20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
فیضان مدینہ اسلام آباد میں وکلاء اور پروفیشنلز حضرات
کے درمیان سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
Mon, 29 Nov , 2021
2 years ago
دعوت
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے وکلاء کے زیر اہتمام 26 نومبر 2021ء کو مدنی مرکز فیضان
مدینہ اسلام آباد میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں وکلاء اور پروفیشنلز
حضرات نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ
العالی
نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی کے ذریعے دنیا بھر میں ہونے والی
دینی و فلاحی خدمات پر بریفنگ دی۔ نگران شوریٰ نے انہیں بھی دینی کاموں شرکت کرنے
اوردعوت اسلامی کے لئے اپنی خدمات پیش کرنے کی ترغیب دلائی۔
اس
موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری اور رکن شوریٰ حاجی وقار
المدینہ عطاری بھی موجود تھے۔