مسلمانوں کے دوسرے خلیفہ، دامادِرسول حضرت سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ اور شہنشاہِ کراچی سیدنا عبد اللہ شاہ غازی رحمۃ اللہ علیہ کے ایصالِ ثواب کے لئے مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں اجتماع پاک کا انعقاد کیا گیا جس میں مدرسۃ المدینہ زینب مسجد کے طلبائے کرام، مدرسین اور ناظمین نے شرکت کی۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے حضرت سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی سیرت پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو ان کی سیرت سے درس حاصل کرتے ہوئے اپنی زندگی بھی اسی طرح گزارنے کی ترغیب دلائی۔