔

نگران شوریٰ نے ان کے درمیان سنتوں بھرا بیان فرمایا اور رمضان المبارک کے آخری عشرے میں اعتکاف کرانے کے متعلق رہنمائی کی اور زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب دلائی۔

آخر میں نمایاں کارکردگی کے حامل ڈسٹرکٹ نگران ، ٹاؤن نگران اور تنظیمی ڈویژن نگرانوں میں ”فیضان قرآن ڈیجیٹل پین“ تحفے میں پیش کیا۔