عالمی مدنی مرکز فیضان ِمدینہ کراچی میں قائم دعوتِ اسلامی کے شعبے اسلامک ریسرچ سینٹر المدینۃ العلمیہ کی ایک شاخ دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد مدینہ ٹاؤن میں  بھی واقع ہے۔

پچھلے دنوں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن ونگرانِ پاکستان مشاورت حاجی شاہد عطاری نےرکن شوریٰ حاجی جنید عطاری کے ہمراہ فیصل آباد میں قائم اسلامک ریسرچ سینٹر المدینۃ العلمیہ کے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ فرماتے ہوئے شعبے میں تنظیمی اور اسلامی بہنوں کے حوالے سے لکھی جانے والی کتابوں کا جائزہ لیاساتھ ہی اس کام میں مزید بہتری لانے کے لئے مدنی پھول عطا فرمائے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری مدنی)