دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ حافظ آباد میں مدنی صحافیوں کا مدنی حلقہ ہوا جس میں پریس کلب کے صدر سابق صدر، جنرل سیکرٹری، جنرل سیکرٹری، صدر جرنلسٹ یونین و پرنٹ میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے مدنی پھول بیان کیا اور شرکا کو کتب و رسائل تحفے میں پیش کئے۔


26 مئی بروز بدھ 2021ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں رکن شوری حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے اسلامی بہنوں کے شعبے مکتبۃ المدینہ کا  مدنی مشورہ فرمایا جس میں اس شعبے میں نظام کو منظم کرنے اور مزید بہتری لانےکے حوالے گفتگو فرمائی۔

اس مشورے میں نگران شعبہ مکتبۃ المدینہ مطیع الرحمن عطاری اور نگران اسلامی بہن کے مَحْرَم اسلامی بھائی نے شرکت کی۔(رپورٹ: محمد جہانزیب عطاری، کراچی )


26 مئی کے روز  عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں دعوت اسلامی کے شعبے اسلامک ریسرچ سینٹر (المدینۃ العلمیہ)کا مدنی مشورہ ہوا جس میں المدینۃ العلمیہ میں قائم تمام ذیلی شعبہ جات کے ذمہ داران، ناظمِ علمیہ، اراکینِ مجلس اور متعلقہ شعبے کے رکن شوریٰ حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے علمی کاموں میں بہتری لانے کے حوالے سے شرکا کی رہنمائی فرمائی اور اسلامی بھائیوں کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے حکمتوں بھرے جوابات بھی ارشاد فرمائے۔ 


دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکزفیضان مدینہ حیدر آباد آفنڈی ٹاؤن میں 26 مئی2021ء کو  میں نواب لاڑکانہ زون کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن نگران، ریجن آفس نگران، متعلقہ زون کے کارکردگی ذمہ دار، نگران زون، شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان کت ریجن ذمہ دار، لاڑکانہ کے زون اور کابینہ ذمہ داران سمیت مختلف شعبہ جات کے نگران نے شرکت کی۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے 12 دینی کام اور شعبہ جات کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئےمزید اہداف دیئے۔

اس موقع پرا راکین شوریٰ حاجی امین قافلہ عطاری اور حاجی محمد ایاز عطاری بھی موجود تھے۔


دعوت اسلامی کے تحت مدنی مرکزفیضان مدینہ حیدر آباد آفنڈی ٹاؤن میں نواب شاہ زون کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نواب شاہ زون کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبہ مدنی قافلہ، شعبہ اصلاح اعمال، شعبہ ہفتہ وار اجتماع اور شعبہ ہفتہ وار مدنی مذاکرہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور مدرسۃ المدینہ بالغان کی تعداد کو مزید بڑھانے کے اہداف دیئے۔

اس موقع پرا راکین شوریٰ حاجی امین قافلہ عطاری اور حاجی محمد ایاز عطاری بھی موجود تھے۔


دعوت اسلامی کے تحت مدنی مرکزفیضان مدینہ حیدر آباد آفنڈی ٹاؤن میں تھر زون کا مدنی مشورہ ہوا جس میں تھر زون کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبہ مدنی قافلہ، شعبہ اصلاح اعمال، شعبہ ہفتہ وار اجتماع اور شعبہ ہفتہ وار مدنی مذاکرہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور مزید اہداف دیئے۔

اس موقع پرا راکین شوریٰ حاجی امین قافلہ عطاری اور حاجی محمد ایاز عطاری بھی موجود تھے۔


مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد جی 11 میں اسلام ریجن کے نگران زون، اراکین ریجن، نگران کابینہ اور دیگر ذمہ داران کی رہنمائی کا سلسلہ ہوا۔اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری بھی موجود تھے۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری نے اسلامی بھائیوں کی رہنمائی فرمائی اور شرکا کو 12 دینی کاموں کو بہتر بنانے اور مزید بڑھانے کے حوالے سے رہنمائی فرمائی۔ رکن شوریٰ نے انہیں خود بھی اور دوسرے عاشقان رسول کو مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔

مدنی مشورے کے اختتام پرمدنی عطیات جمع کرنے میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے ذمہ داران میں تحائف بھی تقسیم کئے۔ 


عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ساؤتھ سینٹرل زون کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا ریجن آفس نگران، متعلقہ زون کارکردگی ذمہ دار، تمام نگران کابینہ، مدرسۃالمدینہ بالغان کے ریجن ذمہ دار، زون، کابینہ اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔مدنی مشورے 12ساؤتھ سینٹرل زون میں ہونے والے 12 دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیااور آئندہ کے اہداف بھی مقرر کئےگئے گئے۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ان اسلامی بھائیوں 12 دینی کاموں کو مزید بہتر بنانےاور بڑھانے کے حوالے سے رہنمائی فرمائی۔حاجی شاہد عطاری نے انہیں خود بھی اور دوسرے عاشقان رسول کو مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔

اس موقع پر اراکین شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، حاجی امین قافلہ عطاری اور حاجی محمد علی عطاری بھی موجود تھے۔


دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ایسٹ ملیر کورنگی زون کا مدنی مشورہ ہوا جس میں اراکین شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، حاجی امین قافلہ عطاری، ریجن آفس نگران، متعلقہ زون کارکردگی ذمہ داران، تمام نگران کابینہ، شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان کے ریجن ذمہ دار، زون و کابینہ ذمہ دار نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں ذمہ داران نے 12 دینی کاموں کی کارکردگی پیش کی جبکہ نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ان اسلامی بھائیوں کی رہنمائی فرمائی اور انہیں 12 دینی کاموں کو مزید بہتر اور مضبوط بنانے کے حوالے سے ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ حیدر آبادمیں مدنی مشورہ ہوا جس میں میر پور خاص زون کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور 12 دینی کاموں کا جائزہ لیا اور مزید اہداف دیئے۔


دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ حیدر آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں حیدر آباد زون کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبہ مدنی قافلہ، شعبہ اصلاح اعمال، شعبہ ہفتہ وار اجتماع، شعبہ مدنی مذاکرہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور مدرسۃ المدینہ بالغان کی تعداد کو مزید بڑھانے کے اہداف دیئے۔


مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں قائم پاکستان مشاورت آفس میں ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبہ جدول و جائزہ، شعبہ کارکردگی، شعبہ فیڈبک اور دیگر شعبوں سمیت ریجن آفس میں کام کرنے والے ذمہ داران نے شرکت کی۔

شعبہ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار اسلامی بھائی نے شرکا کو کمپیوٹر کو استعمال کرنے اور اس کے نقصانات سے بچنے کے حوالے سے تربیت کی۔ ذمہ دار اسلامی بھائی نے تمام اسلامی بھائیوں کو جدید تقاضوں کے مطابق کمپیوٹر استعمال کرنے کے حوالے سے آگاہ کیا جبکہ ٹریننگ سیشن کے اختتام پر سوالات کا سلسلہ بھی ہوا جس کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار نے تسلی بخش جواب دیئے۔

ٹریننگ سیشن کے انعقاد پر پاک مشاورت آفس کی مجلس کے اراکین نے خوشی کا اظہار کیا اور اس ٹریننگ کو آفس میں کام کرنے والے اسلامی بھائیوں نے خوش آئند قرار دیا۔