مسلمانوں کے دوسرے خلیفہ ، مرادِ رسول، امیر المؤمنین حضرت سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے یومِ شہادت کے موقع پر ایصالِ ثواب کے لئے دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جامعۃ المدینہ کے طلبائے کرام نے شرکت کی۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے” سیرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ فنافی الرسول اور آپ کی نماز سے محبت کے گوشوں پر سنتوں بھرا بیان کیا۔آخر میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شرکا کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات دیئے۔ (Content: محمد حسین عطاری)