دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد  مدینہ ٹاؤن میں دعوت اسلامی کے شعبہ مزارات اولیاء کے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا۔

اس سلسلےمیں مرکزی مجلسِ شوری ٰکے رکن ونگرانِ پاکستان مشاورت حاجی شاہدعطاری نے نگران شعبہ ریجن و زون سمیت دیگر ذمہ داران کی تربیت و رہنمائی فرمائی۔ اس موقع پر رکنِ شوریٰ حاجی جنید رضا عطاری بھی موجود تھے ۔ رکنِ شوریٰ نے شعبے کی بہتری کے لئے مدنی پھول دیتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری مدنی)